شمشاد
لائبریرین
قیصرانی نے کہا:تو کیا پورا گنیں؟شمشاد نے کہا:جو ٹوٹ جائے وہ ساڑھے نہیں ہوتا
بے بی ہاتھی
اسے گنیں گے ہی نہیں۔
قیصرانی نے کہا:تو کیا پورا گنیں؟شمشاد نے کہا:جو ٹوٹ جائے وہ ساڑھے نہیں ہوتا
بے بی ہاتھی
قیصرانی نے کہا:اسی لئے کہاوت مشہور ہوئی تھی کہماوراء نے کہا:قیصرانی نے کہا:کم سے کم میں تو چاند کو ہرجائی نہیں کہوںگا۔ جیسا بھی ہے، جہاںبھی ہے، میرا ہی تو ہے۔اتنا سوئٹ سا تو ہے
بے بی ہاتھی
اگر سوئٹ نہ ہوا تو کیا ہو گا۔۔۔؟ اس لیے پہلے سے کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ بعد میں کہیں سوئٹ چاند کچھ اور ہی نہ نکل آئے۔
گلے پڑا ڈھول بجانا ہی پڑتا ہے۔
ویسے فکر مت کریں۔ چاند کو پسند کیا جا رہا ہے، اس سے توقع نہیں رکھی جارہی۔ ویسے چاند خود سے آس دلائے تو؟
بے بی ہاتھی
چلیںپھر انیس ہی فائنل سمجھیں۔شمشاد نے کہا:قیصرانی نے کہا:تو کیا پورا گنیں؟شمشاد نے کہا:جو ٹوٹ جائے وہ ساڑھے نہیں ہوتا
بے بی ہاتھی
اسے گنیں گے ہی نہیں۔
شمشاد نے کہا:چلیں میں ہی پوچھ لیتا ہوں :
1) کیا کبھی اختر شماری کی ہے؟ اگر کی ہے تو کتنے اختر گن پائے ہیں؟
2) چاند ہرجائی کیوں ہوتا ہے؟
سمیع نے کہا:یسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔
میں نے باقیوں کے جوابات نہیں پڑھے۔ اگر کسی سے مل گئے تو براہ کرم نقل کا پرچہ نہ بنوائیے گا۔
1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
بے نام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا؟
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
بغیر سر اور کار کے نام کا کیا فائدہ؟
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
اس قسم کا واقعہ تا حال پیش نہیں آٓیا۔
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
اس نام سے جو یہاں بتایا نہیں جا سکتا۔
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
کم عمر بننے کا۔
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
با اثر افراد پر حکومت کی ملی بھگت سے 6 انچ سطح سمندر چوری کرنے کا الزام لگا دیتا۔
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
کیوں کہ ان میں سے ہر دو کو تین بننے کے لیے 9 ماہ درکار ہیں۔ اب جواب تو 9 ماہ سے پہلے ہی نکلے گا تو سب مل کر چار ہی ہوں گے ناں۔ اب کل کلاں اگر میڈیکل سائنس بہت ترقی کر گئی تو ممکن ہے دو اور دو چھ ہو جائیں۔
8 ) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
اس سے پہلے گوشت کتنے کلو ہو گا؟
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
فاءر برگیڈ کے آفس۔ اگر راوی میں آگ لگی تو ممکن ہے 1122 پر فون کریں۔
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
ملک الموت لیٹ ہو گیا ہے۔
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جب تک فوت نہ ہو گیا۔
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
شیر فارسی میں دودھ کو بھی کہتے ہیں اور بلی دودھ پیتی ہے۔ لھذا شیر اور بلی کا رشتہ تو پہلے ہی بہت گہرا ہے۔
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
وہ منڈیر پر بیٹھ کر مہمانوں کی آمد کا اعلان جو کرتا ہے۔ مہنگائی کے دور میں اسے کون اچھا سمجھے؟
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
ٹرین تو ظاہر ہے لیٹ ہی ہو گی۔ لہذا دھواں اسے لینے کے لیے ریلوے اسٹیشن جائے گا۔
14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔
اضافی سوال نمبر 1: اگر خلائی مخلوق زمین پر حملہ کر دے تو زمین کی قیمتیں بڑھیں گی یا گھٹیں گی؟
اضافی سوال نمبر 2: اگر زمین نہ ہوتی تو آپ پائوں کہاں رکھتے؟