اردو ترجمہ ٹیم

دوست

محفلین
میں نے پو ایڈٹ حاصل کرکے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے مگر یہ یونی کوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا ون 98 پر۔ اس کا کوئی اور حل نہیں میرا مطلب ہے کوئی اور ایڈیٹر جو یونی کوڈ کو سپورٹ کرے۔
 
میں اپنی خدمات پیش کرنے آنا چاہ رہا تھا مگر معلوم ہوتا ہے کہ ترجمہ کا کام کچھ ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔ ویسے ایک تھریڈ شروع کر دی جائے تو بہت مناسب رہے گا۔
 

جیسبادی

محفلین
ایک کام جو کرنے کا ہے وہ اردو الفاظ کی فہرست بنانا ہے، یعنی کوئی لغت پکڑ کر صرف الفاظ کو ٹائپ کرنا ہے۔ اس کی ضرورت spellcheck وغیرہ میں پڑتی ہے۔
 

زیک

مسافر
دوست نے کہا:
میں نے پو ایڈٹ حاصل کرکے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے مگر یہ یونی کوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا ون 98 پر۔ اس کا کوئی اور حل نہیں میرا مطلب ہے کوئی اور ایڈیٹر جو یونی کوڈ کو سپورٹ کرے۔

چونکہ پو فائل ایک ٹیکسٹ فائل ہوتی ہے تو آپ کوئی بھی یونیکوڈ ایڈیٹر استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً یونی‌پیڈ۔
 

زیک

مسافر
محب علوی نے کہا:
میں اپنی خدمات پیش کرنے آنا چاہ رہا تھا مگر معلوم ہوتا ہے کہ ترجمہ کا کام کچھ ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔ ویسے ایک تھریڈ شروع کر دی جائے تو بہت مناسب رہے گا۔

کام چونکہ volunteer basis پر ہے اسلئے کبھی تیز ہو جاتا ہے اور کبھی سست۔ آپ خود اس کام میں تیزی لا سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے نوٹ کیا ہے کہ مہوش علی بھی کسی بھی معاملے میں ہل چل مچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہاں چلنے والے تمام پراجیکٹ‌ رضاکارانہ بنیادیوں پر چل رہے ہیں اور ان کا تمام تر دارومدار دوستوں کے دلچسپی لینے پر ہے۔ یہ بھی بہت ہے سست یا تیز، یہ کام کسی صورت چلتے رہتے ہیں۔ محب علوی، اگر آپ ہمارے ساتھ اردو کی ترویج کے کسی بھی کام میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیں تو ہمیں بہت خوشی ہوگی۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ ،محب آپ روزیٹا پر ہی کام شروع کردو۔ میرا طریقہ کار یہ ہے کہ کسی دن وقت نکال کر رات کو آن لائن ہوجاتاہوں پھر دو تین گھنٹے لگ جاتے ہیں ۔ کم سے کم پانچ فیصد ترجمہ مکمل کرکے اٹھتا ہوں ۔ آخری دفعہ پچاس سے اوپر کرکے اٹحا تھا اب پتہ نہیں کچھ ترقی ہوئی یا نہیں۔
کام کی رفتار تو خیر سست ہے تاہم امید ہے شاید مزید ایک ماہ میں کچھ بن جائے۔
 
روزیٹا میں نے ابھی تک استعمال نہیں کیا اس لیے کچھ رہنمائی کی ضرورت ہے اس کے استعمال اور ترجمہ کرنے کے لیے۔
 
ایک لغت پر متفق

جیسبادی نے کہا:
ایک کام جو کرنے کا ہے وہ اردو الفاظ کی فہرست بنانا ہے، یعنی کوئی لغت پکڑ کر صرف الفاظ کو ٹائپ کرنا ہے۔ اس کی ضرورت spellcheck وغیرہ میں پڑتی ہے۔

اگر کچھ حضرات ایک لغت پر متفق ہو کر الفاظ ٹائپ کردیں تو کام زیادہ مشکل نہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
ایک سے زیادہ لغات کا استعمال مناسب رہے گا تاکہ "جملہ حقوق" کا پھڈا نہ پڑے۔ علیحدہ علیحدہ فہرستوں کو پروگرام کے زریعہ یکجا کیا جا سکتا ہے۔ پرانا مقولہ ہے:

"copying from one source is plagiarism, copying from two sources is research."
 

