اردو ترجمہ ٹیم

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ لوگوں کے ذہن میں سوال ہوگا کہ آخر لینگویج فائلوں کے ترجمہ سے کیا مراد ہے۔ اس پوسٹ میں میں اس کو ایک مثال سے واضح کروں گا اور آپ لوگوں کو دعوت دوں گا کہ اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ لینگویج فائلوں کا ترجمہ اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے کہ انگریزی میں دی گئی اصطلاحات کو ان کی متبادل اردو اصطلاحات سے بدل دیا جائے۔ یعنی یہ بنیادی طور پر ٹائپنگ کا کام ہے لیکن بڑے سوفٹرویرز کی لینگویج فائلیں کافی بڑی ہوتی ہیں اور یہ کام کافی صبر آزما بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ پی ایچ پی بی بی کی لینگویج فائل lang_main.php کا ترجمہ شروع میں قدیر احمد رانا نے کیا تھا جس کی وجہ سے یہ یونیکوڈ اردو فورم بن سکی۔ اس کے بعد جہانزیب اشرف اور عبدالستار منہاجین نے بھی اس کام میں حصہ ڈالا۔ ان لینگویج فائلز پر نظر ڈالی جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ ان حضرات نے کس قدر محنت شاقہ کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ اس کے لیے تحسین کے حقدار ہیں۔ احقر کو ممبو کا اردو ترجمہ کرنے کا شرف حاصل ہے اور یہی ترجمہ جملہ پر بھی قابل استعمال ہے (توجہ شارق مستقیم)۔ ابھی بہت سا ویب اپلیکیشن سافٹویر ایسا ہے جس کا ترجمہ کرکے اسے اردو کونٹینٹ کی پبلشنگ کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں ہمیں اس کام کے لیے بھی ایک مربوط کوشش کرنی چاہیے۔ اگر کئی لوگ لینگویج فائلوں کو آپس میں بانٹ کر ترجمہ کریں تو یہ کام کہیں جلد مکمل ہوسکتا ہے۔ فارسی اور عربی سپیکر اس معاملے میں ہم سے کہیں آگے ہیں اور ان لوگوں نے تقریباً ہر مشہور کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کا اپنی زبان میں ترجمہ کیا ہوا ہے۔ اسی طرح اگر ہم لوگ بھی مل جل کر اوپن سورس کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کا اردو ترجمہ کرکے اسے پبلک ڈومین میں رکھ دیں تو اس سے انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔

یہاں میں پہلے لینگویج فائل کا ایک حصہ انگریزی میں اور اسی کا اردو ترجمہ مثال کے طور پر پیش کر رہا ہوں:

[syntax="php"]
$lang['Go'] = 'Go';
$lang['Jump_to'] = 'Jump to';
$lang['Submit'] = 'Submit';
$lang['Reset'] = 'Reset';
$lang['Cancel'] = 'Cancel';
$lang['Preview'] = 'Preview';
$lang['Confirm'] = 'Confirm';
$lang['Spellcheck'] = 'Spellcheck';
$lang['Yes'] = 'Yes';
$lang['No'] = 'No';
$lang['Enabled'] = 'Enabled';
$lang['Disabled'] = 'Disabled';
$lang['Error'] = 'Error';
[/syntax]

[syntax="php"]
$lang['Go'] = 'جائیے';
$lang['Jump_to'] = 'روانگی بر';
$lang['Submit'] = 'ارسال کیجیے';
$lang['Reset'] = 'صاف';
$lang['Cancel'] = 'کینسل';
$lang['Preview'] = 'پیشِ منظر';
$lang['Confirm'] = 'توثیق';
$lang['Spellcheck'] = 'درستگی قواعد';
$lang['Yes'] = 'جی ہاں';
$lang['No'] = 'جی نہیں';
$lang['Enabled'] = 'جاری';
$lang['Disabled'] = 'معطل';
$lang['Error'] = 'غلطی';
[/syntax]


محفل فورم پر مختلف MOD انسٹال کرنے کے نتیجے میں بھی نئی لینگویج فائلیں شامل ہوجاتی ہیں۔ چھوٹی موٹی لینگویج فائلوں کا تو میں فوراً ترجمہ کرلیتا ہوں جبکہ نسبتاً بڑی فائلوں کے ترجمہ کے لیے مجھے مدد کی ضرورت پڑتی ہے۔ ابھی تک ترجمہ کے کام میں قدیر احمد رانا میرا ساتھ دیتے آئے ہیں۔ اسکے علاوہ ذیل کے صاحبان نے بھی اس کام میں اپنی مدد کی پیشکش کی ہے:

