آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ روز قبل برادرم محمد وارث نے ذکر کیا تھا کہ وہ ابواکلام آزاد کی کتاب تذکرہ پڑھ رہے ہیں۔ اس سے مجھے بھی یہ کتاب پڑھنے کا اشتیاق ہوا اور میں نے والد صاحب کو فون کرکے اس کے بارے میں دریافت کیا۔ آج یہ جان کر تعجب ہوا کہ یہ کتاب تو میرے پاس موجود ہے۔ :confused: میں نے ایک اور دھاگہ آپ کونسی کتابیں پڑھنا چاہ رہے ہیں شروع کیا تھا۔ وہ مجھے اس وقت نہیں مل رہا، اس لیے فی الحال اسے یہاں ہی پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس کتاب کو بھی ان کتابوں کی فہرست میں شامل کیے لیتا ہوں جنہیں میں کبھی ضرور پڑھنا چاہوں گا۔
ویسے میں نے ابوالکلام آزاد کے حالات زندگی پر شورش کاشمیری کی کتاب پڑھنی شروع کی ہے۔ یہ کتاب مجھے سکین شدہ متن کی پی ڈی ایف کی شکل میں ملی تھی جو کہ اردو ون والوں نے تیار کی ہوئی ہے۔ ابھی چند صفحات پڑھے ہیں اور ابھی تک تو یہ عبدالرزاق ملیح آبادی کی کتاب کا چربہ لگ رہی ہے۔ میں نے کچھ روز قبل آئی پیڈ خریدا ہے، اسی پر برقی کتب پڑھنے کا تجربہ کر رہا ہوں۔ کافی اچھا لگ رہا ہے۔عام ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر دیر تک نہیں پڑھا جا سکتا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے حافظ تقی الدین کی "میرا سفرنامہ" ختم کی ہے۔ جو انہوں نے انڈیا سفر کرنے کے بعد لکھا تھا۔ اور اب علی سفیان آفاقی کی "طلسمات فرنگ" شروع کرنے لگا ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کچھ روز قبل برادرم محمد وارث نے ذکر کیا تھا کہ وہ ابواکلام آزاد کی کتاب تذکرہ پڑھ رہے ہیں۔ اس سے مجھے بھی یہ کتاب پڑھنے کا اشتیاق ہوا اور میں نے والد صاحب کو فون کرکے اس کے بارے میں دریافت کیا۔ آج یہ جان کر تعجب ہوا کہ یہ کتاب تو میرے پاس موجود ہے۔ :confused: میں نے ایک اور دھاگہ آپ کونسی کتابیں پڑھنا چاہ رہے ہیں شروع کیا تھا۔ وہ مجھے اس وقت نہیں مل رہا، اس لیے فی الحال اسے یہاں ہی پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس کتاب کو بھی ان کتابوں کی فہرست میں شامل کیے لیتا ہوں جنہیں میں کبھی ضرور پڑھنا چاہوں گا۔
ویسے میں نے ابوالکلام آزاد کے حالات زندگی پر شورش کاشمیری کی کتاب پڑھنی شروع کی ہے۔ یہ کتاب مجھے سکین شدہ متن کی پی ڈی ایف کی شکل میں ملی تھی جو کہ اردو ون والوں نے تیار کی ہوئی ہے۔ ابھی چند صفحات پڑھے ہیں اور ابھی تک تو یہ عبدالرزاق ملیح آبادی کی کتاب کا چربہ لگ رہی ہے۔ میں نے کچھ روز قبل آئی پیڈ خریدا ہے، اسی پر برقی کتب پڑھنے کا تجربہ کر رہا ہوں۔ کافی اچھا لگ رہا ہے۔عام ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر دیر تک نہیں پڑھا جا سکتا۔

شورش کاشمیری کی مولانا ابوالکلام آزاد پر کتاب کی مجھے کافی عرصے سے تلاش تھی، لیکن اب یہ بیتابی تھوڑی سی کم ہو گئی ہے کہ یہ کتاب بہت حد تک ملیح آبادی کی کتاب جیسی ہے، پھر بھی مجھے لگتا ہے کہ شورش نے مولانا کے سیاسی نظریات پر کھل کر بات ہوگی اور انکی حمایت بھی کی ہوگی کیونکہ شورش مولانا کے بہت بڑے مداح تھے اور سیاسی نظریات میں بھی کافی حد تک مماثلت تھی، خیر۔۔۔۔۔۔۔۔ تلاش جاری ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اقبال کے آخری دو سال از عاشق حسین بٹالوی۔

اس پر ایک مفصل تبصرہ لکھنے کا ارادہ ہے کہ اس میں 1919ء جلیانوالہ باغ کے سانحے سے لیکر علامہ کی وفات 1938ء تک کے ہندوستان اور بالخصوص پنجاب کے سیاسی حالات و واقعات اور انکے نتائج و عواقب بہت تفصیل سے زیرِ بحث آئے ہیں اور پنجاب کے جاگیرداروں اور سیاستدانوں کی بوالعجبیاں بھی۔ شاید لکھنے کی مہلت مل ہی جائے :)
 
مغزل

محفلین
جاذب قریشی صاحب کا تازہ تنقیدی مجموعہ ’’ خواب اور تجربے ‘‘ ان دنوں مطالعے میں رہا۔
متذکرہ کتاب سرزمین مطبوعات کراچی نے شائع کی ہے۔
جس میں محسن احسان، سلیم کوثر، لیاقت علی عاصم، محسن اسرار ، شاہدہ حسن سمیت بیسیوں شعراء ادباء پر تنقیدی مضامین شامل ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حکیم صاحب کے سفرنامے کیا ہمدرد کے علاوہ بھی اور ناشرین نے شایع کیے ہیں؟ میری اڑتی اڑتی نظر پڑی تھی ان کے جرمنی کے سفرنامے پر؛ وہ ہمدرد کا معلوم نہیں ہورہا تھا۔۔۔

مجھے صحیح سے معلوم نہیں ۔ چند دنوں تک اس بارے میں بتا سکوں گی ۔
 
ابو حامد الغزالي كى كتاب : الحكمة في مخلوقات الله تعالى
اللہ تعالى كى مخلوقات ميں كارفرما حكمتوں کے متعلق ، خوب صورت رسالہ ہے۔ ايك بار پھر زير مطالعہ ہے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
الکھ نگری دوسری بار پڑھ رہی ہوں :)
اور جین آسٹن کا بورنگ ناول ’’ پرائیڈ اینڈ پریجوڈس" کورس میں شامل ہے تو اس لئے پڑھنا پڑ رہا ہے:cautious:۔۔ بٹ سچ آ بورنگ ٹاپک :unsure:
 
Top