ایک نطم - میری کتاب " تیرے نام کی آہٹ" میں سے

ناہید

محفلین
ae-hum-nafas-bataa-tau.gif

اے ہم نفس بتا تو

کب تلک بھلا میں
تیرے دھیان کی سرگوشیوں کو
اپنی روح میں بسا کر
تجھ سے گفتگو کرتی رہوں گی؟
اب تو تتلی کے پروں سے ہار بُنتے بُنتے
ہاتھ تھک گئے ہیں
جو دعا کے موسم تھے، گزر گئے ہیں
اب جو فاصلوں کے
گہرے کالے بادل درمیاں ہیں
یہ آنکھوں میں چبھتے رہتے ہیں
شکست اوڑھے قربتوں کے پل
اب دھڑکنوں کو ڈستے رہتے ہیں
لبوں نے ساری سسکیاں
مری آنکھوں کو سونپ دیں ہیں
خود کو کب تلک میں
آنسووں کی بارش میں ہرا رکھوں گی؟

ناہید ورک
 
بہت شکریہ ناہید اپیا۔ نظم انتہائی خوبصورت ہے۔

ایک چھوٹی سی عرضی ہے کہ کیا آپ اسے تصویری شکل کے بجائے متن کی صورت پوسٹ کر سکتی ہیں؟ آپ چاہیں تو اپنے اسی پیغام کی تدوین کر سکتی ہیں۔ اس سے فائدہ یہ رہتا ہے کہ کوئی کی ورڈ ڈال کر آپ کی نظم آئندہ تلاشی جا سکتی ہے۔ تصویر تلاش مین ظاہر نہیں ہوتی۔

ایک بار پھر کہوں گا کہ نظم واقعی خوبصورت ہے۔
 
سعید، بہت شکریہ۔
نظم کو میں نے اردو میں بھی ٹائپ کر دیا ہے۔ امید ہے آپ کی مشکل حال ہو جائے گی۔
شکریہ
ناہید
 
ہاں چاچو یہ اچھی شاعرہ تو ہیں پر اچھی ناظرہ نہیں کیوں کہ انہوں نے بھی مجھے میرا باپ گردانا۔

ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا مزاق کی ذیل میں۔
 
محسن حجازی

محفلین
بہت شکریہ ناہید اپیا۔ نظم انتہائی خوبصورت ہے۔

ایک چھوٹی سی عرضی ہے کہ کیا آپ اسے تصویری شکل کے بجائے متن کی صورت پوسٹ کر سکتی ہیں؟ آپ چاہیں تو اپنے اسی پیغام کی تدوین کر سکتی ہیں۔ اس سے فائدہ یہ رہتا ہے کہ کوئی کی ورڈ ڈال کر آپ کی نظم آئندہ تلاشی جا سکتی ہے۔ تصویر تلاش مین ظاہر نہیں ہوتی۔

ایک بار پھر کہوں گا کہ نظم واقعی خوبصورت ہے۔

نظم کی تلاشی؟ کیا برآمد ہوگا؟ :eek:
ناہید صاحبہ بہت خوب! زیادہ بہتر ستائش تو کسی ہم حال ہی کے بس کی بات ہے تاہم ہم کو پسند آئی :hatoff:
 
خوب۔ خیر محسن بھائی آگئے تو مجھے رخت سفر باندھ لینا چاہئے۔ بھئی آپ نے نظم اور تلاشی کے درمیان 'کی' کا اضافہ کرکے انصاف نہیں کیا۔ اور ہاں تلاشی سے جو برامد ہو سکتا تھا وہ تو آخری سطر میں‌ لکھ ہی دیا تھا۔
 
Top