اردو ترجمہ ٹیم

دوست

محفلین
ماشا اللہ یعنی کام ہورہا ہے۔ اچھی بات ہے۔ نبیل بھائی کچھ بھی کریں‌بس ترجمے کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کردیں۔ میں اب بھی روزیٹا کے حق میں ہوں کیونکہ جو سہولیات اس پر دستیاب ہیں اردو ویب پر نہیں‌ہوسکتیں۔
مزید یہ کہ ترجمے کے بعد نظر ثانی میں‌لینگوئج فائلیں‌بنا کر یہاں‌پوسٹ کی جاسکتی ہیں اور ان پر تفصیلی بحث ہوسکتی ہے۔
جیسے کہ زکریا بھائی ورڈ پریس کے ساتھ کریں‌گے۔
مزید پروگراموں‌کی نشاندہی بھی کی جائے تاکہ کام چلتا رہے۔
اوپن آفس میرے ذہن میں‌آیا ہے مگر یہ شاید ابھی بہت آگے کی بات ہے۔
 

زیک

مسافر
دوست: مجھے بھی روزیٹا پسند ہے۔ ایک کمی جو اس میں ہے وہ یہ کہ صرف gettext والا po فارمیٹ ہی اس میں استعمال ہو سکتا ہے۔

دیکھتے ہیں روزیٹا کے علاوہ مل کر آن‌لائن کام کرنے کا اور کیا طریقہ ہو سکتا ہے۔
 

اکبر سجاد

محفلین
اردو لوکلائزیشن کا عنوان پڑھا، خوشی ہوئی یہ ایک اہم ترین موضوع ہے۔

اردو لوکلائزیشن کے مسائل پر کچھ روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے۔ کیا انگریزی زبان کا اردو ترجمہ عام انداز میں کرنا ٹھیک ہے یا اس کے لیے کوئی خصوصی ٹول استعمال کیا جا رہا ہے۔
چند مثالیں:
Find
Search
Show
Display
Next
Close
Exit
ہم معنی الفاظ کی معیار بندی کتنی ضروری ہے؟ کیا ہم معنی الفاظ کے متعین کرنا چاہیے یا جو جی میں آئے ترجمہ کر دیا جائے۔ رہنمائی کی ضرورت ہے؟

اکبر سجاد
 

نبیل

تکنیکی معاون
اکبر، آپ کے یہاں ہونے کا سب سے بڑا فائدہ ہمیں یہ ہو سکتا ہے کہ ہمیں معیار بندی میں مدد مل سکتی ہے۔ عربی اور فارسی میں یہ کام عرصہ دراز قبل ہو چکا ہے۔ اس میں جن اصطلاحات کا ترجمہ ہو سکتا تھا وہ کیا جا چکا ہے جبکہ باقی اصطلاحات کو من و عن استعمال کیا جاتا ہے۔ میں نے کئی فارسی ویب سائٹس کو دیکھا ہے اور وہ کیٹگری کے کتگری اور ڈاؤنلوڈ کے داؤنلود کا استعمال کرتے ہیں۔ فارسی میں ہارڈویر سخت افزار جبکہ سوفٹویر نرم افزار ہے۔ آپ ہی بتائیں اس سلسلے میں اردو میں کیا کام ہو چکا ہے اور مزید کیا کام کیا جانا چاہیے؟
 

اکبر سجاد

محفلین
اردو صوتیاتی کلیدی تختہ (کی بورڈ)

اردو محفل میں اردو صوتیاتی (کی بورڈ) کلیدی تختہ کا عنوان پڑھا۔ اچھا موضوع ہے۔
کیا انگریزی اور اردو زبان کے حروف تہجی ایک جتنے اور ہم آواز ہیں؟ یقینا کوئی بھی اردو جاننے والا اس کا جواب ہاں میں دے گا۔
مثالیں:
=S س، ص، ث، ش
=Z ز، ض، ظ،

اور دوہرے الفاظ

=Ch چ
=Sh ش

مذکورہ بالا مثالوں کو اگر درست فرض کر لیا جائے تو کیا ہم اس قابل ہیں کہ انگریزی کے ایک حرف کے متبادل 24 کلیدوں پر اردو حروف کے رکھا جاسکے۔

اگر یہ ممکن نہیں تو پھر صوتیاتی کلیدی تختہ کے کیا معنی ہیں؟

سلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے

اکبر سجاد
 

اکبر سجاد

محفلین
نبیل صاحب،
جب مقتدرہ قومی زبان نے مائیکروسافٹ مصنوعات کا اردو ترجمہ شروع کیا تو لوکلائزیشن کے تمام مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ مقتدرہ قومی زبان نے اپنے اس تجربہ کو کتابی شکل میں بھی شائع کیا ہے اور برقی شکل میں بھی بنیادی اصطلاحات کا لغت موجود ہے۔

اکبر سجاد
 

نبیل

تکنیکی معاون
اکبر سجاد نے کہا:
نبیل صاحب،
جب مقتدرہ قومی زبان نے مائیکروسافٹ مصنوعات کا اردو ترجمہ شروع کیا تو لوکلائزیشن کے تمام مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ مقتدرہ قومی زبان نے اپنے اس تجربہ کو کتابی شکل میں بھی شائع کیا ہے اور برقی شکل میں بھی بنیادی اصطلاحات کا لغت موجود ہے۔
اکبر سجاد

اکبر، کیا کوئی ربط مل سکتا ہے جہاں ان بنیادی اصطلاحات کی برقی شکل موجود ہو؟
 

نعمان

محفلین
اکبر سجاد صاحب کی طرف سے نبیل کو برقیہ ملا یا نہیں اگر اکبر صاحب پڑھیں تو اس سلسلے میں مجھ سے ازخود رابطہ کریں میں انہیں ایک ای میل ارسال کررہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اکبر سجاد صاحب کو ایک مرتبہ محسن حجازی کے ذریعے یاد دہانی بھی کرائی تھی لیکن جانے یہ کام کہاں رہ گیا۔ اس مرتبہ اپنے پاکستان کے قیام کے دوران میں نے بڑی کتابوں کی دکانوں (فیروزسنز وغیرہ) پر مقتدرہ کی ڈکشنری کا پوچھا بھی لیکن اس کا کوئی نشان نہیں ملا۔ :(
 
Top