تعارف السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یا احالیان اردو محفل!
میرا نامِ نامی اسمِ گرامی تجمل حسین ہے۔ (فقرے کی مناسبت سے ساتھ ساہیوالی بھی لگاسکتے ہیں:bashful:)۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ڈویژن ساہیوال کے ضلع ساہیوال کی تحصیل ساہیوال میں واقع ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہوں۔ فی الحال میٹرک تعلیم ہے آئی سی ایس (I.C.S) کررہا ہوں۔ مزید آگے کمپیوٹر سافٹ وئیر کی فیلڈ کا ارادہ ہے۔ تعلیم پرائیویٹ کررہا ہوں ساتھ ساتھ کام بھی کرتا ہوں۔ اب تک کم و بیش 5 مختلف اقسام کے کام کرچکا ہوں۔ جن میں سافٹ ویئر کمپنی، نیوز پیپر، اور کمپیوٹر ہارڈ وئیر اینڈ سافٹ ویئر شاپ وغیرہ شامل ہیں۔ :curse:

اردو محفل سے پرانا تعارف ہے تقریبا` دو سال سے بے قاعدہ اور ایک سال سے باقاعدہ وزیٹر ہوں اور اب باقاعدہ ممبر بھی بن گیا ہوں۔ فی الحال لائٹ آف ہونے لگی ہے لہٰذا باقی پھر کبھی سہی۔

اللہ حافظ۔ :talktohand:
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
ڈویژن ساہیوال کے ضلع ساہیوال کی تحصیل ساہیوال میں واقع ایک گاؤں
گاؤں کا نام شایدساہی وال نہیں :battingeyelashes:
۔۔
ساہیوال کا ریلوے پلیٹ فارم لمبائی میں کافی بڑا ہے۔ ختم ہونے میں ہی نہیں آتا
 
تجمل حسین

محفلین
اردو محفل میں خیرمقدم کرنے پر سب ساتھیوں کا بے حدشکریہ۔

گاؤں کا نام شایدساہی وال نہیں

نہیں جناب بس گاؤں کا نام ساہیوال نہیں۔(n)

ساہیوال کا ریلوے پلیٹ فارم لمبائی میں کافی بڑا ہے۔ ختم ہونے میں ہی نہیں آتا

بس جناب کبھی غرور نہیں کیا۔ :doh1:
 
تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یا احالیان اردو محفل!
میرا نامِ نامی اسمِ گرامی تجمل حسین ہے۔ (فقرے کی مناسبت سے ساتھ ساہیوالی بھی لگاسکتے ہیں:bashful:)۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ڈویژن ساہیوال کے ضلع ساہیوال کی تحصیل ساہیوال میں واقع ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہوں۔ فی الحال میٹرک تعلیم ہے آئی سی ایس (I.C.S) کررہا ہوں۔ مزید آگے کمپیوٹر سافٹ وئیر کی فیلڈ کا ارادہ ہے۔ تعلیم پرائیویٹ کررہا ہوں ساتھ ساتھ کام بھی کرتا ہوں۔ اب تک کم و بیش 5 مختلف اقسام کے کام کرچکا ہوں۔ جن میں سافٹ ویئر کمپنی، نیوز پیپر، اور کمپیوٹر ہارڈ وئیر اینڈ سافٹ ویئر شاپ وغیرہ شامل ہیں۔ :curse:

اردو محفل سے پرانا تعارف ہے تقریبا` دو سال سے بے قاعدہ اور ایک سال سے باقاعدہ وزیٹر ہوں اور اب باقاعدہ ممبر بھی بن گیا ہوں۔ فی الحال لائٹ آف ہونے لگی ہے لہٰذا باقی پھر کبھی سہی۔

اللہ حافظ۔ :talktohand:

گذشتہ سے پیوستہ۔

جی تو جناب کل کچھ تعارف ادھورا رہ گیا تھا اسے مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ جب دو سال سے بغیر ممبر بنے ہی اردو محفل سے استفادہ کررہا تھا تو اب ممبر کیوں بن گیا؟
تو جناب میرے ممبر بننے کی وجہ بھی اردو سے محبت ہی ہے۔ جب میں نے ابجد ایپلیکیشن کے متعلق پڑھا اور اسے استعمال کیا تو اس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکا اور تعریف کرنے کے لیے اردو محفل کا ممبر بھی بننا پڑا۔ :worship:

تو جناب محفلین یہ تھی وجہ میرے ممبر بننے کی ۔ امید ہے کشمکش دور ہوگئی ہوگی۔ اب باقی باتیں تو محفل میں ہی ہوں گی۔

اجازت دیجئے ۔ نہ بھی دیں تو بھی بھاگ تو جانا ہے۔ (ہاہاہاہاہا) :p
والسلام!
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ سے گفتگو ہوئی تو خیال آیا کہ ہم نے تو آپ کو خوش آمدید تک نہیں کہا۔ :)

سو یہ دھاگہ تلاش کیا اور آپ کو خوش آمدید کہنے چلے آئے۔

:welcome:

اُمید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
تجمل حسین

محفلین
آپ سے گفتگو ہوئی تو خیال آیا کہ ہم نے تو آپ کو خوش آمدید تک نہیں کہا۔ :)
بہت شکریہ جناب !
ہماری آمد ہی ان دنوں ہوئی جب لوگ ورلڈ کپ میں مشغول تھے۔ لہٰذا ہماری آمد کی آواز ورلڈ کپ کے شور میں ہی دب کر رہ گئی۔ :notworthy:
اُمید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
جناب سیکھا تو میں نے آپ سے ہے۔ چند ہی دنوں میں آپ کا مداح ہوگیا ہوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ جناب !
ہماری آمد ہی ان دنوں ہوئی جب لوگ ورلڈ کپ میں مشغول تھے۔ لہٰذا ہماری آمد کی آواز ورلڈ کپ کے شور میں ہی دب کر رہ گئی۔ :notworthy:

جناب سیکھا تو میں نے آپ سے ہے۔ چند ہی دنوں میں آپ کا مداح ہوگیا ہوں۔

یہ سب باتیں تو کافی معلوماتی ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ آپ کا حسنِ ظن قائم رکھے۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
ان تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے مجھے محفل میں خوش آمدید کہا۔
خواہ دیر سے ہی سہی۔:p

اور ان کا بھی شکریہ جو اپنی بے پناہ مصروفیت کی وجہ سے خوش آمدید نہ کہہ سکے۔:sneaky:
 
تجمل حسین

محفلین
:rose: :flower:
ان تمام دوستوں کا شکریہ جن کی وجہ سے میرا سکور 100 ہوسکا۔
image.jpg

اور ان کا بھی شکریہ جن کی وجہ سے 1- ہوسکا۔ انہوں نے احساس دلایا کہ ہر شخص کا آپ کے احساسات و خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔:wink:
 
Top