آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

آج کل صدر الافاضل حضرت علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مرادآبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی کی کتاب سوانحِ کربلا کا مطالعہ کر رہا ہوں
 
السلام علیکم ،
اس کتاب کے بارے میں بتائیں کچھ ۔

ابھی میں اس کتاب کا مطالعہ کر رہا ہوں مکمل ہونے پر مزید تفصیلات بتاؤں گا ان شاء اللہ۔
اس کتاب کے سرورق پر جو لکھا ہے:
واقعۂ کربلا پر مشتمل روایات کا مدنی گلدستہ
سوانح کربلا تخریج شدہ
مصنف
صدر الافاضل حضرت علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مرادآبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی

اس کتاب میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے:
فضائلِ اہلِ بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم
فضائلِ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم
دس محرم الحرام ۶۱؁ھ کے دلدوز واقعات
حضرت امام عالی مقام رضی اللہ عنہ کی شہادت
شہادت کے بعد کے واقعات

پیش کش: المدینۃ العلمیہ (دعوتِ اسلامی) شعبہ تخریج
ناشر: مکتبۃ المدینہ کراچی

بہر حال میں مصنف مذکور کی چند دیگر کتب کا مطالعہ کر چکا ہوں انتہائی شائستہ اور دلچسپ انداز میں مدلل انداز میں اور قابلِ اعتماد کتب ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مرقد انور پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے! آمین
 
واقعۂ کربلا پر مشتمل روایات کا مدنی گلدستہ
سوانحِ کربلا تخریج شدہ
مصنف
صدر الافاضل حضرت علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مرادآبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی

اس کتاب میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے:
فضائلِ اہلِ بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم
فضائلِ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم
دس محرم الحرام ۶۱؁ھ کے دلدوز واقعات
حضرت امام عالی مقام رضی اللہ عنہ کی شہادت
شہادت کے بعد کے واقعات

پیش کش: المدینۃ العلمیہ (دعوتِ اسلامی) شعبہ تخریج
ناشر: مکتبۃ المدینہ کراچی


اس کتاب کو اِس لِنک سے پڑھا⁄ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتاہے:
http://dawateislami.net/book/detail/330/volume/799/writer/13/ur#section:writer_0.0
 

تلمیذ

لائبریرین
'جنا ح ۔ اتحاد سے تقسیم تک' از جس ونت سنگھ

آج کل میں قائد اعظم علیہ الرحمۃ کے بارے میں لکھی گئی جس ونت سنگھ (سابق وزیر خارجہ بھارت)کیلکھی ہوئی کتاب 'جنا ح ۔ اتحاد سے تقسیم تک' پڑھ رہا ہوں۔ میں اس سے متعلق چند سطور یہاں تحریر کرنا چاہتا ہوں:​

اس کتاب کا اُردو نسخہ ' رُوپا اینڈ کو' نے نئی دہلی سے شائع کیا ہے اور اس کی طباعت بھی وہیں کے ایک پریس سے ہوئی ہے۔ میرے اس کو خریدنے کے محرکات مختلف مقامات پر اس کے بارے میں کئے جانے والے تبصرے تھے (جو غالباً انگریزی ورژن کو پڑھ کر کئے گئے تھے)۔ خوبصورت گرد پوش، عُمدہ کاغذ اور مضبوط جلد والی455صفحات پر مشتمل اس کتاب کو میں نے جتنے شوق سے خریدا (قیمت 1000روپے) ،اس کا ابتدائی حِصہ پڑھنے کے بعد اتنا ہی کبیدہ خاطر ، رنجیدہ اور مایوس ہوا ہوں۔ اس کی وجہ اس کے(بعض مقامات پر دشوار اور کسی حد تک ناقص) ترجمے اور پروف ریڈنگ اور کمپوزنگ کی ان گنت فرو گزاشتیں ہیں، جو طبیعت پر بے حد گراں گذرتی ہیں اور مطالعے میں رخنے کا سبب بنتی ہیں۔ حالانکہ کتاب کے شروع میں ایک مرکزی مترجم فرحت احساس کے ساتھ تین دوسرے لوگوں مسعود ہاشمی، سہیل انجم اور اسما سلیم کے نام​
'بالاشتراک' ا ور ایک صاحب پروفیسر اختر الواسع کا نام 'نظر ثانی' کے سلسلے میں دیا گیا ہے (میں نہیں جانتا کہ ان سب کا تعلق ہندوستان سے ہے یا پاکستان سے)۔ مختصراً یہ کہ آج تک میرے مطالعے میں اتنی زیادہ اغلاط پر مشتمل کوئی کتاب نہیں آئی۔ دو چار کی تو بات ہی کیا، بعض صفحات پر تو میں نے اٹھارہ تک غلطیاں نوٹ کی ہیں۔ مجھے تعجب ہو رہا ہے کہ اتنے اہم موضوع پر لکھی گئی کتاب کے ترجمے کو اس حالت میں شیلفوں تک کیوں آنے دیا گیا؟​

اب آئیے، اس کے مشمولات کی جانب۔ کتاب کی اشاعت پر اس کے مصنف کو بھارت میں کافی تنقید سے گزرنا پڑا تھا اس بنا پر میرا تآثر یہ تھا کہ انہوں نے غالباً مسلمانوں کے بارے میں بالعموم اور قائد اعظم علیہ الرحمۃ کے بارے میں بالخصوص، منصفانہ انداز میں کچھ ایسا لکھ دیا ہوگا جو ان کے ہم وطنوں کو پسند نہیں آیا ہوگا جس کے باعث وہاں انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن کتاب کے ابتدائی حصے میں (جتنا میں نے اب تک پڑھا ہے)، مجھے تو کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی۔ اسلام ،مسلمانوں اور تقسیم ہند کے بارے میں تاریخی حقائق کو اسی مسخ انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کے لئے ہندو مصنفین مشہور ہیں۔