شمشاد

لائبریرین
میں اردو اور عربی میں ٹائپ کر سکتا ہوں، میرے لائق کوئی کام ہو تو بلا جھجک کہہ سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
کلین ٹچ کی اردو ڈکشنری کے بارے میں‌ کیا خیال ہے۔ میں‌وہی استعمال کرتا ہوں۔
ایک بات اور کیٹگری کے لیے زمرے کا لفظ استعمال کیجیے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
دوست نے کہا:
کلین ٹچ کی اردو ڈکشنری کے بارے میں‌ کیا خیال ہے۔ میں‌وہی استعمال کرتا ہوں۔
ایک بات اور کیٹگری کے لیے زمرے کا لفظ استعمال کیجیے۔

چیزیں کچھ ترتیب میں نہیں چل رہی ہیں۔ کچھ بنیادی مسائل ایسے ہیں، جنہیں حل کرنا بہت ضروری ہے۔

اگر اجازت دیں تو ذیل کی تجاویز عرض کرنا چاہوں گی۔

بنیادی اصطلاحات کی انگریزی سے اردو لغت


انگریزی کی کچھ الفاظ ایسے ہیں، جو کہ تقریباً ہر جگہ ہمارا پیچھا کریں گے۔ بہت لازمی ہے کہ اُن کا ایک سٹینڈرڈ ترجمہ کیا جائے۔ مثلاً ذیل کے الفاظ
unbenannt0dc.gif
 

مہوش علی

لائبریرین
(گذشتہ سے پیوستہ)

اس بنیادی ڈکشنری کا وجود اس لیے بہت لازمی ہے کیونکہ ایک ہی انگریزی لفظ کے کئی کئی اردو ترجمے ہو سکتے ہیں۔ لہذا انہیں سٹینڈرائزڈ کرنا بہت لازمی ہے۔

تمام ترجمہ کرنے والوں کے لیے لازمی ہو کہ وہ اس بنیادی لغت پر نظر رکھیں اور اُن کی پہلی تلاش اس لغت میں ہونی چاہیے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\

http://ur.wikipedia.org/wiki/صفحہ_اول نے اس سلسلے میں بہت اچھا کام کیا ہوا ہے۔ وہاں سے ہمیں بہت مدد مل سکتی ہے۔

دوسرا کام یہ ہو سکتا ہے کہ ایم ایس ورڈ 2003 کا جو اردو ترجمہ کیا گیا ہے، اگر وہ کاپی رائٹ میں نہیں آتا، تو اُس سے بھرپور مدد لی جائے۔

اس صورت میں سب سے پہلے 2003 کا اردو ترجمہ نیٹ پر عام ترجمہ کنندگان کے لیے پیش کیا جائے (جن کے پاس 2003 ورڈ نہیں ہے)۔ اس سے کام کو سٹینڈرائزڈ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
کام کی رفتار کو کیسے بڑھایا جائے؟

اس سلسلے میں میں کچھ یقینی طور پر نہیں کہہ سکتی۔ بہرحال، اپنا نقطہ نظر پیش کرنا چاہ رہی ہوں۔

سب سے پہلی چیز تو یہ کہ ترجمہ کے لیے کونسا سوفٹ ویئر استعمال کیا جائے۔ ہمارے پاس ذیل کی چوائس ہے۔

1۔ روسیٹا (جیسا کہ ورڈ پریس کے لیے کام چل رہا ہے)

2۔ اس محفل فورم کا استعمال

3۔ اردو ویکیپیڈیا کا استعمال

روسیٹا بہت اچھا اور اس مقصد کے لیے پروفیشنل سوفٹویئر ہے۔ مگر بہت بورنگ بھی ہے اور اس پر کام کرنے کا مزہ نہیں آتا۔
دوسرا یہ کہ نئے لوگوں کو وہاں تک پہنچانا بھی مشکل کام ہے۔


۔ اس محفل فورم کو یوں استعمال کیا جا سکتا ہے کہ اس سلسلے کا ایک الگ سے زمرہ بنایا جائے، جس کے کئی ذیلی زمرے ہوں جہاں بیک وقت ورڈ پریس، آتشین لومڑی، اوپن آفس۔۔۔۔ وغیرہ پر کام شروع ہو۔
اس محفل میں کام کرنے کے مثبت رخ یہ ہیں کہ:

1۔ روسیٹا کو کوئی وزٹ نہیں کرتا، مگر اس محفل پر ہر آنے والے کی نظر خود بخود اس ترجمے کے زمرے پر پڑے گی۔ جب نظر پڑے گی تو یقیناً وہ اسے وزٹ بھی کرے گا۔ اور وزٹ کرے گا تو ترجمہ ہوتے ہوئے بھی دیکھے گا اور اُس کو بھی اس کا شوق پیدا ہو گا۔

اس طرح اس ترجمے کے منصوبے کو خود بخود تشہیر ملے گی (برخلاف روسیٹا کے، جہاں یقینی طور پر صرف اور صرف گنے چنے افراد ہی ٹیم کا حصہ بنیں گے)

