امریکی صدارتی انتخابات 2016

زیک

مسافر
آج امریکہ میں صدارتی انتخابات کا آغاز آئیووا میں کاکس سے ہو رہا ہے۔

یہ پرائمری انتخابات ہیں جن میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن اپنی اپنی پارٹی کا امیدوار چنیں گے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں میں ہیلری کلنٹن آگے ہے اور اس کا مقابلہ برنی سینڈرز سے ہے۔ آئیووا میں کئے گئے سروے کے مطابق آج ان دونوں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

ریپبلکن پارٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ سب سے آگے ہے۔ باقی کے چیدہ چیدہ امیدواروں میں ٹیڈ کروز، مارکو روبیو اور جیب بش شامل ہیں۔ خیال ہے کہ آئیووا میں آج جیت ٹرمپ کی ہو گی۔

آئیووا کاکس مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔
 

زیک

مسافر
تو کیا کریں زیک بھائی، امریکی صدر کوئی بھی آئے کم از کم آپ کا یا میرا ہمدرد تو ہرگز بھی نہیں آنے والا:(
کیوں نہیں؟ میں تو ہر الیکشن میں ووٹ بھی دیتا ہوں بلکہ اوباما کی الیکشن کیمپین کے لئے رضاکارانہ کام بھی کیا تھا۔
 
کیوں نہیں؟ میں تو ہر الیکشن میں ووٹ بھی دیتا ہوں بلکہ اوباما کی الیکشن کیمپین کے لئے رضاکارانہ کام بھی کیا تھا۔
زیک بھائی معاف کیجئے مجھے یہ جان کر خوشی نہیں بلکہ حیرت ہوئی ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہ بش ہو یا اوبامہ یا پھر کوئی اور۔ پاکستان یا امت مسلمہ کا دوست تو کوئی نہیں تو پھر ہم ان سے اظہارِ دوستی کیوںکریں ؟
 

زیک

مسافر
زیک بھائی معاف کیجئے مجھے یہ جان کر خوشی نہیں بلکہ حیرت ہوئی ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہ بش ہو یا اوبامہ یا پھر کوئی اور۔ پاکستان یا امت مسلمہ کا دوست تو کوئی نہیں تو پھر ہم ان سے اظہارِ دوستی کیوںکریں ؟
آپ بھول رہے ہیں میں پاکستان میں نہیں امریکہ میں رہتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
اپ کا امیدوار ٹرمپ ہے؟
میرے خیال میں ٹرمپ جیتا ہی جیتا انشاللہ
بیٹنگ مارکیٹ کے مطابق ٹرمپ کے ریپبلکن امیدوار بننے کا چانس 51 فیصد ہے مگر کسی ریپبلکن امیدوار کا الیکشن جیتنے کا چانس 38 فیصد ہے۔ لہذا ٹرمپ کے صدر بننے کا چانس اس وقت 19 فیصد ہے۔
 
خاتون ہونا کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔
ویسے کسی خاتون نے کبهی امریکی صدارتی انتخاب کے آخری مرحلے تک رسائی حاصل کی ؟
کیا کسی پارٹی میں ہیلری سے پہلے کسی خاتون نے صدارتی امیدوار بننے کے لیے پارٹی الیکشن میں حصہ لیا ؟
 

زیک

مسافر
ہیلری کو سپورٹ نا کرنے کی کوئی معقول سی وجہ ؟
سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ فارن پالیسی میں ہیلری کلنٹن اوباما یا سینڈرز کے مقابلے میں hawkish ہے۔ دوسری وجہ کہ سینڈرز Nordic social democratic model کے حق میں ہے۔

یہ وجہ تو نہیں ہے مگر پھر بھی اچھی بات ہے۔
 
Top