اجتماعی انٹرویو انٹرویو

ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
کم سے کم میں تو چاند کو ہرجائی نہیں کہوں‌گا۔ جیسا بھی ہے، جہاں‌بھی ہے، میرا ہی تو ہے۔اتنا سوئٹ سا تو ہے :D

بے بی ہاتھی

اگر سوئٹ نہ ہوا تو کیا ہو گا۔۔۔؟ اس لیے پہلے سے کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ بعد میں کہیں سوئٹ چاند کچھ اور ہی نہ نکل آئے۔ :p
اسی لئے کہاوت مشہور ہوئی تھی کہ
گلے پڑا ڈھول بجانا ہی پڑتا ہے۔
ویسے فکر مت کریں۔ چاند کو پسند کیا جا رہا ہے، اس سے توقع نہیں رکھی جارہی۔ ویسے چاند خود سے آس دلائے تو؟ :D
بے بی ہاتھی

اور دور کے ڈھول سہانے ہی ہوتے ہیں۔
چاند دور سے تو خوب صورت نظر آتا ہے۔ لیکن جب نزدیک جاتے ہیں تو ساری اصلیت کھل جاتی ہے۔
اس لیے چاند کو پسند نہیں کیا جانا چاہیے۔ بلکہ اس کا موقع چاند کو دینا چاہیے۔ اور کسی کی آس پر کان نہ دھرنا۔ کہیں کے نہیں رہیں گے۔ :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
ساری رات جاگ کر صرف انیس تارے گنے، رضوان بھائی کوئی منطق ہے اس میں؟
 
رضوان

محفلین
کیوں مجھے ان کانٹوں میں گھسیٹتے ہیں شمشاد بھائی۔ :(
قیصرانی کے اپنے ستارے ہیں انیس گنیں یا بیس اب گنتی کے دوراں خود ہی ایک توڑ دیا ہوگااور ٹوٹل بھی پورا رکھنا چاہتے ہیں۔ بہرحال ستاروں والے ہیں :prince:
اور دنیا بھر کے ستاروں کی پسند “ لکس انٹرنیشنل “
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ رضوان بھائی لیکن لکس انٹرنیشنل دنیا بھر کے ستاروں کا نہیں صرف پاکستانی ستاروں کا ہے۔ ہاں لکس ضرور دنیا بھر کا ہے۔
 
فرذوق احمد

محفلین
میں بھی کوشش کرتا ہوں سوالوں کے جواب دینے کی

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
اعجاز مصطفٰی
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
فرذوق
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
پیار سے مجھے اعجاز ہی کہتے ہیں کیونکہ میں ایک اعجاز ہوں
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
اعجاز نام سے ہی
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
پتا نہیں جب بڑا ہو جاؤں گا تو بتا دونگا ویسے میرا خیال ہے کہ میں بڑا ہو گیا ہوں مگر بنا کچھ نہیں
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
میں نے ابھی تک لاہور نہیں دیکھا تو سمند کہاں سے دیکھوں گا اگر تو میں نے سمندر کا جائزہ لیا ہوتا تو آپ کو ضرور کچھ نہ کچھ بتا دیتا
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
کیونکہ ان کے درمیان اختلاف ہو جائے گا اگر یہ بڑھ جائے گے تو
کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
یہ کم ہے
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
میرا خیال ہے دریا چھوٹا نہیں ہوتا ہے اور لمبا بھی بہت ہوتا ہے ۔کہیں نہ کہیں تو چلی ہی جائیں گی
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جب تک خود کو نہ پا لو
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
میں بلی کا رشتہ لے کر جاؤنگا اور پھر آپ کو بتاؤں گا
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
وہ لوگوں کے سر میں اپنے پنجے جو مارتا ہے ۔ویسے مجھے بھی ایک بار پڑے تھے اس لیے مجھے اچھا نہیں لگتا ہے
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
میں نے ہمیشہ ٹرین کے اندر بیٹھ کر سفر کیا ہے :p
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں میں ہی پوچھ لیتا ہوں :

