آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

آپ کیا پڑھ رہے ہیں میں جو دوسرے بیان کر رہے ہیں میں نے بھی اسی سے متعلق بیان کیا ہے اوپر طلسم ہوشربا کا ذکر ہوا تو میں نے بھی جواب دے دیا اس میں نے کون سا غلط کام کردیا شایدآپ لوگ مجھ کو یہا ں سے نکالنا چاہتے ہیں
آ
 
شمشاد

لائبریرین
طلسم ہوشر با اپنے وقت کی بہترین کتاب ہے

آپ کیا پڑھ رہے ہیں میں جو دوسرے بیان کر رہے ہیں میں نے بھی اسی سے متعلق بیان کیا ہے اوپر طلسم ہوشربا کا ذکر ہوا تو میں نے بھی جواب دے دیا اس میں نے کون سا غلط کام کردیا شایدآپ لوگ مجھ کو یہا ں سے نکالنا چاہتے ہیں
آ

طلسم ہوشربا کا ذکر کس نے کیا؟

دوسروں نے یہ ذکر کیا ہے کہ اس وقت کون سی کتاب ان کے زیر مطالعہ ہے۔ جبکہ آپ نے کہا کہ "طلسم ہوشربا اپنے وقت کی بہترین کتا ہے"، ایسے تو بہت سی کتابیں اپنے وقت کی بہترین کتابیں رہی ہیں اور اب بھی ہیں، تو کیا سب کا ذکر کیا جائے۔

میں نے یہ پوچھا تھا کہ کیا آپ یہ کتاب اب پڑھ رہے ہیں تو جناب نے فرمایا کہ زمانہ ہو گیا پڑھے ہوئے۔ آپ کے ساتھ تو ہر دھاگے پر سوال گندم اور جواب چنا والی صورتحال ہو جاتی ہے۔

جہاں تک سوال ہے کہ ہم آپ کو نکالنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کی اپنی ذہنی اختراع ہے اور آپ کی غلط سوچ ہے۔ یہاں پر کوئی بھی آ سکتا ہے اور اس وقت تک اردو محفل کا رکن رہ سکتا ہے جبتک وہ اردو محفل کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرتا رہے۔
 
آ پ پچھلے مراسلے پڑھیں اور بتائیں کہ کیا غلط اور کیا صحیح ہے کہ ایک صاب نے حوالہ دیا کہ طلسم ہوشربا تو اس کے جواب میں نے کہا کہ پڑھی ہے تو جناب پڑھی اور پڑھی جانے والی سب کا یہاں تذکرہ ہورہا تھا میں نے بات تھوڑی سی آگے بڑھادی تو کون سی قیامت آگئی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
لگے رہو منا بھائی، آپ نے شاید نہ سمجھنے کی قسم کھا رکھی ہے۔

اگر ایسی بات تھی تو آپ ہی اس پر اعتراض کر دیتے۔
 
مجھے لکھنے کا بات کرنے کا شوق ہے لیکن پابندی لگانے کا نہیں میں ایک رائٹر ہوں میں نے سمجھا کہ مجھے یہاں ایک اچھا پلیٹ فارم مل گیا جہاں میں کچھ لکھ سکتا ہوں لیکن مجھے کیا پتا تھا کہ یہاں راستے میں جگہ جگہ کانٹے بچھے ہوئے ہیں
 
محمد امین

لائبریرین
نوائے سروش

اور حال ہی میں ظفر عمر کے دو نوولز ختم کیے ہیں، بہرام کی گرفتاری اور لال کٹھور۔ چوروں کا کلب بھی آج ہی شروع کروں گا۔۔
 
شہزاد وحید

محفلین
اے حمید کی ناگ ماریا عنبر بھی آج کل کے بچے کیا جانیں یہ داستانیں کیا ہوتی ہیں ٹی وی نیٹ اور موبائل بس

ایویں ای۔ ہم بھی آج کل کے بچے ہیں لیکن ہم نے عنبر ناگ ماریا سے لیکر انسپکٹر جمشید، بوستان خیال سب کچھ پڑھ رکھا ہے۔ طلسم ہوشربا داستان امیر حمزہ کا چوتھا حصہ ہے اور پھر اس چوتھے حصے کی مزید آٹھ جلدیں ہیں۔ داستان امیر حمزہ بھی حکایات کی دنیا کا ایک عجوبہ ہے۔ میرا کہنے کا مطلب ہے کہ آج کل کے بچوں کو اتنا انڈر ایسٹیمیٹ نہ کیا کریں۔ ایوں سپر ہیرو بنتے رہتے ہیں پرانے بابے۔
 
میں پرانا نہیں ہو جناب ابھی صرف 30 کے پاس پہنچا ہوں اور تیسری جماعت ہی سے ادبی ماحول کی بناء پر مطالعہ کا شوق تھا اور آپ کی مہربانی ذاتیات پر نہ اترا کریں آپ کے بولنے کا انداز ہی بتارہا ہے کہ آپ کتنے ادبی ہیں اور کتنا مطالعئہ ہے
 
Top