اجتماعی انٹرویو انٹرویو

سمیع

محفلین
زرہ نوازی کا شکریہ

جمع دو چار والے جواب پر معزرت‘ مگر اور کچھ ذہن میں نہ آیا تھا۔ اساتذہ سے یہی سیکھا کہ سوال آتا ہو یا نہ آتا ہو اسے خالی مت چھوڑنا‘ ممتحن نے کون سا پڑھنا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کوئی بات نہیں۔ ممتحن یہاں ہر کوئی ہے۔ اس لئے کوئی نہ کوئی پڑھ ہی لیتا ہے :)۔ ویسے بہت عمدہ جوابات ہیں۔ وہ کیا ہے کہ جوابات کے نگینوں‌میں ایک کم قیمت پتھر اچھا نہیں لگ رہا تھا تو میں نے کہ دیا۔ امید ہے کہ برا نہیں منایا ہوگا۔
بے بی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
بہت خوب سمیع

لگتا ہے شمشاد ، انٹر ویو والا منصوبہ ہٹ ہو گیا ہے ۔ اب کچھ اور سوال بھی جمع کرنے ہوں گے :)

دو اور سوال میری طرف سے

3۔ اس جملے کا مطلب وضاحت سے سمجھائیں

جادو برحق ہے مگر کرنے والا کافر ؟

4۔ عشق اور مشک میں کیا قدر مشترک ہے جو چھپائے نہیں چھپتے؟

ویسے کیا پرانے ممبران نے جو نئے سوالوں کے جواب نہیں دیئے تو کیا ان سے بھی نہ پوچھے جائیں یہ سوال۔
برحق سے مراد یہ کہ اس کے وجود کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ یعنی کہ اس کے ہونے یا نہ ہونے کہ بحث کو زمرے سے نکال دیا گیا یہ کہ کر کہ جادو بر حق ہے۔ اس کے کرنے والے کو کافر قرار دینا، اللہ پاک کی مرضی ہے۔ ہم کچھ نہیں کہ سکتے کہ کس لئے انہوں نے منع کیا ہے۔
عشق اور مشک میں قدر مشترک علامات ہیں۔ مشک کی خوشبو اور عشق میں دیوانگی کی علامات کو چھپایا نہیں جا سکتا۔
بے بی ہاتھی
 
سمیع

محفلین
ممتحن حضرات کی اجازت سے ایک سوال پیش خدمت ہے۔ مزاح کے ساتھ ساتھ احباب کی کلام اقبال سے آگاہی کا اندازہ کرنا بھی مقصود ہے:

سوال: ہمارے ہاں کون سی اشیاء خورد (پھل وغیرہ) جمہوری بنیادوں پر فروخت ہوتی ہیں اور کون سی غیر جمہوری بنیادوں پر؟ کلام اقبال کی روشنی میں جواب دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ

شگفتہ صاحبہ کی نظر پڑ گئی اس سوال پر تو وہی جواب دیں گی۔
 
فرضی

محفلین
) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
عبدالحمید ہے۔۔۔
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
فرضی ناموں کا کیا جان کر کیا کریں گے۔
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
بلایا جاتا ہے تو نہیں بلایا جاتا تھا۔۔۔ بچپن میں۔۔ جیدی۔۔ ابھی ،جی لا لا، بن گیا ہوں۔
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
کیا غصے اور پیار کے بلانے کے الگ الگ نام ہوتے ہیں۔ آج کے بعد دھیان دوں گا اور پھر آپ کو بتاؤں گا۔

