امریکی صدارتی انتخابات 2016

زیک

مسافر
اب تک جو پرائمریز ہو چکی ہیں وہ کل ووٹ کا کتنے فیصد بنتی ہیں ؟
پرائمریز کو ووٹوں کی بجائے ڈیلیگیٹ گنے جاتے ہیں جو علاقے اور ریاست میں کچھ ووٹوں کے تناسب سے اور کچھ جیتنے پر الاٹ ہوتے ہیں۔

ابھی تک تقریباً آدھے ڈیلیگیٹ ہوئے ہیں۔
 

زیک

مسافر
زیک بھائی! عوام الناس کی کیا رائے ہے ٹرمپ اور ہیلیری کے بارے میں؟
ساتھ ہی یہ بھی بتاتے چلیں کہ اوبامہ جی کے بارے میں کیا جذبات ہیں عام لوگوں کے۔
60 فیصد ٹرمپ کو برا سمجھتے ہیں۔
http://elections.huffingtonpost.com/pollster/donald-trump-favorable-rating

آدھا امریکہ ہیلری کلنٹن کے خلاف ہے۔
http://elections.huffingtonpost.com/pollster/hillary-clinton-favorable-rating

اوباما کی favorable ریٹنگ 46.1 فیصد جبکہ unfavorable ریٹنگ 47.7 فیصد ہے۔
http://elections.huffingtonpost.com/pollster/obama-favorable-rating

اوباما کی جاب اپروول ریٹنگ 48.5 فیصد جبکہ ڈس اپروول 48.4 فیصد ہے۔
http://elections.huffingtonpost.com/pollster/obama-job-approval
 
بقول روبیو ٹرمپ کے ہاتھ چھوٹے ہیں
ویسے اخلاقی لحاظ سے امریکی امیدواروں کا میعار گھٹیا سے بھی نیچے ہیں
 

زیک

مسافر
آج 5 ریاستوں میں پرائمری تھی: فلوریڈا، النائے، مزورا، نارتھ کیرولائنا، اوہائیو۔

ووٹنگ کا وقت گزر گیا اور اب گنتی جاری ہے۔
 

زیک

مسافر
فلوریڈا میں ٹرمپ نے روبیو کو آسانی سے ہرا دیا ہے۔ چونکہ فلوریڈا کی ریپبلکن پرائمری ونر ٹیک آل ہے اس لئے یہ کافی اہم جیت ہے۔ روبیو فلوریڈا سے سنیٹر ہے۔ اس ہار کے بعد اس کے لئے اس ریس میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
 

زیک

مسافر
فلوریڈا میں ٹرمپ نے روبیو کو آسانی سے ہرا دیا ہے۔ چونکہ فلوریڈا کی ریپبلکن پرائمری ونر ٹیک آل ہے اس لئے یہ کافی اہم جیت ہے۔ روبیو فلوریڈا سے سنیٹر ہے۔ اس ہار کے بعد اس کے لئے اس ریس میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
اور روبیو ڈراپ آؤٹ کر گیا۔

عثمان اب آپ کس کو سپورٹ کر رہے ہیں؟
 

زیک

مسافر
اوہائیو میں کیسک اور کلنٹن جیت گئے۔

کیسک اوہائیو کا گورنر ہے اور اس کے لئے اپنے سٹیٹ میں جیتنا ضروری تھا۔

کلنٹن کی جیت سینڈرز کے لئے سیٹ بیک ہے۔
 

یاز

محفلین
کیا اب انتخابات کے لئے ہیلیری اور ٹرمپ کی امیدواری حتمی کہی جا سکتی ہے یا ابھی بھی نہیں؟
 

زیک

مسافر
کیا اب انتخابات کے لئے ہیلیری اور ٹرمپ کی امیدواری حتمی کہی جا سکتی ہے یا ابھی بھی نہیں؟
حتمی کے لئے کل ڈیلیگیٹس میں اکثریت چاہیئے۔

ہیلری کلنٹن کی لیڈ اتنی ہے کہ سینڈرز کے لئے جیتنا بہت مشکل ہو گا۔ چونکہ یہ صرف دو امیدوار ہیں لہذا کلنٹن کے لئے اکثریت حاصل کرنا تقریباً یقینی ہے۔ اس لحاظ سے آپ اسے حتمی کہہ سکتے ہیں۔

ٹرمپ جیت رہا ہے اور دوسرے امیدواروں کا کوئی چانس نہیں کہ وہ اکثریت حاصل کریں۔ البتہ اس بات کا چانس ہے کہ ٹرمپ بھی اکثریت حاصل نہ کر سکے۔ اس صورت میں رپبلکن کنونشن میں جولائی میں کئی بیلٹ ہوں گے اور نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
اور روبیو ڈراپ آؤٹ کر گیا۔

عثمان اب آپ کس کو سپورٹ کر رہے ہیں؟
مارکو ربیو کے دستبردار ہونے کا کافی افسوس ہوا۔ ایک اچھا امیدوار تھا جو رپبلکن پارٹی کو دہائیوں پرانی روایتی سیاست سے آگے ایک نئے دور میں لے جاسکتا تھا۔
اب ہماری نیک تمنائیں ہلری کلنٹن کے ساتھ ہیں۔ :)
 
1103406135-1.gif
 

زیک

مسافر
آج مزید پرائمری ہیں مگر ٹائم زون کے فرق کی وجہ سے میں ان کے نتائج صبح ہی دیکھ پاؤں گا۔
 

زیک

مسافر
آئیڈہو اور یوٹاہ میں سینڈرز اچھے مارجن سے جیتا جبکہ یوٹاہ میں کروز نے ٹرمپ کو بری شکست دی۔
 
Top