اعجاز اختر صاحب
محمد شاکر عزیز (دوست)
ڈاکٹر افتخار راجہ

میں یہاں باقی دوستوں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس کاوش میں شمولیت کے لیے آمادگی کا اظہار کریں۔ پی ایچ پی بی بی اور ممبو/جملہ کا اردو ترجمہ انشاءاللہ جلد ہی پبلک ڈومین میں رکھ دیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ہم مل جل کر ذیل کے مفید سوفٹویر کا اردو ترجمہ کر سکتے ہیں:

زوپس (XOOPS)
پی ایچ پی نیوک (phpNuke)
ٹائپو 3 (Typo3)
ورڈ پریس (WordPress)
دروپال (Drupal)
 
حاضر خدمت ہوں

اشعار کا کباڑا کروانا ہو یا نثر کی شامت لانی ہو میں حاضر ہوتا ہوں کیوں نہ کسی “کام“ کے لیئے بھی خدمات پیش کروں۔۔۔یہی سوچ کر حاضر ہوں میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائیے گا

فیصل
 

زیک

مسافر
ورڈپریس کا ترجمہ

نبیل اگر آپ کو یاد ہو تو Rosetta پر ہم نے ورڈپریس کا ترجمہ شروع کیا تھا۔ اسی پر یہ کام کرنا آسان رہے گا کیونکہ مل کے کئی لوگوں کا ترجمہ کرنا آسان ہے۔

ورڈپریس کا اردو ترجمہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا۔ میں ابھی Rosetta کو دیکھ رہا ہوں۔ لگتا ہے یہ ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ صرف ایک مسئلہ لگ رہا ہے کہ لوگوں کو ایک نئی جگہ پر رجسٹر کرنا پڑے گا لیکن میرے خیال میں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس فورم کو ترجمے کے کام پر کوآرڈینیشن کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ روزیٹا کو پراجیکٹ سیپیس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
آداب
نبیل بھائی ورڈ پریس سے شروع کر لیجیے۔ فائلز مہیا کر دیںامید ہے انشاءاللہ ایک ہفتے میں یہ کام ہو جائے گا۔ میں منتظر رہوں گا۔ شاید کہیں اور اس کام کو کرنے کی بات ہورہی ہے ۔ تاہم جہاں بھی ہے آپ ذرا جلدی سے اس سلسلے کو مکمل کر کے فائل متھے مارنا شروع کر دیں۔
اللہ حافظ
 

زیک

مسافر
ایک اور نئی رجسٹریشن کا مسئلہ تو اب ہر جگہ ہے۔ میرے کوئی سینکڑوں میں اکاؤنٹ ہیں ہر طرح کے۔

مگر ادھر rosetta پر مل کر ترجمہ کرنا آسان ہو گا۔

دوست: میری پچھلی تحریر والے ربط پر جا کر رجسٹر کریں۔ کوئی نو سو phrases ملیں گی آپ کو ترجمے کے لئے۔ ان میں سے 40 یا 50 ترجمہ شدہ ہیں۔ بس وہیں کام شروع کر دیں۔
 
اعتماد کےلئے شکریہ جناب، بس ابھی قدم قدم پر آپکی راہنمائی کی ضرورت ہوگی، ذرا بتائیے کہاں سے شروع کرنا ہے اور کیسے کرناہے۔ لگتا ہے آخرکار ایچ ٹی ایم ایل کا فارمولہ اپنانا پڑے گا۔ ویسے مجھے اسی زبان کا تھوڑا بہت علم ہے۔
باقی فائل کہاں سے حاصل کرنی ہے اور ترجمہ کےلئے پروگرام میں کہاں سے داخل ہونا ہے آپ بتائیے۔
منتظر۔
 
اوپر کی سائیٹس میں نے دیکھی ہیں
بس تھوڑی راہنمائی ہوجائے کہ کون کس سائیٹ سے شروعات کرے گا۔ اور
ترجمہ کی کام کا آغاز کہاں سے کرنا ہے۔
یاد رہے کہ بندہ پروگرامنگ سے صرف ایح ٹی ایم ایل کی کچھ بنیادی کمانڈز کی حد تک واقف ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
افتخار راجہ نے کہا:
اوپر کی سائیٹس میں نے دیکھی ہیں
بس تھوڑی راہنمائی ہوجائے کہ کون کس سائیٹ سے شروعات کرے گا۔ اور
ترجمہ کی کام کا آغاز کہاں سے کرنا ہے۔
یاد رہے کہ بندہ پروگرامنگ سے صرف ایح ٹی ایم ایل کی کچھ بنیادی کمانڈز کی حد تک واقف ہے۔

