آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جاسمن

لائبریرین
کائٹ رنر اچھا ناول ہے۔ لیکن طوالت کی وجہ سے مجھے کچھ کچھ بورنگ لگا۔
خالد حسینی صاحب کا دوسرا ناول "اے تھاؤزنڈ سپلنڈڈ سنز" اس کی نسبت زیادہ شاندار تھا۔ اس کا مرکزی موضوع افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار وغیرہ ہے۔
ہاں میں سوچ رہی تھی کہ خالد صاحب کا کوئی دوسرا ناول شروع کروں۔ کہتی ہوں کتابوں کے دکاندار سے کہ منگوا کے دیں۔
جزاک اللہ خیرا۔
 
ہاں میں سوچ رہی تھی کہ خالد صاحب کا کوئی دوسرا ناول شروع کروں۔ کہتی ہوں کتابوں کے دکاندار سے کہ منگوا کے دیں۔
جزاک اللہ خیرا۔
اگرچہ میں نے خالد حسینی صاحب کو یاز بھائی کے کہنے پر ہی پڑھا لیکن مجھے کائٹ رنر زیادہ پسند آیا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
Still Alice by Lisa Genova
81h3JmyyP5L._SL1500_.jpg
 

ربیع م

محفلین
خواتین ڈائجسٹ
اور محمد تعلیم و تربیت پڑھ رہا ہے۔

تعلیم و تربیت بچپن کا پسندیدہ ترین رسالہ تھا ، پرسوں اردو بازار جانا ہوا تو ایک بک سٹال پر تعلیم وتربیت کے پرانے شمارے دیکھ کر بچپن یاد آ گیا ۔
کچھ شمارے خرید لایا!
 

سعادت

تکنیکی معاون
مشہور امریکی طبیعیات دان، رچرڈ فائنمن، کی یادداشتوں پر مشتمل ’Surely You’re Joking, Mr. Feynman!‎‘ پڑھ رہا ہوں۔ دلچسپ کتاب ہے۔ :)
اس کتاب کا سیکوئیل، What Do You Care What Other People Think?، پڑھ رہا ہوں۔ اس کے دو حصے ہیں: پہلا حصہ (پہلی کتاب کی طرح) فائنمن کی زندگی کے دلچسپ واقعات پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرے حصے میں فائنمن کی روجرز کمیشن میں شمولیت کا احوال ہے (یہ کمیشن ناسا کی خلائی شٹل، چیلنجر، کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کرنے کے لیے بنایا گیا تھا)۔

ابھی تک پہلے حصے کے چند ابواب ختم کیے ہیں، اور توقعات کے عین مطابق یہ کتاب بھی نہایت دلچسپ ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اس کتاب کا سیکوئیل، What Do You Care What Other People Think?، پڑھ رہا ہوں۔ اس کے دو حصے ہیں: پہلا حصہ (پہلی کتاب کی طرح) فائنمن کی زندگی کے دلچسپ واقعات پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرے حصے میں فائنمن کی روجرز کمیشن میں شمولیت کا احوال ہے (یہ کمیشن ناسا کی خلائی شٹل، چیلنجر، کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کرنے کے لیے بنایا گیا تھا)۔

ابھی تک پہلے حصے کے چند ابواب ختم کیے ہیں، اور توقعات کے عین مطابق یہ کتاب بھی نہایت دلچسپ ہے۔
زبردست.
میں نے بھی فائنمن کی Surely, you're joking Mr. Feynman ابھی لی ہے. امید ہے چند دنوں تک پڑھنا شروع کر سکوں گی.