بہر حال، خیر سگالی کے طور پر میں محفل کے احباب کی خدمت میں گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ اس کتاب کو خرید کر پڑھنے کے شائق ہوں، تو براہ مہربانی انگریزی کتاب لیں کم از کم انہیں پڑھنے کو اوریجنل مواد تو ملے گا۔ اُردو نسخہ خریدنے کی زحمت بالکل نہ کریں ورنہ میری طرح وہ بیزار بھی ہوں گے اور رقم الگ ضائع کریں گے۔

شکریہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا یہ بھی ایک رسالہ ہے؟ اگر ہے تو ذرا اس کا تعارف تو کروا دیں

السلام علیکم

جی ہاں ، یہ دراصل بچوں کا رسالہ ہے "ماہنامہ سنترہ" ۔ کراچی سے شایع ہوتا ہے ۔ زیادہ عرصہ نہیں ہوا اس ماہنامہ کو ۔ مجھے اس کا علم 2007 میں ہوا تھا تب یہ رسالہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں تھا بلکہ اس کی اشاعت محدود تھی تاہم اب یہ رسالہ مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے ۔نونہال ، تعلیم وتربیت ، پھول ، ساتھی ، ذوق و شوق کے لحاظ سے دیکھیں تو یہ رسالہ نسبتاً کم عمر بچوں کے لیے ہے ۔ اس کے تمام صفحات تیز اور شوخ رنگوں سے مزین ہیں ، دوسرے رسالوں کی مانند یہ بھی نظموں ، کہانیوں ، انٹرویو ، معلوماتی سلسلوں ، لطائف ، پہیلیوں پر مشتمل مکسڈ پلیٹ ہے ۔ تصاویر بھی کافی شامل ہوتی ہیں جن میں ڈرائنگ اور اصل تصاویر دونوں طرح سے شامل ہیں ۔ مجھے اس میں ایک چیز پسند نہیں آئی وہ یہ کہ اس میں اداریہ میں بچوں کو "تم" کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے ۔ شاید ان کا مقصد بے تکلفی ہو گا لیکن اگر بچوں کو "آپ" کہہ کر مخاطب کیا جائے تو وہ اچھی بات ہو گی ۔

2007 میں اس کی قیمت 35 روپے تھی ، سائز بڑا اور صفحات کی تعداد زیادہ تھی ، اب اس کی قیمت پچاس روپے ہے تاہم سائز اور صفحات کی تعداد میں معمولی سی کمی ہوئی ہے ۔
 

نورمحمد

محفلین
سفر نامہ . . . .گوروں کے دیس میں. . . عطاالحق قاسمی
اقتباس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔ ايک جگہ فٹ پاتھ پر نشہ بازوں کا ايک گروہ التي پالتي مارے بيٹھا تھا۔ ان کے شيو بڑھے ہوئے تھے ۔ کپڑوں سے بو کے بھبھو کے اٹھ رہے تھے ۔ آنکھيں اندر کو دھنسي ہوئي تھيں اور ان کے ہاتھوں ميں شراب کي خالي بوتليں اور بيئر کے خالي ٹن تھے۔ جنھيں وہ بار بار منہ کے ساتھ لگاتے کہ شايد شراب کا کوئي بچا کچا قطرہ ان کے حلق ميں چلا جائے۔ ان نشہ بازوں ميں عورتيں بھي تھيں اور مر د بھي تھے جو اپني اصل عمروں سے زيادہ لگ رھے تھے ۔ ايک نشئي اچانک اپني جگہ سے اٹھ کر ميري طرف بڑھا اور اس نے اپنے ہاتھ ميرے آگے پھيلا ديئے ۔"اللہ کے نام پر ايک پائونڈ ديتے جائو سخي بابا"اس کے چہرے سے مجھے لگا جسيے وہ يہي کہ رہا ہے ۔حسن نے اپنا کيمرہ نکالا اور ان نشے بازوں کي تصوير اتارنے لگا۔ يہ ديکھ کر ايک ہوشمند نوجوان دوڑ کر اس کي طرف آيا اور بولا تصوير اتارنے کا ايک پائونڈ لگے گا نکالو ايک پائونڈ ۔حسن نے کمرہ کيس ميں بند کر ديا اور اپنا ہاتھ اس کي طرف پھيلاکر کھا تم ايک پونڈ مجھے دو اور ميري تصووير بنا لو۔;););)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

جی ہاں ۔ اور مجھے نئی کتاب سو روپے سے کچھ کم میں ملی ۔ آپ نے اپنی فہرست میں اگر اس کا نام نہیں لکھا ہوتا تو شاید اس کے حاصل کرنے کا خیال نہ آتا ۔ ابھی صرف چند صفحات پڑھنے کے بعد دوبارہ موقع نہیں ملا لیکن ابتدا ہی بہت شاندار لگی ۔
 

محمد امین

لائبریرین
جی ہاں ۔ اور مجھے نئی کتاب سو روپے سے کچھ کم میں ملی ۔ آپ نے اپنی فہرست میں اگر اس کا نام نہیں لکھا ہوتا تو شاید اس کے حاصل کرنے کا خیال نہ آتا ۔ ابھی صرف چند صفحات پڑھنے کے بعد دوبارہ موقع نہیں ملا لیکن ابتدا ہی بہت شاندار لگی ۔

بہت خوب ۔۔۔ کہاں سے ملی :)؟
 
Top