اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز: دسواں میچ

محمد وارث

لائبریرین
میرا درمیان والا بیٹا ہے، گھر میں سب سے شریف اور بیبا، سارے کام بلا چون و چرا کرنے والا۔ پورے ایک ہفتے سے اسے ماں، بھائی،بہن کہہ رہے ہیں کہ کراچی چھوڑ دے۔ پنجابیوں کے درمیان، لاہور اور لالہ کے ہوتے ہوئے کراچی کی حمایت ایک نادر سی بات ہے لیکن بیچارہ گیل کی الفت میں اڑا ہوا ہے، طعنے بھی سن رہا ہے اور گیل ہے کہ مسلسل فیل پر فیل، اللہ آج ہی بیچارے کی سن لے :)
 
arifkarim

معطل

درمیان والے ہمیشہ ڈپلومیٹک ہوتے ہیں۔ اسمیں کوئی شک نہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آج کراچی کی اچھی پوزیشن اور اُس پر موسم کی حالت دیکھ کر ایک لطیفہ یاد آ گیا۔

ایک کنوارہ بیچارہ جس دن بھی اپنے کپڑے دھونے کی پلاننگ کرتا تھا تو بارش ہو جاتی تھی، ایک دن موسم صاف دیکھ کر اسٹور پر سرف لینے گیا تو اُدھر سے بادل کی کڑک سنائی دی، بادل کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگا، "او کدھر؟ میں تو نمکو لینے آیا ہوں" :)
 
اوورز مزید کم ہو گئے ہیں
اب محض 13 اوورز کا کھیل ہوگا۔
مطبل آج تو کراتشی کو پوائنٹس ملے ہی ملے۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
اچهی خبریں آ بهی رہی ہیں اور جا بهی رہی ہیں شارجہ سے، میچ ہو ہی جائے مکمل تو شکرکریں. چهکے کی آمد بارش رکنے کے بعد
 
Top