ایویں ہی!

فہیم

لائبریرین
فہیم بھیا اور بھی لکھیں ناں
اچھا لگ رہا ہے پڑھنا

شکریہ،
موجودہ پوسٹ میں ہی ہم نے چند مزید لوگوں کو ٹیگ کیا تھا۔
لیکن ایک پوسٹ میں 10 سے زیادہ ٹیگ نہ کرنے کی شرط کی وجہ سے
ہمیں بعد میں کچھ کو ڈیلیٹ مارنا پڑا۔

ویسے ابھی ہمارے دماغ میں کچھ اور ٹیگ مارنا باقی ہیں۔
اس لیے فکر ناٹ :)
 

فہیم

لائبریرین

فہیم

لائبریرین
الف عین (اعجاز اختر صاحب)
محفل کی ایک جانی مانی ہستی۔
بہت محترم، بہت شفیق، سب کے استاد محترم،
ایک ایسی شخصیت جن کی تعریف کے لیے موضوع الفاظ مجھ کند زہن کے پاس نہیں شاید:sick:
ایک لمبے عرصے سے محفل سے غیر حاضر ہیں۔ امید ہے جہاں ہوں خیریت سے ہوں:)

جہانزیب بھائی
محفل کی ایک پراسرار سی شخصیت جو کسی زمانے میں محفل کے ایڈمن کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔
ایک بار ایک تصویر کو لے ان سے گفتگو کا آغاز ہوا۔ اور پھر باتوں باتوں میں ہی دوستی ہوچلی:)
حضرت صاحب شروع میں ہمیں کوئی بہت ہی بزرگ شخصیت سمجھ بیٹھے تھے:chicken2:
لیکن بعد میں جب ان کو ہمارے متعلق ٹھیک سے معلوم ہوا تو ان کے ہی الفاظ ہیں۔
دوسرا تاثر تھا کہ کافی عمر ہو گی لیکن بعد میں فہیم تو بچہ نکلا ۔


ظفری بھائی
جس طرح جہانزیب بھائی کو ہمارے متعلق مغالطہ تھا ایسا ہی کچھ ہمارے ساتھ ہوا اور ہم محفل کے اولین وقتوں میں موصوف کو اپنی ہی عمر کا کوئی لونڈا لفاڑا سمجھ بیٹھے:biggrin:
اس کو لے کر ایک بار "ابے یار ظفری" جیسے انداز میں بھی گفتگو کر بیٹھے تھے:blushing::noxxx:
یہ تو ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ ظفری بھائی ہم سے عمر و تجربے میں بڑے ہیں :)


سیفی
یہ وہ صاحب ہیں جن سے میری کبھی کوئی بات چیت شاید ہی ہوئی ہو!
ہمیں یاد نہیں پڑتا کہ ہوئی ہے کہ نہیں:idontknow:
لیکن موصوف بہت خاصے کی چیز تھے۔ نبیل بھائی سے ان کی اچھی دوستی تھی شاید
تبھی انہوں نے محفل میں جو ایک ایوارڈ یافتہ کھیل شروع کیا اس کی شروعات میں نبیل بھائی کو بھی شامل رکھا:)


شعیب صفدر صاحب
ان کا شمار محفل کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جن سے ہماری محفل پر کبھی کوئی گپ شپ تو دور سلام دعا بھی شاید ٹھیک سے نہیں ہوئی ہو:nerd:
شاید اس لیے کہ وکیل صاحب کی پسند میں جو زمرے آتے ہیں ہم ان سے دور سے ہی کنی کترا جاتے ہیں:whistle:
لیکن محفل سے ہٹ کر ہماری شعیب بھائی سے بہت اچھی سے بھی زیادہ اچھی دوستی ہے:)


ابوشامل (فہد بھائی)
وکیل صاحب کی طرح فہد بھائی سے بھی ہماری محفل میں ٹھیک سے علیک سلیک بعد میں ہوئی اور ملاقات پہلے ہوگئی:)
وہ بھی فری فنڈ میں:bighug: کیونکہ ہمیں تو معلوم بھی نہ تھا کہ جناب سے ملاقات ہوگی۔
ہم تو محب علوی صاحب سے ملاقات کرنے گئے تھے اور پھر محب بھائی قصہ پارینہ ہوچلےاور فہد بھائی سے ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھتا گیا:)
ایک بات کو لے کر ہم ان سے آج تک شرمندہ ہیں کہ ان سے ایک کام کی حامی بھر کرہم نے وہ کام نہ کیا اور بعد میں اس سے معذرت کرلی:blushing:
شاید یہی وجہ ہے کہ اب فہد بھائی ہمیں کام کا بندہ نہیں مانتے:nottalking:


تعبیر
ان لوگوں میں شامل جن کی میں بہت زیادہ عزت کرتا ہوں،
ان کو میں سویٹ سسٹر پکارتا ہوں:)
اب تک جن لوگوں کا ہم نے تذکرہ کیا ان میں سوائے فہد بھائی کے سارے ہم سے سینئر ہیں
لیکن سویٹ سسٹر ہمارے کافی بعد محفل میں آئیں اور شروع میں ان کو بہت گلہ رہا کہ محفل ان سے سوتیلے پن والا برتاؤ کرتی ہے:idontknow:
لیکن بعد میں جب انہوں نے محفل کو ٹھیک سے جانا تو پھر تو محفل پر وہ وہ کارنامے کیے کہ کہا جاسکتا ہے۔
آگئی تہ چھا گئیں ٹھا کرکے :)


ف۔قدوسی
جیسے میں سویٹ سسٹر کو سویٹ سسٹر پکارتا ہوں اسی طرح
محفل میں لفظ "گڑیا رانی" ہم نے سب سے پہلے فاطمہ کے لیے استعمال کیا :)
(اس سے پہلے یہ لفظ نہ سعود بھائی نے کہا تھا نہ مغل بھائی نے بعد میں ہم سے چوری کرلیا شاید:p )
امین بھائی کی طرح گڑیا بھی ان شخصیات میں سے ہے جنہوں نے محفل پر رجسٹریشن کے سالوں بعد کچھ لکھا:rolleyes:
فاطمہ بہت اچھی بچی تھی۔ گو اس نے بہت کم وقت ہی محفل پر گزارہ اور پھر پیا گھر چلی گئی:)
لیکن جو وقت گزارا وہ بہت خوشگوار گزارا:)
 
Top