ایویں ہی!

فہیم

لائبریرین
یہ بس ایویں ہی میرا دل کررہا تھا کچھ لوگوں کو ٹیگ مار کر ان کی شان میں ایک ایک لائن لکھنے کا۔
ٹیگ بھی وہ لوگ جو اب پہلے جیسے فعال نہیں رہے۔ یعنی کچھ پرانا پرانا:sleepinghalfmoon:

تو پہلے تو یہ
rolleyes.gif

جی جی میں اسی شتونگڑے کا بتا رہا ہوں۔
اب یہ نہ کہیے گا کہ یہ تو کوئی ٹیگ نہیں!
ٹیگ نہیں لیکن پرانا ضرور ہے،
اس سے بھی بڑی یادیں وابستہ ہیں کہ ایک وقت میں میں اس کا بے دریغ استعمال کیا کرتا تھا
rolleyes.gif



ہاں تو اب لوگوں کو ٹیگ مارنا شروع کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کتنے اس کو کیچ کرتے ہیں اور کتنوں کے سروں سے گزر جاتا ہے :)


قیصرانی بھائی
وہ بندے کہ محفل میں میری پہلی پوسٹ جو تھی وہ میں انہی سے ہمکلام ہوا تھا:)

دوست بھیا
محفل کے اولین لوگوں میں جن سے دوستی ہوئی وہ یہی حضرت تھے۔
ایک بار ہماری اردو سن کر گھبرا گئے تھے اور اس پر ایک پوسٹ بھی اپنے بلاگ کی نظر کرڈالی تھی :)


جنام محترم شاکرالقادری صاحب
بہت شفیق انسان، میرے لیے انتہائی محترم، محفل میں آتے ہم نے استاد محترم کی شاگردی اختیار کرلی تھی۔
لیکن ہم خود بڑے نالائق ثابت ہوئے اور خود کو ایک اچھا شاگرد ثابت نہ کر پائے :(


جیہ
میری بہت ہی پیاری دوست :)
انتہائی ذہین اور نفیس لڑکی
جس نے مجھ جیسے احمق سے دوستی کرکے اس کا مان بڑھا دیا:smile2:
لو یو بہن جہاں بھی ہو خوش رہو


باجو
باجو کو میں خود ٹیگ نہیں کررہا کیونکہ باجو نے محفل چھوڑ دی ہے۔
باجو دوستوں کی دوست اور میرے لیے دوست سے بڑھ کر۔
بڑی بہن بھی، ایک بزرگ بھی اور نیٹ سے ہٹ کر بھی ایسی ہیں جیسے کوئی قریبی رشتے دار ہوں :)


ماوراء
جس سے باتوں کے ساتھ ساتھ جھگڑے زیادہ ہوئے ہیں
rolleyes.gif

ماوراء مجھے پسند نہیں کرتی تھی، اس لیے کہ وہ
کام پر زیادہ دھیان دیتی تھی اور میں گپ شپ پر۔
آج کل تو وہ نیٹ سے بالکل ہی غائب ہے۔


امن ایمان آپی
کسی تعارف کی محتاج نہیں۔

ان سے بس اتنا سا گلہ
انہوں ہمارا انٹرویو کبھی نہیں کیا :)



عمار خاں
یہاں اگر عمار مجھے ٹیگ کرتا تو لکھتا کہ
محفل کا وہ بندہ جو پہلی بار میرے ایم ایس این پر ایڈ ہوا۔
اور پہلا بندہ جس سے بالمشافہ ملاقات ہوئی :)


زینب
خطرناک، نکھ چڑھی:rolleyes:
عمار کی پکی والی دوست۔
ایک بار عمار سے پھڈا ہوگیا۔
اور اس پھڈے کو سلجھانے میں میری بھی بہت اچھی والی دوست بن گئی :)


زین
ایک سیدھا سادھا اور ذہین و محنتی لڑکا۔
جو شروع شروع میں تو اتنا ایکٹیو تھا کہ رات کو جب میں محفل سے جاتا تب یہ موجود ہوتے
اور صبح جب آتا تب بھی موجود پاتا:)
آج کل شاید خالہ کے گھر کے چکر لگ رہے ہیں تبھی یہاں سے گم ہے۔


سارہ خان
حجاب
یہ ایک تکون تھی جس کا ایک کونہ fahim یعنی ہم خود تھے۔
لیکن ابھی یہ تکون نہیں رہی۔