1) کیا کبھی اختر شماری کی ہے؟ اگر کی ہے تو کتنے اختر گن پائے ہیں؟

2) چاند ہرجائی کیوں ہوتا ہے؟
 
فرذوق احمد

محفلین
ایک تو یہ کہ مجھے اختر شماری کا پتا نہیں کہ یہ ہوتی کیا ہے ۔تو میں کروں گا کیسے

دوسرا چاند ہرجائی ہوتا ہے یہ بھی میں نے پہلے بار سنا ہے باقی میرا چاند تو ایسا نہیں ہے
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
چلیں میں ہی پوچھ لیتا ہوں :

1) کیا کبھی اختر شماری کی ہے؟ اگر کی ہے تو کتنے اختر گن پائے ہیں؟

2) چاند ہرجائی کیوں ہوتا ہے؟

ج-1) میں تو اب تک تین اختر گن پایا ہوں ۔۔۔ ایک اُستادِ محترم اعجاز اختر صاحب ، ایک ٹی وی کے فنکار ہیں معین اختر ، اور ایک ہمارے محلے میں رہتے تھے جناب اختر شیروانی ۔ :D

ج-2) وہ اس لیئے کہ گھٹتا اور بڑھتا رہتا ہے ۔ (ہرجائیوں کی طرح) :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی یہ اختر شیروانی کون ہیں، کیا یہ شیروانی پہنتے ہیں اور اسی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

میں نے تو ایک اختر شیرانی کے متعلق پڑھا ہوا ہے۔
 
سمیع

محفلین
یسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔

میں نے باقیوں کے جوابات نہیں پڑھے۔ اگر کسی سے مل گئے تو براہ کرم نقل کا پرچہ نہ بنوائیے گا۔

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟

بے نام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا؟

2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟

بغیر سر اور کار کے نام کا کیا فائدہ؟

3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟

اس قسم کا واقعہ تا حال پیش نہیں آٓیا۔

4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟

اس نام سے جو یہاں بتایا نہیں جا سکتا۔

5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟

کم عمر بننے کا۔

6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟

با اثر افراد پر حکومت کی ملی بھگت سے 6 انچ سطح سمندر چوری کرنے کا الزام لگا دیتا۔

7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔

کیوں کہ ان میں سے ہر دو کو تین بننے کے لیے 9 ماہ درکار ہیں۔ اب جواب تو 9 ماہ سے پہلے ہی نکلے گا تو سب مل کر چار ہی ہوں گے ناں۔ اب کل کلاں اگر میڈیکل سائنس بہت ترقی کر گئی تو ممکن ہے دو اور دو چھ ہو جائیں۔

8 ) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟

اس سے پہلے گوشت کتنے کلو ہو گا؟

9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟

فاءر برگیڈ کے آفس۔ اگر راوی میں آگ لگی تو ممکن ہے 1122 پر فون کریں۔

10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟

ملک الموت لیٹ ہو گیا ہے۔

11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟

جب تک فوت نہ ہو گیا۔

12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟

شیر فارسی میں دودھ کو بھی کہتے ہیں اور بلی دودھ پیتی ہے۔ لھذا شیر اور بلی کا رشتہ تو پہلے ہی بہت گہرا ہے۔

13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟

وہ منڈیر پر بیٹھ کر مہمانوں کی آمد کا اعلان جو کرتا ہے۔ مہنگائی کے دور میں اسے کون اچھا سمجھے؟

14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟

ٹرین تو ظاہر ہے لیٹ ہی ہو گی۔ لہذا دھواں اسے لینے کے لیے ریلوے اسٹیشن جائے گا۔

14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔

اضافی سوال نمبر 1: اگر خلائی مخلوق زمین پر حملہ کر دے تو زمین کی قیمتیں بڑھیں گی یا گھٹیں گی؟

اضافی سوال نمبر 2: اگر زمین نہ ہوتی تو آپ پائوں کہاں رکھتے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست سمیع، آپ نے تو آتے ہی جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ :p چلیں خوب گزرے گی آپ کے ساتھ۔ بس آتے رہا کریں اس محفل میں۔ :welcome: :great:
 
جیہ

لائبریرین
بہت خوب سمیع۔۔۔ کیا برجستہ جوابات دیئے ہیں۔۔۔۔۔بہت خوب
( یہ اور بات ہے کہ کافی سوچ کر جوابات دیئے ہونگے)

