آج کچھ فرصت ملی تو سوچا یہ کام بھی نمٹا دوں۔
1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
منیراحمدطاہر
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
پاکستانی
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
بچپن میں ‘منا‘ کہہ کر بلاتے تھے اب ‘منیر‘
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
مٹھاس اتنی ہے کوئی غصہ کرتا ہی نہیں۔
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
اور کتنا بڑا ہوں گا جناب؟ بڑا تو ہو گیا اور جو بننا تھا بن چکا۔
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
6 انچ نیچے تھا تو ہم نے کیا کر لیا؟
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
چار میں ہی عافیت ہے، ورنہ گڑبڑ گھٹالہ۔
کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
کوشش کرتے ہیں آپ دہی تو لائیں۔
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
ساحل پر آ کر سوچیں گی کہ ‘اوچھی‘ حرکت کس نے کی۔
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
اللہ کا کوئی راز ہو گا اس میں۔
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جب تک اللہ چاہیے گا۔
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
پہلے کا تو علم نہیں مگر آج کے جدید دور میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
علم نجوم کے ذریعے آنے والے مہمان کی اطلاع دیتا ہے اس لئے۔
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
کل ہی اپنی بیٹی کے لئے لے کر آیا ہوں، صبح اسے چلا کر بتاؤں گا۔