ڈاکٹر صاحب مجھے بھی بس اتنا ہی کام آتا ہے باقی ساری رنگ بازی ہے۔ اتفاق کی بات ہے کہ گزشتہ چند روز سے دوست کئی دلچسپ پراجیکٹس جیسے ترجمہ کا کام، ٹائپنگ ٹیوٹر اور اردو جریدہ وغیرہ پر گفتگو کر رہے ہیں تو میرے خون کی گردش بھی تیز ہو رہی ہے۔ میری کوشش ہے کہ دوستوں کا جوش و جذبہ برقرار رہے۔ میں انشاءاللہ آپ سے جلد ہی عرض کروں گا کہ کیا کام کیا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
زکریا بھائی مجھے آپ کی پہلی تحریر میں صرف متعلقہ سافٹ وئیرز کی ویب سائٹ ہی لگتی ہیں۔ میں آپ کی بات سمجھ نہیں سکا کہ کہاں رجسٹر ہو کر کام کا آغاز کرنا ہے۔ اگر وضاحت فرما دیں تو عین نوازش ہو گی اور اگر فائل براہ راست میرے ای میل ایڈریس پر یا فورم پر میرے لیے اپلوڈ کر دیں تو کیا ہی اچھا ہو۔
 

زیک

مسافر
شاکر: آپ کی بات صحیح ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ ورڈپریس سے شروع ہو جائیں۔ آپ آن لائن ہی اس کا ترجمہ ادھر کر سکتے ہیں۔
 

اجنبی

محفلین
اچھا میں بھی کام شروع کرتا ہوں ۔ مگر کوئی مٹھائی وغیرہ کا انعام تو رکھیں نا
ویسے آن لائن ترجمہ کرنا ذرا اوکھا ہوگا
 

دوست

محفلین
میں یہاں رجسٹر ہو کر کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ یہ اس لیے کہ آن لائن رہ کر کام کرنا ذرا مشکل ہے میں عادی ہوں ساتھ چیٹ کرنے کا۔ تاہم کرتے ہیں کچھ۔
 

نعمان

محفلین
میں بھی ہاتھ بٹانا چاہوں گا میرے پاس لانچ پیڈ کا اکاؤنٹ پہلے سے ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ عام استعمال کے الفاط جیسے یوزرنیم پاسورڈ اور رجسٹریشن کیلئے کونسے الفاظ استعمال کرنے ہیں۔ اگر میں یوزرنیم کا ترجمہ اسم رکن کرتا ہوں تو مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ باقی لوگ یوزرنیم کے لیے کیا لکھ رہے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان: بہت اچھی بات ہے اگر تم اس کام میں ہاتھ بٹانا چاہتے ہو۔ پہلا مشورہ تو میرا تمہارے لیے یہی ہوگا کہ کسی سے پوچھے بغیر ترجمہ کرو۔ جب ایک سوفٹویر پر کام مکمل ہوجائے گا تو اس پر نظر ثانی بھی کرلی جائے گی۔ فی الحال تو ترجمے ہی کا بے تحاشہ کام موجود ہے۔ ورڈ پریس پر کام ختم ہوجائے تو انشاءاللہ دوسرے سوفٹویر پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ تم چاہو تو اس کے لیے پہلے سے پراجیکٹ رجسٹر کر لو۔
 
نبیل میں نے ادھر اپنا نام رجسٹر کروایا ہے مگر ترجمہ کے دوران مکھیوں کی سمجھ نہیں آتی اگر انکو انگریزی میں لکھو تو سارا اردو ٹیکسٹ گڑبڑ ہو جاتے ہے،
بعض اوقات تو سارا بائیں سے دائیں ہوجاتا ہے اور اردو کا خانہ خراب کردیتا ہے۔ اسکا کوئی حل ہو تو بتائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے یہ آن لائن ترجمہ کرنے والی بات کچھ کھٹک رہی ہے۔ اس سے ایک ٹیم ورک کی سہولت ضرور ملتی ہے لیکن دوستوں کو آن لائن بھی رہنا پڑتا ہے۔ میں ان لائنوں پر بھی سوچ رہا ہوں کہ ترجمہ کا کام اسی فورم پر کوآرڈینیٹ کیا جائے جہاں لوگ مختلف لینگویج فائلیں ڈاؤنلوڈ کرکےانکے ترجمہ پر کام کریں۔ میرے خیال میں اس طرح لوگ پورے اطمینان کے ساتھ اپنی پسند کے ایڈیٹر میں یہ کام مکمل کرکے سبمٹ کر سکیں گے۔ اس میں مختلف اطراف سے آنے والے ترجمہ کے کام کو consolidate کرنے اور اس کی پراگرس دکھانے کا مسئلہ ہے۔ اگر اس مسئلے کا کوئی حل نکال لیا جائے تو میرے خیال میں یہی بہتر رہے گا۔ کیا کہتے باقی دوست اس بارے میں۔
 
Top