لہذا، مجھے روسیٹا پر بوریت نظر آتی ہے، جبکہ محفل پر شوق۔

2۔ بہت سے لوگ محفل میں پوسٹ کرنے کے طریقے سے واقف ہیں۔ جبکہ روسیٹا اُن کے لیے نئی چیز ہے، اور انسان کو ہر نئی چیز سے ڈر لگتا ہے۔

3۔ روسیٹا میں ایک پروجیکٹ سے دوسرے پروجیکٹ میں جانا بھی مشکل ہے، مگر محفل میں بہ یک وقت اوپن آفس، ورڈ پریس، اوپرا، فائر فوکس وغیرہ وغیرہ جیسے پروجیکٹ نظر کے سامنے رہ سکتے ہیں اور جس کو جو پسند ہو، وہ وہاں جا کر کام کر سکتا ہے۔

اس محفل کو استعمال کرنے کا منفی رخ یہ ہے کہ یہ پتا کرنا مشکل ہو گا کہ کون سا کام مکمل ہو گیا ہے اور کس پر کام کرنا باقی ہے۔ اور یہ بھی معلوم نہ ہو سکے گا کہ کتنے فیصد کام کو مکمل کر لیا گیا ہے اور کتنا باقی ہے (یہ سب چیزیں روسیٹا میں معلوم رہتی ہیں)

\\\\\\\\\\\\\\

تیسرا طریقہ اردو ویکیپیڈیا کا استعمال ہے۔ مشکل پھر یہی ہے کہ بہت سے احباب کے لیے یہ چیز نئی ہے اور وہ اسے استعمال کرتے ہوئے یقینا گھبرائیں گے۔ اس کے مقابلے میں فورم سے وہ زیادہ واقف ہیں۔

میری رائے اس سلسلے میں یہ ہے کہ ہم نے روسیٹا پر ایک تجربہ کر کے دیکھ لیا ہے ورڈ پریس کے سلسلے میں۔ میرے خیال میں ریسپانس اتنا اچھا نہیں ہے۔ نہ ہی اس پروجیکٹ کی تشہیر ہو سکی، اور نہ ہی لوگوں میں اس کے لیے ذوق و شوق پیدا کیا جا سکا۔

چنانچہ بہتر ہو گا کہ تجربہ کے طور پر ایک دفعہ اس محفل فورم کو بھی استعمال کر کے دیکھ لیا جائے۔ اس کی تشہیر مختلف فورمز میں بھی کی جائے، مثلاً اردو پیجز ڈاٹ کام وغیرہ، جہاں ممبرز کی تعداد تو بہت زیادہ ہے، مگر ابھی تک وہ تصویری اردو کا استعمال کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں اس ترجمہ پروجیکٹ کا نام سن کر وہ یقیناً محفل کا رخ کریں گے۔
اسی طرح ای میل کے ذریعے بھی لوگوں کو پیغام بھیجا جائے کہ وہ اس پروجیکٹ میں حصہ لیں۔
اس کا دوہرا فائدہ ہو گا۔ اول یہ کہ ترجمہ پروجیکٹ کی تشہیر ہو گی، اور ساتھ ہی ساتھ میں محفل کے بارے میں بھی لوگوں کو علم ہو گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اگلا سوال یہ ہے کہ اس محفل کو ترجمہ پروجیکٹ کے لیے کیسے استعمال کیا جائے۔

اس ضمن میں میری گذارشات یہ ہیں:

1۔ محفل فورم کے ایڈیٹر میں جدول بنانے کی سہولت مہیا کی جائے۔ جہاں ایک طرف انگریزی ہو اور دوسری طرف اردو ترجمہ

2۔ محفل کو استعمال کرنے کی ایک مشکل یہ ہے کہ ترجمہ پروجیکٹ میں ایک ہی پوسٹ پر کئی ممبران کو کام کرنا ہوتا ہے۔ جبکہ ایک ممبر کے لیے ممکن نہیں کہ وہ دوسرے ممبر کی پوسٹ کو ایڈٹ کر سکے۔

اس کا ایک حل یہ ہو سکتا ہے کہ وہ تمام ممبرز، جو ترجمہ ٹیم کا حصہ بنیں، انہیں اس ذیلی زمرے کا Moderator بنا دیا جائے۔ چنانچہ، بطور Moderator اُن کے لیے یہ ممکن ہو گا کہ وہ ایک ہی پوسٹ پر جتنی مرضی دفعہ چاہیں، قطع و برید کر سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تھوڑا اشارہ دے دیں کہ لغت کہاں سے پکڑوں
اور چند ایک الفاظ بطور نمونہ بھی لکھ دیں تو نوازش ہو گی۔
 
Top