امریکی صدارتی انتخابات 2016

زیک

مسافر
سنتے ہیں کہ جارجیا اس الیکشن میں تقریبا سوئنگ سٹیٹ ہے۔
سونگ سٹیٹ کہنا تو صحیح نہیں البتہ کلنٹن کی لیڈ اس وقت اتنی ہے کہ جارجیا میں بھی مقابلہ کچھ قریب ہے۔ لیکن کلنٹن نے ابھی جارجیا میں زیادہ ریسورسز نہیں لگائے۔

  • ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق جارجیا میں ٹرمپ کو 3.5 فیصد کی لیڈ حاصل ہے۔
  • 538 کا کہنا ہے کہ جارجیا میں ٹرمپ 2.5 فیصد آگے ہے اور اس کے جیتنے کا چانس 68.3 فیصد ہے۔
  • نیو یارک ٹائمز جارجیا میں ٹرمپ کے جیتنے کا چانس 67 فیصد بتاتا ہے۔
 
اسی سلسلے میں ایک مختلف رائے
What Are the New Battleground States?
 
زیک

مسافر
جارجیا میں ارلی ووٹنگ جاری ہے۔ لہذا وقت ہے کہ میں دیکھوں کہ کیا کیا شامل ہے ہمارے بیلٹ میں۔ کل 19 چیزوں پر ووٹ کرنا ہے:
  1. امریکہ کا صدر
  2. امریکی سینیٹر
  3. جارجیا پبلک سروس کمیشن کی ہمارے ڈسٹرکٹ کی سیٹ
  4. امریکی ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کی سیٹ
  5. جارجیا سینیٹ کا نمائندہ
  6. جارجیا ہاؤس کا نمائندہ
  7. ڈسٹرکٹ اٹرنی
  8. کاؤنٹی کلرک آف سوپیریر کورٹ
  9. کاؤنٹی شیرف
  10. کاؤنٹی ٹیکس کمیشنر
  11. کاؤنٹی کمیشن میں نمائندہ
  12. کاؤنٹی سولیسٹرجنرل
  13. جارجیا آئینی ترمیم تجویز ۱
  14. جارجیا آئینی ترمیم تجویز ۲
  15. جارجیا آئینی ترمیم تجویز ۳
  16. جارجیا آئینی ترمیم تجویز ۴
  17. کاؤنٹی فری پورٹ ایکزیمپشن
  18. کاؤنٹی ٹرانسپورٹیشن سیلز ٹیکس
  19. شہر کا گرین سپیس کے لئے بانڈ
 
عثمان

محفلین

ایک عام ووٹر اتنے سارے زمروں کے لیے اپنے آپ کو تیار کیسے کرتا ہے؟
میرا مطلب ہے کہ صدر اور سینٹ وغیرہ پر غور کرنے لیے تو موضوعات کی بہات ہے۔ اور بہت معلومات دستیاب ہیں۔
لیکن کاونٹی کلرک کے لیے ایک عام ووٹر کیسے نتیجے پر پہنچتا ہے کہ کونسا امیدوار بہتر ہے اور کیوں ؟
 
عثمان

محفلین
رکن پارلیمنٹ (قومی اور صوبائی) اور مئیر وغیرہ کا فیصلہ تو آسان ہے۔
تاہم پچھلے دنوں سکول بورڈ کا نمائندہ چننے میں دقت ہوئی۔
 
اس بارے میں یہاں مباحث ہوتے رہتے ہیں کہ اتنے امیدواروں کا صحیح چناؤ مشکل ہے اور اس سے اکاؤنٹیبلٹی میں بھی مسئلہ ہوتا ہے۔ لیکن اس کا آسان حل یہی ہے کہ ججوں کو چھوڑ کر جو کہ نان پارٹیزن الیکشن ہوتا ہے باقی لوگ پارٹی کے نام پر امیدوار ہوتے ہیں لہذا آپ ریاستی یا فیڈرل سطح پر پارٹی کے مطابق ووٹ دیں۔
 
