تعارف اردو محفل پر میرا دوسرا جنم

شمشاد

لائبریرین
خوشی ہوئی آپ کو واپس دیکھ کر شمشاد صاحب اور دکھ بھی آپ کی ملازمت کے بارے میں جان کر۔ خیر اللہ کرم کرے گا، خوش آمدید۔
بہت شکریہ وارث بھائی۔
روزی رساں اللہ کی ذات ہے۔ ایک در بند تو سو در کھلے۔ وہی بہتر کرنے والا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
واپسی مبارک ہو شمشاد اور کورونا کے دور میں نوکریوں کا جانا افسوسناک ہے مگر بہت سے لوگوں کو یہ دکھ سہنا پڑا۔

چلیں، پھر واپسی کی خوشیاں مناتے ہیں اور دوسرا جنم مبارک ہو۔
بہت شکریہ محب بھائی۔
اللہ کی ذات روزی رساں ہے۔ وہی بہتر جانتا ہے کہ اس میں کیا بہتری ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
شمشاد بھائی! خوش آمدید۔
بہت بہت خوشی ہوئی آپ کو دوبارہ دیکھ کر۔ اللہ بہت خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ رزق حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔ شاد و آباد رکھے۔ آمین!
بہت شکریہ اور خاص کر آپ کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
واعلیکم السلام

دور دور سے جن کا نام تھا سنا، ان کو دیکھا آج ہے، آپ کو بہت مبارک ہو کہ چھ سال کا طویل عرصہ چاہت کم نہ کرسکا بلکہ فزوں کرگیا:) کثیر المراسلہ رکن ہونے کے ناطے آپ کی آئی ڈی کا کئی مرتبہ طواف کیا تو اس گھر کو سنسان پایا:) خیال آیا کہ رونق پھر سے لگے تو کیا لطف دوبالا ہوگا. محترم آپ کو بار دگر خوش آمدید
بہت شکریہ آپ کے الفاظ کا اور آپ کی چاہت کا۔
ان شاء اللہ وہی رونق پھر سے لگے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باز خوش آمدید شمشاد بھائی۔ اللہ تعالی سب کو اپنی عافیت میں رکھے، آمین۔
آپ کے تعارف کے سلسلے میں ایک لڑی تو میں نے ہی شروع کی تھی، جس کا ربط ذیل میں ہے۔

تعارف - شمشاد صاحب!
 

شمشاد

لائبریرین
بارِ دگر خوش آمدید شمشاد صاحب :) تو بالآخر ہم نے اردو محفل میں سب سے زیادہ مراسلات رکھنے والے رکن سے بات کر لی. :) بہت ذکر سنتے تھے آپ کا. اور یہاں وہاں آپ کے مراسلے بھی پڑھنے کو ملتے رہتے. :)
بہت شکریہ لاریب مرزا صاحبہ۔ اور خاص کی آپ کے الفاظ کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
باز خوش آمدید شمشاد بھائی۔ اللہ تعالی سب کو اپنی عافیت میں رکھے، آمین۔
آپ کے تعارف کے سلسلے میں ایک لڑی تو میں نے ہی شروع کی تھی، جس کا ربط ذیل میں ہے۔

تعارف - شمشاد صاحب!
بہت شکریہ نبیل بھائی۔ دعاؤں کا شکریہ۔
ربط دینے کا شکریہ۔
میں نے اپنے تعارف کی جو لڑی بنائی تھی، جب میں اردو محفل کا رکن بنا تھا، اس کو ڈھونڈ رہا تھا۔
 
Top