امریکی صدارتی انتخابات 2016

زیک

مسافر
اگرچہ جارجیا میں بھی پرائمری آج ہے مگر یہاں پہلے ووٹ دینے کی سہولت بھی موجود تھی۔ میں ہمیشہ بیٹی کو ساتھ لے کر جاتا ہوں۔ اس لئے ایک ہفتہ پہلے ویک اینڈ پر ہم ووٹ دینے گئے۔

پولنگ سٹیشن پر پر اپنی فوٹو آئی ڈی دکھائی۔ پولنگ ورکر نے ایک صفحہ پرنٹ کیا جس پر میری معلومات درج تھیں۔ چونکہ جارجیا میں اوپن پرائمری ہوتی ہے اس لئے میں ریپبلکن یا ڈیموکریٹ کسی کو بھی ووٹ دیکھ سکتا تھا۔ میں نے ڈیموکریٹک پرائمری کا انتخاب کیا اور دستخط کر کے صفحہ اگلے ورکر کو پکڑا دیا۔ اس نے ایک کارڈ پروگرام کر کے مجھے دیا۔ کمرے کی ایک دیوار کے ساتھ ووٹنگ مشین کھڑی تھیں۔ ہمارے ہاں ٹچ سکرین مشینیں ہیں۔ ایک مشین میں کارڈ ڈالا تو سکرین پر بیلٹ آ گیا۔ بیٹی کو کہا کہ برنی سینڈرز کو سیلکٹ کر لے۔ چونکہ یہ صرف صدارتی پرائمری تھی اس لئے کوئی اور چیز نہ تھی۔ کنفرم سکرین پر اوکے کیا تو مشین نے کارڈ مجھے واپس کر دیا۔ کارڈ پول ورکر کو دیا جس نے مجھے اور بیٹی کو آئی ووٹڈ کے سٹکر دیئے۔ اس طرح ہم دو منٹ میں فارغ ہو گئے۔
 
یاز

محفلین

بہت اعلیٰ جناب۔ یعنی تسی سیڈرز دے حق وِچ دو پینچر لا دتے نے۔
 
زیک

مسافر
سینڈرز ورمانٹ میں جیتا جبکہ کلنٹن جارجیا اور ورجینیا میں۔
ٹرمپ جارجیا میں جیتا۔
 
زیک

مسافر
اب تو سینڈرز کا صدر بننے کا امکان معدوم ہوتا نظر آرہا ہے :(
چونکہ ڈیموکریٹ پرائمری میں ڈیلیگیٹ ووٹوں کے تناسب سے تقسیم کرتے ہیں اس لئے صحیح صورتحال تو آج گنتی مکمل ہونے پر ہی واضح ہو گی۔ مگر فی الحال سینڈرز جارجیا میں بری طرح ہار رہا ہے جو اچھا شگون نہیں۔
 
سید ذیشان

چلیں آپ کو ایک ہاکش پریزیڈنٹ مبارک ہو۔
 
زیک

مسافر
ہیلری کلنٹن آرکینسا میں جیت گئی جہاں بل کلنٹن کسی زمانے میں گورنر تھا۔
 
Top