زیک

مسافر
رکن پارلیمنٹ (قومی اور صوبائی) اور مئیر وغیرہ کا فیصلہ تو آسان ہے۔
تاہم پچھلے دنوں سکول بورڈ کا نمائندہ چننے میں دقت ہوئی۔
میئر اور سکول بورڈ کے ایشوز نیشنل یا صوبائی یا ریاستی وغیرہ سے کافی مختلف ہوتے ہیں اس لئے ان کے انتخاب کے لئے الگ ریسرچ کرنی پڑتی ہے۔ کینیڈا کا علم نہیں مگر یہاں سکول بورڈ کے سلسلے میں چارٹر سکول اور ٹیسٹنگ وغیرہ پر کافی اختلافات ہیں جو پارٹی پالٹکس سے orthogonal ہیں۔
 
زیک

مسافر
الیکشن میں 3 ہفتے باقی ہیں اور جارجیا میں بھی ووٹنگ کھل گئی ہے۔​
  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 8.1 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 7.1 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 87.9 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 91 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 91 فیصد ہے۔
کلنٹن کی لیڈ بڑھتی جا رہی ہے۔ لگتا ہے خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور ان کی بے حرمتی کرنا ٹرمپ کو مہنگا پڑ رہا ہے۔
الیکشن میں 2 ہفتے باقی ہیں اور ستر لاکھ سے زائد لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔​
  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 7.6 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 6.2 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 85.9 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 93 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 90 فیصد ہے۔
کلنٹن کی لیڈ برقرار ہے۔​
 
عثمان

محفلین
ٹی وی پر سی این این کی کوریج تو موجود ہے لیکن سوچتا ہوں کہ اگلے چند ہفتوں کے لیے ایم ایس این بی سی بھی لگوا لوں۔ :)
 
زیک

مسافر
ہفتے کو بیٹی کے ٹینس کے بعد ہم لائبریری پہنچے جو ہمارا پولنگ سٹیشن ہے۔ وہاں بالکل بھی رش نہ تھا۔ ڈرائیونگ لائسنس دکھایا، ایک کاغذ پر سائن کیے اور ووٹنگ کارڈ حاصل کیا۔ اسے ووٹنگ مشین میں ڈالا اور ٹچ سکرین پر بیلٹ آ گیا۔ میں اشارہ کرتا گیا اور بیٹی ٹچ سکرین پر سیلکٹ کرتی رہی۔

جن سیٹوں پر ڈیموکریٹ کھڑے تھے انہیں ووٹ دیا بشمول ہیلری کلنٹن۔ جن پر ڈیموکریٹ نہ تھے وہاں لبرٹیرین امیدوار کو ووٹ دیا۔ جہاں بلا مقابلہ امیدوار تھا وہاں رائٹ ان امیدوار ڈال دیا

آخری صفحے پر تمام ووٹ چیک کئے اور سبمٹ کرنے کے بعد مشین کارڈ سٹاف کو واپس کیا۔ انہوں نے مجھے اور بیٹی دونوں کو آئی ووٹڈ سٹکر دیئے۔

یوں پانچ منٹ میں ووٹ دے کر میں ان ایک کروڑ سے زائد ووٹرز میں شامل ہو گیا جو ارلی ووٹ کر رہے ہیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
جارجیا میں ارلی ووٹنگ جاری ہے۔ لہذا وقت ہے کہ میں دیکھوں کہ کیا کیا شامل ہے ہمارے بیلٹ میں۔ کل 19 چیزوں پر ووٹ کرنا ہے:
  1. امریکہ کا صدر
  2. امریکی سینیٹر
  3. جارجیا پبلک سروس کمیشن کی ہمارے ڈسٹرکٹ کی سیٹ
  4. امریکی ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کی سیٹ
  5. جارجیا سینیٹ کا نمائندہ
  6. جارجیا ہاؤس کا نمائندہ
  7. ڈسٹرکٹ اٹرنی
  8. کاؤنٹی کلرک آف سوپیریر کورٹ
  9. کاؤنٹی شیرف
  10. کاؤنٹی ٹیکس کمیشنر
  11. کاؤنٹی کمیشن میں نمائندہ
  12. کاؤنٹی سولیسٹرجنرل
  13. جارجیا آئینی ترمیم تجویز ۱
  14. جارجیا آئینی ترمیم تجویز ۲
  15. جارجیا آئینی ترمیم تجویز ۳
  16. جارجیا آئینی ترمیم تجویز ۴
  17. کاؤنٹی فری پورٹ ایکزیمپشن
  18. کاؤنٹی ٹرانسپورٹیشن سیلز ٹیکس
  19. شہر کا گرین سپیس کے لئے بانڈ
آپ پلیز انگلش میں لکھ دیا کریں . بہت آسان ہوجائے گا . یہ سارے ہی انگلش میں ہیں . پڑھنا مشکل ہوتا ہے
 
