شمشاد
لائبریرین
تمام اراکین اردو محفل کو السلامُ علیکم
تلاش بیسار کے باوجود مجھے اپنے پہلے تعارف کی لڑی نہیں ملی، اس لیے مجھے یہ نئی لڑی بنانا پڑی۔
یہ اردو محفل پر میرا دوسرا جنم کوئی چھ سال کے بعد ہوا ہے۔
ایک وقت تھا کہ میں اردو محفل پر خاصا فعال تھا، پھر اسی کی وجہ سے ایک دن نوکری جاتے جاتے بچی، تو دونوں میں سے ایک کو چُننا پڑا کہ یا تو نوکری بحال رکھو یا اردو محفل کے رُکن بنے رہو۔ کافی سوچ و بچار کے بعد یہ طے پایا کہ نوکری کو ہی بحال رکھا جائے کیونکہ اردو محفل نے تو خرچہ پانی دینا نہیں۔
اور آج جب کہ کورونا کی وجہ سے بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور بہت سی کمپنیوں نے اپنے بہت سے ملازمین کو جبری فارغ کر دیا ہے، جس میں یہ ناچیز بھی شامل ہے، تو اب جبکہ نوکری سے فارغ ہو گئے ہیں تو اردو محفل پر واپس آ گئے ہیں۔ اب کاہے کا ڈر۔
تو خواتین و حضرات اب ان شاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر مراسلت رہے گی۔
آپ سب سے درخواست ہے کہ میری اردو محفل پر واپسی پر میرا جلوس نہ نکالا جائے، بس خوش آمدید کہنا ہی کافی رہے گا۔