ویسے میں اس محفل کی لاڈلی ہوں۔ خاص کر شمشاد بھائی کی۔۔۔۔

(نبیل بھائی صبر تو کیا ہوتا۔۔ میرا خط راستے میں روک دیا :cry: )
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ بھی صحیح‌کہا سمیع بھائی، سوائے دو جمع دو چار والے جواب کے۔ تھوڑا سا سطح سمندر سے نیچے لگا :oops:
بے بی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
واہ سمیع بھائی :newbie: تے چھا گیا ایں ٹھاہ کر کے ۔۔
بس ذرا ہاتھ نرم رکھیں آگے آپ خود سمجھ دار ہیں شناختی کارڈ تو بن گیا ہے نہ آپ کا؟
 
بہت خوب سمیع

لگتا ہے شمشاد ، انٹر ویو والا منصوبہ ہٹ ہو گیا ہے ۔ اب کچھ اور سوال بھی جمع کرنے ہوں گے :)

دو اور سوال میری طرف سے

3۔ اس جملے کا مطلب وضاحت سے سمجھائیں

جادو برحق ہے مگر کرنے والا کافر ؟

4۔ عشق اور مشک میں کیا قدر مشترک ہے جو چھپائے نہیں چھپتے؟

ویسے کیا پرانے ممبران نے جو نئے سوالوں کے جواب نہیں دیئے تو کیا ان سے بھی نہ پوچھے جائیں یہ سوال۔
 
سمیع نے کہا:
یسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔

میں نے باقیوں کے جوابات نہیں پڑھے۔ اگر کسی سے مل گئے تو براہ کرم نقل کا پرچہ نہ بنوائیے گا۔

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟

بے نام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا؟

2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟

بغیر سر اور کار کے نام کا کیا فائدہ؟

3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟

اس قسم کا واقعہ تا حال پیش نہیں آٓیا۔

4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟

اس نام سے جو یہاں بتایا نہیں جا سکتا۔

5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟

کم عمر بننے کا۔

6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟

با اثر افراد پر حکومت کی ملی بھگت سے 6 انچ سطح سمندر چوری کرنے کا الزام لگا دیتا۔

7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔

کیوں کہ ان میں سے ہر دو کو تین بننے کے لیے 9 ماہ درکار ہیں۔ اب جواب تو 9 ماہ سے پہلے ہی نکلے گا تو سب مل کر چار ہی ہوں گے ناں۔ اب کل کلاں اگر میڈیکل سائنس بہت ترقی کر گئی تو ممکن ہے دو اور دو چھ ہو جائیں۔

8 ) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟

اس سے پہلے گوشت کتنے کلو ہو گا؟

9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟

فاءر برگیڈ کے آفس۔ اگر راوی میں آگ لگی تو ممکن ہے 1122 پر فون کریں۔

10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟

ملک الموت لیٹ ہو گیا ہے۔

11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟

جب تک فوت نہ ہو گیا۔

12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟

شیر فارسی میں دودھ کو بھی کہتے ہیں اور بلی دودھ پیتی ہے۔ لھذا شیر اور بلی کا رشتہ تو پہلے ہی بہت گہرا ہے۔

13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟

وہ منڈیر پر بیٹھ کر مہمانوں کی آمد کا اعلان جو کرتا ہے۔ مہنگائی کے دور میں اسے کون اچھا سمجھے؟

14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟

ٹرین تو ظاہر ہے لیٹ ہی ہو گی۔ لہذا دھواں اسے لینے کے لیے ریلوے اسٹیشن جائے گا۔

14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔

اضافی سوال نمبر 1: اگر خلائی مخلوق زمین پر حملہ کر دے تو زمین کی قیمتیں بڑھیں گی یا گھٹیں گی؟

اضافی سوال نمبر 2: اگر زمین نہ ہوتی تو آپ پائوں کہاں رکھتے؟

1۔ زمین کی قیمتیں آسمان تک پہنچی ہیں اسی لیے ہی تو خلائی مخلوق آئے گی زمین پر ورنہ تو آمد و رفت میں ہی نہ ضائع ہو جائے۔

2۔ زمیں نہ ہوتی تو میں پاؤں سیدھا آسمان پر رکھتا :)
 
Top