امریکی صدارتی انتخابات 2016

زیک

مسافر

فرحت کیانی

لائبریرین
امریکی صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدواران کے حالات اور خیالات دیکھ اور سن کر اندازہ ہوتا یے کہ امریکی عوام کو بھی پاکستانی عوام والی مشکل کا سامنا ہے۔ ہمارے ہاں تو اکثر لوگ the lesser of two evils principle پر عمل کرتے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ امریکی ووٹر کیا کرتے ہیں۔
 

ربیع م

محفلین
arifkarim ٹیکس کی رسیدیں دکھائیں ذرا۔
انسان جتنا بھی دور جا بسے اصلی وطن سے محبت و خیر خواہی قائم رہتی ہے۔
جس کا ایک عملی مظاہرہ آپ دیکھ ہی رہے ہیں کہ اپنے وطن عزیز میں ان کو ٹیکس چوری کے الزام یافتہ شریف برادران قابل قبول نہیں۔
جبکہ دیار غیر کیلئے پسند ہیں۔
 

زیک

مسافر
الیکشن میں پانچ ہفتے باقی ہیں اور ارلی ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔
  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 6 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 3.8 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 72 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 79 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 80 فیصد ہے۔
پہلی ڈیبیٹ کے بعد کلنٹن کی لیڈ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
الیکشن میں 27 دن باقی ہیں اور ارلی ووٹنگ جاری ہے۔
  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 7.1 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 6.6 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 86.7 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 88 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 89 فیصد ہے۔
 

زیک

مسافر
الیکشن میں 27 دن باقی ہیں اور ارلی ووٹنگ جاری ہے۔
  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 7.1 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 6.6 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 86.7 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 88 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 89 فیصد ہے۔
الیکشن میں 3 ہفتے باقی ہیں اور جارجیا میں بھی ووٹنگ کھل گئی ہے۔​
  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 8.1 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 7.1 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 87.9 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 91 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 91 فیصد ہے۔
کلنٹن کی لیڈ بڑھتی جا رہی ہے۔ لگتا ہے خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور ان کی بے حرمتی کرنا ٹرمپ کو مہنگا پڑ رہا ہے۔
 
Top