تعارف اردو محفل پر میرا دوسرا جنم

شمشاد

لائبریرین
تمام اراکین اردو محفل کو السلامُ علیکم

تلاش بیسار کے باوجود مجھے اپنے پہلے تعارف کی لڑی نہیں ملی، اس لیے مجھے یہ نئی لڑی بنانا پڑی۔

یہ اردو محفل پر میرا دوسرا جنم کوئی چھ سال کے بعد ہوا ہے۔

ایک وقت تھا کہ میں اردو محفل پر خاصا فعال تھا، پھر اسی کی وجہ سے ایک دن نوکری جاتے جاتے بچی، تو دونوں میں سے ایک کو چُننا پڑا کہ یا تو نوکری بحال رکھو یا اردو محفل کے رُکن بنے رہو۔ کافی سوچ و بچار کے بعد یہ طے پایا کہ نوکری کو ہی بحال رکھا جائے کیونکہ اردو محفل نے تو خرچہ پانی دینا نہیں۔

اور آج جب کہ کورونا کی وجہ سے بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور بہت سی کمپنیوں نے اپنے بہت سے ملازمین کو جبری فارغ کر دیا ہے، جس میں یہ ناچیز بھی شامل ہے، تو اب جبکہ نوکری سے فارغ ہو گئے ہیں تو اردو محفل پر واپس آ گئے ہیں۔ اب کاہے کا ڈر۔

تو خواتین و حضرات اب ان شاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر مراسلت رہے گی۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ میری اردو محفل پر واپسی پر میرا جلوس نہ نکالا جائے، بس خوش آمدید کہنا ہی کافی رہے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
خوشی ہوئی آپ کو واپس دیکھ کر شمشاد صاحب اور دکھ بھی آپ کی ملازمت کے بارے میں جان کر۔ خیر اللہ کرم کرے گا، خوش آمدید۔
 
جاسم محمد

محفلین
اور آج جب کہ کورونا کی وجہ سے بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور بہت سی کمپنیوں نے اپنے بہت سے ملازمین کو جبری فارغ کر دیا ہے، جس میں یہ ناچیز بھی شامل ہے، تو اب جبکہ نوکری سے فارغ ہو گئے ہیں تو اردو محفل پر واپس آ گئے ہیں۔ اب کاہے کا ڈر۔
چلیں کورونا وائرس کی بدولت آپ کی واپسی تو ہوئی۔ مبروک !
 
واپسی مبارک ہو شمشاد اور کورونا کے دور میں نوکریوں کا جانا افسوسناک ہے مگر بہت سے لوگوں کو یہ دکھ سہنا پڑا۔

چلیں، پھر واپسی کی خوشیاں مناتے ہیں اور دوسرا جنم مبارک ہو۔
 
تمام اراکین اردو محفل کو السلامُ علیکم

تلاش بیسار کے باوجود مجھے اپنے پہلے تعارف کی لڑی نہیں ملی، اس لیے مجھے یہ نئی لڑی بنانا پڑی۔

یہ اردو محفل پر میرا دوسرا جنم کوئی چھ سال کے بعد ہوا ہے۔

ایک وقت تھا کہ میں اردو محفل پر خاصا فعال تھا، پھر اسی کی وجہ سے ایک دن نوکری جاتے جاتے بچی، تو دونوں میں سے ایک کو چُننا پڑا کہ یا تو نوکری بحال رکھو یا اردو محفل کے رُکن بنے رہو۔ کافی سوچ و بچار کے بعد یہ طے پایا کہ نوکری کو ہی بحال رکھا جائے کیونکہ اردو محفل نے تو خرچہ پانی دینا نہیں۔

اور آج جب کہ کورونا کی وجہ سے بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور بہت سی کمپنیوں نے اپنے بہت سے ملازمین کو جبری فارغ کر دیا ہے، جس میں یہ ناچیز بھی شامل ہے، تو اب جبکہ نوکری سے فارغ ہو گئے ہیں تو اردو محفل پر واپس آ گئے ہیں۔ اب کاہے کا ڈر۔

تو خواتین و حضرات اب ان شاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر مراسلت رہے گی۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ میری اردو محفل پر واپسی پر میرا جلوس نہ نکالا جائے، بس خوش آمدید کہنا ہی کافی رہے گا۔
دوسرا جنم مبارک ... اللہ پاک روزگار کے سلسلے میں آپ پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے. آمین.
 
جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
شمشاد بھائی! خوش آمدید۔
بہت بہت خوشی ہوئی آپ کو دوبارہ دیکھ کر۔ اللہ بہت خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ رزق حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔ شاد و آباد رکھے۔ آمین!
 
نور وجدان

لائبریرین
واعلیکم السلام

دور دور سے جن کا نام تھا سنا، ان کو دیکھا آج ہے، آپ کو بہت مبارک ہو کہ چھ سال کا طویل عرصہ چاہت کم نہ کرسکا بلکہ فزوں کرگیا:) کثیر المراسلہ رکن ہونے کے ناطے آپ کی آئی ڈی کا کئی مرتبہ طواف کیا تو اس گھر کو سنسان پایا:) خیال آیا کہ رونق پھر سے لگے تو کیا لطف دوبالا ہوگا. محترم آپ کو بار دگر خوش آمدید
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
تمام اراکین اردو محفل کو السلامُ علیکم

تلاش بیسار کے باوجود مجھے اپنے پہلے تعارف کی لڑی نہیں ملی، اس لیے مجھے یہ نئی لڑی بنانا پڑی۔

یہ اردو محفل پر میرا دوسرا جنم کوئی چھ سال کے بعد ہوا ہے۔

ایک وقت تھا کہ میں اردو محفل پر خاصا فعال تھا، پھر اسی کی وجہ سے ایک دن نوکری جاتے جاتے بچی، تو دونوں میں سے ایک کو چُننا پڑا کہ یا تو نوکری بحال رکھو یا اردو محفل کے رُکن بنے رہو۔ کافی سوچ و بچار کے بعد یہ طے پایا کہ نوکری کو ہی بحال رکھا جائے کیونکہ اردو محفل نے تو خرچہ پانی دینا نہیں۔

اور آج جب کہ کورونا کی وجہ سے بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور بہت سی کمپنیوں نے اپنے بہت سے ملازمین کو جبری فارغ کر دیا ہے، جس میں یہ ناچیز بھی شامل ہے، تو اب جبکہ نوکری سے فارغ ہو گئے ہیں تو اردو محفل پر واپس آ گئے ہیں۔ اب کاہے کا ڈر۔

تو خواتین و حضرات اب ان شاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر مراسلت رہے گی۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ میری اردو محفل پر واپسی پر میرا جلوس نہ نکالا جائے، بس خوش آمدید کہنا ہی کافی رہے گا۔
دکھ اور خوشی کی ملی جلی کیفیات ہیں جنابِ مَن!
 
لاریب مرزا

محفلین
بارِ دگر خوش آمدید شمشاد صاحب :) تو بالآخر ہم نے اردو محفل میں سب سے زیادہ مراسلات رکھنے والے رکن سے بات کر لی. :) بہت ذکر سنتے تھے آپ کا. اور یہاں وہاں آپ کے مراسلے بھی پڑھنے کو ملتے رہتے. :)
 
Top