5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
بڑے ہونے سے آپکا مطلب شاید بڑھاپے سے ہے۔ ابھی تک سوچا نہیں۔
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
شیشم کے پتے توڑ کر باڑ کھڑی کر دیتا تاکہ سمندر کا پانی نا آسکے
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
کیونکہ دو اور دو چار ہی میں بھلائی ہے۔ زیادہ ہونے سے کام بگڑ سکتا ہے۔
کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
جی بالکل رات کو نیند میں۔
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
ظاہر ہے بلوں میں گھس جائیں گی
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
کیو نکہ ابھی آپ کے باقی کے 4 سوال حل کرنے ہیں۔
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جب تک ہماری اردو محفل کے شمشاد بھائی یونہی ہنستے مسکراتے رہیں گے
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
رشتہ تو خالہ بھانجے کا ہے۔۔ شادی کی باتیں میں نہیں کرتا۔۔ یہ بڑوں کا کام ہے
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
کیوں کہ کوے نے ہمارے بابا حضرت آدم کے گھڑے سے کنکریاں ڈال کر پانی پی لیا تھا۔
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
اگر بیچ راستے میں لوڈ شیڈنگ ہو جائے تو مسافروں کے سروں سے نکلنے والا دھواں تیر کی سی رفتار سے واپڈا والوں کے دفتر میں جائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ ، یہاں تو ایک سے ایک حاضر جواب تشریف لا رہے ہیں۔ بہت خوب فرضی میاں۔
:great:
 
سمیع

محفلین
سمیع نے کہا:
ممتحن حضرات کی اجازت سے ایک سوال پیش خدمت ہے۔ مزاح کے ساتھ ساتھ احباب کی کلام اقبال سے آگاہی کا اندازہ کرنا بھی مقصود ہے:

سوال: ہمارے ہاں کون سی اشیاء خورد (پھل وغیرہ) جمہوری بنیادوں پر فروخت ہوتی ہیں اور کون سی غیر جمہوری بنیادوں پر؟ کلام اقبال کی روشنی میں جواب دیں۔

غالباً میرا سوال کچھ زیادہ ہی مشکل ثابت ہوا ہے۔ اقبال نے ایک شعر جمہوریت کے طرز حکومت کے متعلق کہا تھا اگر اسے ذہن میں لائیں تو یہ سوال ایک آسان سا سوال بن جائے گا۔
 
کیا آپ کا اشارہ :

جمہوریت وہ طرزِ حکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے

پھر آگے کی سوچیں
 
سمیع

محفلین
شمشاد نے کہا:
کیا آپ کا اشارہ :

جمہوریت وہ طرزِ حکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے

پھر آگے کی سوچیں

جی آپ درست پہنچے، ماہر جو ہوئے۔ اب لگے ہاتھوں سوال کا جواب بھی مرحمت پرما دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عقل کے سارے ہی گھوڑے دوڑا دیئے، بلکہ وہ بحر ظلمات میں بھی غوطے لگا آئے لیکن اس پھل کا نام نہیں بُوجھ پائے جو جمہوری بنیادوں پر فروخت ہوتا ہے یا غیر جمہوری بنیادوں پر :cry:
 
سمیع

محفلین
شمشاد نے کہا:
عقل کے سارے ہی گھوڑے دوڑا دیئے، بلکہ وہ بحر ظلمات میں بھی غوطے لگا آئے لیکن اس پھل کا نام نہیں بُوجھ پائے جو جمہوری بنیادوں پر فروخت ہوتا ہے یا غیر جمہوری بنیادوں پر :cry:

علامہ اقبال فرما گئے:

جمہوریت وہ طرزِ حکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے

ہمارے ہاں چونکہ کینو اور کیلے کو بیچنے کے وقت گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے اس لیے یہ جمھوری بنیادوں پر فروخت ہوئے، جبکہ آم چونکہ تُل کر فروخت ہوتے ہیں لھذا غیر جمھوری بنیادوں پر فروخت ہوئے۔

سعودی عرب میں چونکہ جمھوریت نہیں اس لیے سنا ھے وہاں اکثر چیزوں کو تولا جاتا ہے، گنا نہیں جاتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
تھوڑی سی جمہوریت آ گئی ہے نچلی سطح پر اور اسی لیے کچھ چیزیں گن کر بکتی ہیں جیسے، ناریل، انناناس۔ اور کیلے مالٹے، کینو، سیب، تربوز وغیرہ وغیرہ سب تول کے ہی بیچتے ہیں۔

ویسے علامہ صاحب کو آپ نے خوب شامل کیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ تمام نئے اراکین جو ماضی قریب میں اس محفل کے رکن بنے ہیں اور وہ تمام اراکین جو ماضی بعید میں رکن بنے تھے اور ابھی تک انہوں نے یہ انٹرویو نہیں دیا، ادھر ضرور آئیں اور صفحہ اول سے سوالات لیکر ان کے جوابات لکھیں۔
 
