آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

قیصرانی

لائبریرین
سر آرتھر کونن ڈائل کے مشہور زمانہ کردار شرلاک ہومز کا Complete Collection بھی پڑھ رہا ہوں کہ کنڈل کے لئے پورا مجموعہ محض اڑھائی یورو کا ملا ہے۔ یہ میں نے پچھلے سال خریدا تھا اور تین بار پڑھ چکا ہوں :)
 
شہزاد وحید

محفلین

آپ کے خیال میں سر آرتھر اور ابن صفی میں سے کون جاسوسی ادب کے زیادہ اونچے درجے پر تھا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
سر آرتھر کونن ڈائل۔ کیونکہ ابن صفی کی کتب میں بے شمار جگہ مجھے ایسا لگا ہے کہ وہ ترجمہ کرتے رہے ہیں۔ اس کی مثال ان کے اکثر ناولوں میں ملتی ہے۔ کئی جگہ تو بالکل صاف لفظی ترجمہ ہے۔ لفظی ترجمہ اس لئے بھی کہ ایک تو اردو میں براہ راست بات ہوتی ہے بالواسطہ نہیں۔ یعنی ایکٹو وائس استعمال ہوتا ہے لیکن پیسو وائس استعمال نہیں ہوتا۔ اور مزے کی بات یہ ان ناولوں کی بات ہے جو ابن صفی مرحوم کے مطابق ان کے اپنے لکھے ہوئے تھے۔ اس کی ایک مثال کئی جگہوں پر "کولڈ بیف" کے استعمال سے ہوتی ہے جبکہ ہمارے ماحول میں کولڈ بیف نامی کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔ اس کی مثال میں چند فقرے تحریر کر رہا ہوں

آتشی پرندہ، صفحہ نمبر 28

انور اسے غور سے دیکھ رہا تھا۔ وہ ایک طویل القامت اور مضبوط جسم کا آدمی تھا

اس فقرے میں "وہ ایک" کو عام طور پر استعمال نہیں کیا جاتا۔ تاہم اس طرح کی بے شمار مثالیں ابن صفی نے لکھی ہیں

اگلے صفحے پر

اور اس دھماکے کے متعلق جو اس پر گولی پڑتے ہی پیدا ہوا تھا۔
وہ بھی تحیر خیز تھا اور وہ چنگاریوں کا انتشار
کیا یہ صحیح ہے کہ وہ زنجیریں توڑ ڈالتی ہے؟
یہی نہیں بلکہ یہاں یہ افواہ بھی سنی جاتی ہے کہ وہ آتشی پرندہ کوئی آسیب تھا جس سے سلیمہ متائثر ہے۔

صفحہ نمبر ۳۳

رشیدہ کے لئے یہ بات تعجب خیز رہی تھی۔

خونی پتھر میں ۱۲۸ صفحہ نمبر

تو کیا وہ پتھر سیکریٹری ہی نے چرایا تھا

میری رائے میں یاقوت کو اردو میں پتھر نہیں کہتے۔ تاہم انگریزی فقرے میں سٹون کو اردو میں پتھر منتقل کیا جا سکتا ہے نا :) اس طرح کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ میں انہیں الگ کر رہا ہوں تاکہ ایک پورا مقالہ بن سکے۔ مندرجہ بالا مثالوں کو آپ زیادہ اچھی طرح سے تب سمجھ سکتے ہیں جب آپ نے انگریزی کے چند ابواب کو اردو میں ترجمہ کر لیا ہو :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی ذرا اس دھاگے کے چند مراسلے (مراسلہ نمبر 583 تا 591) پڑھ کر اپنی ایمانداری سے رائے دیجئے گا۔
اگر ایک رکن بات نہیں مان رہا یا اپنی من مانی پر تلا ہوا ہے تو اسے وارننگ دے دیں۔ اگر وہ پھر بھی روش سے باز نہیں آتا تو اسے عارضی طور پر معطل کر دیں۔ بحث برائے بحث سے الجھن بڑھتی ہے۔ دوسرا یہ مقصد ہے کہ جیسے آپ اور میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ ہمارا مذاق بھی کسی حد تک چلتا ہے۔ لیکن بہت سارے اراکین آپ کو ایک رکن کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک منتظم کی حیثیت سے بھی دیکھتے ہیں۔ اس طرح بات کہیں سے کہیں پہنچ جاتی ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
سر آرتھر کونن ڈائل۔ کیونکہ ابن صفی کی کتب میں بے شمار جگہ مجھے ایسا لگا ہے کہ وہ ترجمہ کرتے رہے ہیں۔ اس کی مثال ان کے اکثر ناولوں میں ملتی ہے۔ کئی جگہ تو بالکل صاف لفظی ترجمہ ہے۔ لفظی ترجمہ اس لئے بھی کہ ایک تو اردو میں براہ راست بات ہوتی ہے بالواسطہ نہیں۔ یعنی ایکٹو وائس استعمال ہوتا ہے لیکن پیسو وائس استعمال نہیں ہوتا۔ اور مزے کی بات یہ ان ناولوں کی بات ہے جو ابن صفی مرحوم کے مطابق ان کے اپنے لکھے ہوئے تھے۔ اس کی ایک مثال کئی جگہوں پر "کولڈ بیف" کے استعمال سے ہوتی ہے جبکہ ہمارے ماحول میں کولڈ بیف نامی کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔ اس کی مثال میں چند فقرے تحریر کر رہا ہوں

