جناب اعجاز صاحب السلام علیکم۔اچھے جا رہے ہو ساگر۔۔ مبارک ہو۔۔ خوشی ہوئی کہ تم نے خود ہی اصلاح کر لی ہے۔ اب بھی دو تین مصرعے کچھ کھٹک رہے ہیں۔ وز کے مطابق نہیں، الفاظ کی نشست و برخاست کے نقطۂ نظر سے۔ مطلع میں ’کہاں‘، نہ بر وزن نا، اور مقطع عطا کے ساتھ الفاظ کی نشست۔ کچھ سوچ کر بتاؤں گا کہ کیا تبدیلی کی جائے۔
وارث بھائی آپ نے مجھے قبلہ کہہ کر شرمندہ کر دیا۔
بجلی کے ستم گزیدہ تو ہم سب ہیں، بس اللہ رحم کرے، بس آپ سے گزارش ہیکہ برائے کرم میری ٹوٹی پھوٹی تخلیقات پر نظر ثانی کرتے رہا کریں آپ ہی کی وجہ سے میں یہاں ہوں اب راہ میں تو نہ چھوڑیئے گا ناں۔ مندرجہ بالا غزل بھی آپ کے ہاتھوں شفایابی پانے کی منتظر ہے۔ شکریہ۔
ساگر صاحب، وارث صاحب آج کل کافی مصروف ہیں لیکن مروتا" آپ کو اسکی ہوا نہیںلگنے دیتے اسلئے اگر کچھ دن مزید انہیں تنگ نہ ہی کریں تو بہتر ہے - بہت شکریہ!
میں بہت شرمندہ ہوں، کیونکہ میں لا علم تھا، اب میں وارث بھائی کی فراغت تک اپنے لب سی لیتا ہوں اور انتظار کرتا ہوں کہ کب وہ فارغ ہوتے ہیں اور مجھے موقع دیتا ہیں۔ شکریہ۔ساگر صاحب، وارث صاحب آج کل کافی مصروف ہیں لیکن مروتا" آپ کو اسکی ہوا نہیںلگنے دیتے اسلئے اگر کچھ دن مزید انہیں تنگ نہ ہی کریں تو بہتر ہے - بہت شکریہ!