پاکستانی

محفلین
آج کچھ فرصت ملی تو سوچا یہ کام بھی نمٹا دوں۔

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
منیراحمدطاہر

2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
پاکستانی

3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
بچپن میں ‘منا‘ کہہ کر بلاتے تھے اب ‘منیر‘

4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
مٹھاس اتنی ہے کوئی غصہ کرتا ہی نہیں۔

5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
اور کتنا بڑا ہوں گا جناب؟ بڑا تو ہو گیا اور جو بننا تھا بن چکا۔

6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
6 انچ نیچے تھا تو ہم نے کیا کر لیا؟

7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
چار میں ہی عافیت ہے، ورنہ گڑبڑ گھٹالہ۔

8) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
کوشش کرتے ہیں آپ دہی تو لائیں۔

9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
ساحل پر آ کر سوچیں گی کہ ‘اوچھی‘ حرکت کس نے کی۔

10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
اللہ کا کوئی راز ہو گا اس میں۔

11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جب تک اللہ چاہیے گا۔

12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
پہلے کا تو علم نہیں مگر آج کے جدید دور میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
علم نجوم کے ذریعے آنے والے مہمان کی اطلاع دیتا ہے اس لئے۔

14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
کل ہی اپنی بیٹی کے لئے لے کر آیا ہوں، صبح اسے چلا کر بتاؤں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آخری پیرا گراف کے مطابق آپ کو خود سے بھی دو سوال کرنے تھے۔ اب خود ہی اپنی پسند کے دو سوال کریں اور ان کے جواب بھی دیں۔
 
امن ایمان

محفلین
ایسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔
جی میں یہ کر تو رہی ہوں لیکن اس کے بعد مجھے کیا ملے گا۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟ :p

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
ارضان علی رضا

2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
بہت سارے ہیں۔۔ 2 بھائیوں کی ایک ہی بہن ہوں۔۔اس لیے اس معاملے میں خود کفیل ہوں : )

3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
سب ارضا ہی کہتے ہیں۔۔لیکن گھر میں اور بھی بہت سے نام ہیں۔۔

4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
غصے میں irza سے irzaaaaaaaan ہو جاتا ہے : (

5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
سوچا تو بہت کچھ تھا لیکن کبھی کبھی اپنوں کی خاطر اپنی خواہشات کو قربان کرنا پڑ جاتا ہے۔۔اس لیے آج جو میں ہوں۔۔ اس پہ بھی خوش ہوں

6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
آپ کے پہلے سوال نے مجھے اداس کر دیا تھا۔۔۔ میں ذرا اپنا موڈ ٹھیک کرلوں۔۔۔ :idea: ۔۔۔ ہاں تو،، میں نے کیا کرنا تھا۔۔سب کچھ تو کراچی والوں نے کرنا تھا

7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
دو اور دو اس لیے چار ہوتے ہیں کہ کچھ سیانوں نے آپس میں یہ طے کر لیا تھا کہ اس سے زیادہ نہیں کرنے۔۔ورنہ حروف کم پڑنے کا خطرہ ہے۔

8)کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
نہیں ۔۔۔

9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
اگر تو وفادار ہوئیں تو ساتھ ہی جل کے مر جا ئیں گیں۔۔۔

10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
اس لیے کے مجھ سے بہت سارے لوگوں کہ خوشیاں وابستہ ہیں

11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جب سانس چلتی رہی

12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟

شیر اور بلی کے نخرے ایک سے ہوتے ہیں ۔۔۔ اور دونوں کو اپنی خوبصورتی پہ ناز ہے۔۔ میرے خیال سے شیر اب بڑا ہوگیا ہے۔۔اس لیے اب ایسا سوچنا مناسب نا ہوگا

13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
اس لیے کہ وہ بہت چالاک ہوتا ہے

14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟

الیکڑک ٹرین بنائی کس نے ہے۔۔؟ میرا مطلب ہے کہ میڈ اِن۔۔؟

14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔

کیا آپ نے آج سے پہلے اس طرح کا انٹرویو کبھی دیا؟
جی نہیں

کیا شمشاد بھائی کے جوابات آپ نے پڑھے؟
جی نہیں

نوٹ : وقتاً فوقتاً سوالوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
 
Top