آتشی پرندہ، صفحہ نمبر 28

انور اسے غور سے دیکھ رہا تھا۔ وہ ایک طویل القامت اور مضبوط جسم کا آدمی تھا

اس فقرے میں "وہ ایک" کو عام طور پر استعمال نہیں کیا جاتا۔ تاہم اس طرح کی بے شمار مثالیں ابن صفی نے لکھی ہیں

اگلے صفحے پر

اور اس دھماکے کے متعلق جو اس پر گولی پڑتے ہی پیدا ہوا تھا۔
وہ بھی تحیر خیز تھا اور وہ چنگاریوں کا انتشار
کیا یہ صحیح ہے کہ وہ زنجیریں توڑ ڈالتی ہے؟
یہی نہیں بلکہ یہاں یہ افواہ بھی سنی جاتی ہے کہ وہ آتشی پرندہ کوئی آسیب تھا جس سے سلیمہ متائثر ہے۔

صفحہ نمبر ۳۳

رشیدہ کے لئے یہ بات تعجب خیز رہی تھی۔

خونی پتھر میں ۱۲۸ صفحہ نمبر

تو کیا وہ پتھر سیکریٹری ہی نے چرایا تھا

میری رائے میں یاقوت کو اردو میں پتھر نہیں کہتے۔ تاہم انگریزی فقرے میں سٹون کو اردو میں پتھر منتقل کیا جا سکتا ہے نا :) اس طرح کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ میں انہیں الگ کر رہا ہوں تاکہ ایک پورا مقالہ بن سکے۔ مندرجہ بالا مثالوں کو آپ زیادہ اچھی طرح سے تب سمجھ سکتے ہیں جب آپ نے انگریزی کے چند ابواب کو اردو میں ترجمہ کر لیا ہو :)

صرف ابن صفی ہی نہیں، تقسیم ہند سے پہلے برصغیر کے بہت سے ناول اور افسانہ نگار انگریزی ادب اور انداز تحریر سے انسپائرڈ لگتے ہیں۔ یہ سوال میں نے اس لئیے پوچھا تھا کیوں کہ میرا ایک جاننے والا ابن صفی کو بہت پسند کرتا ہے اور ان کے متعلق بلکل اسی طرح کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہوتا جس طرح کوئی اپنے پیر کے متعلق بات سننے کو تیار نہیں ہوتا یا کوئی "جیالا" بے نظیر یا بھٹو کے بارے میں بات سننے کو تیار نہیں ہوتا۔ اس کے نزدیک ابن صفی سے بڑا ناول نگار کہیں پیدا نہیں ہوا اور یہ سر آرتھر وغیرہ ابن صفی کے سامنے اڑنے والی تتلیاں ہیں۔ میرا کہنا ہے کہ ابن صفی صاحب کی اپنی محنت اور مقام ہے جبکہ دوسروں کی اپنی محنت اور مقام۔ لیکن کیا کہنے ان "پنکھوں" کے، ان کے تو اپنے ہی اطوار ہوتے ہیں۔ :)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
جب سے ای بکس پڑھنے کی عادت ہوئی ہے تب سے کافی کچھ نظر سے گزر چکا ہے ۔۔۔۔۔ آج کل کلیاتِ آتش اور کلیاتِ محسن کاکوروی زیرِمطالعہ ہے ۔۔۔۔
 
Top