یہ 10 ٹیگز کی تعداد پوری مار دی میں نے :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شفیق انسان، میرے لیے انتہائی محترم، محفل میں آتے ہم نے استاد محترم کی شاگردی اختیار کرلی تھی۔
لیکن ہم خود بڑے نالائق ثابت ہوئے اور خود کو ایک اچھا شاگرد ثابت نہ کر پائے :(
ہم بھی کچھ اچھے استاد نہ ثابت ہوئے ورنہ تم جیسا ہونہار شاگردہمارے چنگل سے بچ کر نہ نکل جاتا :oops: اب یہ نہ بتا دینا کہ شاگری کس سلسلہ میں کی تھی :shut-mouth:
 

فہیم

لائبریرین
ہم بھی کچھ اچھے استاد نہ ثابت ہوئے ورنہ تم جیسا ہونہار شاگردہمارے چنگل سے بچ کر نہ نکل جاتا :oops: اب یہ نہ بتا دینا کہ شاگری کس سلسلہ میں کی تھی :shut-mouth:

نہیں استاد محترم آپ نے پورا حق ادا کیا۔
بس ہم ہی تھوڑے نکمے تھے۔
لیکن یہ بھی نہیں کہ ہمیں کچھ فائدہ نہیں ہوا۔
آپ سے جتنا کچھ ہم سیکھ پائے وہ بھی بہت کار آرمد ثابت ہورہا ہے :)

یہ ٹیگ کیسے مارتے ہیں اگر کوئی بتا دے تو اسے ہمارا استاد ہونے کا شرف حاصل ہو جائے گا:)

آپ ہمیں حکم کریں جناب
ہماری کیا مجال کہ آپ کچھ پوچھیں اور ہم نہ بتائیں۔

ٹیگ کرنے کے لیے بس @ لگانا ہے اور جس کو ٹیگ کرنا ہے اس کا نام لکھ دینا ہے:)
 

محمد امین

لائبریرین
یہ ٹیگ کیسے مارتے ہیں اگر کوئی بتا دے تو اسے ہمارا استاد ہونے کا شرف حاصل ہو جائے گا:)

@ کا نشان لگا کر اس کے فوراً بعد اسپیس دیے بغیر رکن کا پورا نام لکھ دیں :) :)

مگر صاحب ۔۔۔۔ آپکی استادی کیسے کر سکتے ہیں ہم :) ۔۔۔۔۔ آپ کی تو خاکپاء ہیں ہم ۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
لو جی ! یک نہ شد دو شد ۔ ۔ ۔ ۔ اب دو دو استادوں کو کیسے سنبھالوں گا

سرکار شرمندہ تو نہ کریں ۔۔۔۔۔۔ ہم کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں ۔۔اور آپکے حلقہ ٔ ارادت میں آتے ہیں ۔۔۔ (پہلے "حلقہ" کو غلطی سے "حلوہ" لکھ دیا تھا۔۔۔خیر یہ بھی ایک وجہ بن سکتا ہے ارادت کا ؛) )
 

فہیم

لائبریرین
سرکار شرمندہ تو نہ کریں ۔۔۔ ۔۔۔ ہم کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں ۔۔اور آپکے حلقہ ٔ ارادت میں آتے ہیں ۔۔۔ (پہلے "حلقہ" کو غلطی سے "حلوہ" لکھ دیا تھا۔۔۔ خیر یہ بھی ایک وجہ بن سکتا ہے ارادت کا ؛) )

بھئی استاد محترم ماشاءاللہ بیک وقت کئی علوم میں مہارت رکھتے ہیں۔
اب آپ جس میں چاہیں اس کا شاگرد سمجھ لیں :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
سرکار شرمندہ تو نہ کریں ۔۔۔ ۔۔۔ ہم کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں ۔۔اور آپکے حلقہ ٔ ارادت میں آتے ہیں ۔۔۔ (پہلے "حلقہ" کو غلطی سے "حلوہ" لکھ دیا تھا۔۔۔ خیر یہ بھی ایک وجہ بن سکتا ہے ارادت کا ؛) )
ہائے۔ ۔ ۔ ۔ حلوہ۔ ۔ ۔ لیکن قدرت کی ستم ظریفی ہمیں ہر قسم کی حلویات لذیذہ سے مانع ہے ۔ ۔ ۔شکر کے مرض کی وجہ سے
 
Top