امریکی صدارتی انتخابات 2016

زیک

مسافر
روبیو اور کروز کے ہار نے کے بعد اب ٹرمپ کے ہی چانس ہیں
ٹرمپ بہت اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا آج مگر چونکہ اس کے مخالفین بھی خاص کامیابی حاصل نہ کر سکے اس لئے ٹرمپ کے ریپبلکن امیدوار بننے کے چانسز اتنے ہی ہیں جتنے کل تھے۔
 

زیک

مسافر
آج پانچ ریاستوں میں پرائمری ہے۔

کینسس میں کاکس اور لوئزیانا میں پرائمری دونوں پارٹیوں کی ہے۔ مین اور کینٹکی میں ریپبلکن اور نیبراسکا میں ڈیموریٹک کاکس ہیں۔
 

زیک

مسافر
کینسس میں کروز جیت گیا ہے۔

نوٹ: اردو والے کینسس کو کینساس کیوں لکھتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
کینٹکی میں سخت مقابلے کے بعد ٹرمپ نے کروز کو شکست دی۔

آج کا دن ریپبلکنز کی طرف کروز کا دن تھا۔ روبیو کے لئے یہ دن کافی برا رہا۔
 

زیک

مسافر
آج ریاست مین کے ڈیموکریٹک کاکس میں برنی سینڈرز دو تہائی ووٹ لے کر جیتا۔ مین سینڈرز کی ریاست ورمانٹ کے قریب ہے اور یہاں سینڈرز ہی کے جیتنے کے امکانات تھے۔

پورٹو ریکو میں ریپبلکن پرائمری میں مارکو روبیو جیت گیا۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ پرائمریز کب تک چلیں گی تو آخری پرائمری 14 جون کو ہے۔
 

زیک

مسافر
پہلے دو کو چهوڑ کر باقی امیدواروں کو اب کسی طرح خرچا پورا کر کے میدان خالی کر دینا چاہیئے
فی الحال تو روبیو کے دستبردار ہونے کا چانس ہے مگر اگلے منگل فلوریڈا پرائمری کے بعد۔ اگر روبیو اپنے سٹیٹ فلوریڈا سے ہار گیا تو امید کی جاتی ہے کہ نکل جائے گا۔
 

یاز

محفلین
زیک بھائی! عوام الناس کی کیا رائے ہے ٹرمپ اور ہیلیری کے بارے میں؟
ساتھ ہی یہ بھی بتاتے چلیں کہ اوبامہ جی کے بارے میں کیا جذبات ہیں عام لوگوں کے۔
 

زیک

مسافر
ہوائی اور مشگن میں ٹرمپ اور آئڈہو میں کروز جیت گئے۔

ایک اپسیٹ میں سینڈرز نے مشگن میں کلنٹن کو شکست دے دی
 
Top