اے خان

محفلین
ہفتے کو بیٹی کے ٹینس کے بعد ہم لائبریری پہنچے جو ہمارا پولنگ سٹیشن ہے۔ وہاں بالکل بھی رش نہ تھا۔ ڈرائیونگ لائسنس دکھایا، ایک کاغذ پر سائن کیے اور ووٹنگ کارڈ حاصل کیا۔ اسے ووٹنگ مشین میں ڈالا اور ٹچ سکرین پر بیلٹ آ گیا۔ میں اشارہ کرتا گیا اور بیٹی ٹچ سکرین پر سیلکٹ کرتی رہی۔

جن سیٹوں پر ڈیموکریٹ کھڑے تھے انہیں ووٹ دیا بشمول ہیلری کلنٹن۔ جن پر ڈیموکریٹ نہ تھے وہاں لبرٹیرین امیدوار کو ووٹ دیا۔ جہاں بلا مقابلہ امیدوار تھا وہاں رائٹ ان امیدوار ڈال دیا

آخری صفحے پر تمام ووٹ چیک کئے اور سبمٹ کرنے کے بعد مشین کارڈ سٹاف کو واپس کیا۔ انہوں نے مجھے اور بیٹی دونوں کو آئی ووٹڈ سٹکر دیئے۔

یوں پانچ منٹ میں ووٹ دے کر میں ان ایک کروڑ سے زائد ووٹرز میں شامل ہو گیا جو ارلی ووٹ کر رہے ہیں۔
کتنا عمدہ طریقہ ہے ووٹ ڈالنے کاش پاکستان میں بھی یہی طریقہ کار ہوتا۔
 
ظفری

لائبریرین
کلنٹن کی ای میلز کی نئی تحیقق کے نتیجے میں فلوریڈا اور نےواڈاکا پول ٹرمپ کے حق میں جاتا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس طرح تو دونوں کے ووٹوں کا تناسب واجبی سے رہ جاتا ہے ۔
زیک
 
زیک

مسافر
کلنٹن کی ای میلز کی نئی تحیقق کے نتیجے میں فلوریڈا اور نےواڈاکا پول ٹرمپ کے حق میں جاتا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس طرح تو دونوں کے ووٹوں کا تناسب واجبی سے رہ جاتا ہے ۔
زیک
ابھی جمعے کے بعد کے پولز ریلیز نہیں ہوئے اس لئے کہنا مشکل ہے کہ ای میل سکینڈل کا کتنا اثر ہو گا۔
 
زیک

مسافر
کیا بیشتر ریاستوں میں ووٹنگ مسلسل جاری ہے اور آٹھ نومبر تک مسلسل جاری رہے گی؟
مختلف ریاستوں کے مختلف قوانین ہیں۔ چند ایک میں تمام ووٹنگ ڈاک کے ذریعہ ہوتی ہے۔ کچھ میں صرف خصوصی وجوہات کی بنا پر آپ میل بیلٹ بھیج سکتے ہیں۔ اکثر ریاستوں میں میل بیلٹ اور ان پرسن ارلی ووٹنگ کی سہولت ہے۔ ان پرسن ارلی ووٹنگ میں پولنگ سٹیشن الیکشن ڈے کی نسبت کافی کم ہوتے ہیں اور یہ علاقے علاقے پر بھی منحصر ہے۔

2016 General Election: Early Voting Dates & Absentee Ballot Deadlines - National Association of Secretaries of State
 
Top