برطانوی صحافی اولیور پول کی عراق میں امریکی ٹینک کور..دا بلیک نائٹس کے ساتھ مشاہدات پر مبنی کتاب Black Knights: On the Bloody Road to Baghdad پڑھ رہی ہوں. ابھی تو ابتدائی صفحات پڑھے ہیں. امید ہے جلد مکمل کر لوں گی. ان شاءاللہ
 
شکریہ وارث۔ آپ تو شاید کئی کتابوں کا مطالعہ اکٹھے شروع کرکے انہیں پورا پڑھنے میں کامیاب ہوجاتے ہوں لیکن میں اس عادت کی وجہ سے اکثر کتابوں کو بیچ میں ہی چھوڑنے پر مجبور ہو جاتا ہوں۔ آپ کی مذکورہ کتب کو پڑھنے کا مجھے بھی اشتیاق ہوا ہے۔ میں اپنے والد صاحب سے دریافت کروں گا، شاید ان کی لائبریری میں یہ موجود ہوں گی۔ میں تاریخ میں اپنا علمی خلا پورا کرنے کے لیے کتابیں اکٹھی تو کر لیتا ہوں لیکن انہیں پڑھنے کے لیے جو یکسوئی چاہیے وہ میرے پاس عنقا ہے۔ میں گزشتہ سال پاکستان گیا تھا تو وہاں سے شیخ محمد اکرام کی کتابیں آب کوثر، موج کوثر اور رود کوثر لے کر آیا تھا۔ یہ مجھے پڑھنے کا موقع تو نہیں ملا ہے لیکن میری بیگم نے یہ پڑھ لی ہیں۔ :) اسکے علاوہ میں اپنے والد صاحب کی لائبریری سے علامہ ابن جوزی کی کتاب تلبیس ابلیس لایا ہوں۔ یہ کتاب دلچسپ ضرور ہے لیکن یہ آسان ریڈنگ نہیں ہے۔ میں شاید اس کے اقتباسات پڑھنے پر گزارا کروں گا۔ اس کے علاوہ میں ابوالکلام آزاد کی کتابیں قول فیصل، تذکرہ اور انسانیت موت کے دروازے پر لایا ہوں جن میں سے اب تک صرف انسانیت موت کے دروازے پر پڑھنے کا موقع مل سکا ہے۔ یہ ان چند کتابوں کا تذکرہ ہے جو میں پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن ابھی تک پڑھ نہیں سکا ہوں۔ جو کتابیں انگریزی اور جرمن میں پڑھ رہا ہوں یا پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں وہ اس کے علاوہ ہیں۔
نبیل صاحب
تلبیس ابلیس کس زبان میں ھیں
کیا اردو میں ھے؟
میں فورم پہ نئی ھوں تو اگر سوال کرنے یا مخاطب کرنے کے انداز میں کوئی غلطی ھوئی تو معزرت
 

فلک شیر

محفلین
میں نے اردو ترجمہ ہی دیکھا ہے، اصل کتاب غالبا عربی میں لکھی گئی ہے۔
جی اصل عربی تصنیف ہی ہے علامہ ابن جوزی کی۔اردو میں متعدد تراجم ہوئے ہیں ۔ حال ہی میں اس کا تخریج شدہ ایڈیشن بہتر رواں ترجمہ کے ساتھ بھی شائع کیا ہے ایک پبلشر نے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مشہور امریکی طبیعیات دان، رچرڈ فائنمن، کی یادداشتوں پر مشتمل ’Surely You’re Joking, Mr. Feynman!‎‘ پڑھ رہا ہوں۔ دلچسپ کتاب ہے۔ :)
یہ کتاب واقعی دلچسپ ہے اور خصوصاً تب زیادہ لطف آتا ہے جب پراجیکٹ مین ہٹن پر کام کے لیے سائنس دان بھرتی کیے گئے مگر میڈیکل ٹیسٹ ملتوی کیا گیا اور پراجیکٹ پورا کرنے کے بعد ان سائنس دانوں کا میڈیکل کیا گیا تھا اور نفسیاتی بنیاد پر فینمین کو ان فٹ قرار دیا گیا
 

ربیع م

محفلین
"اندلس کی ناگن " پڑھنے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن کم از کم مجھے بہت واہیات کتاب لگی، ہضم نہیں ہو رہی ۔
کسی کو تبصرہ برا لگا ہو تو پیشگی معذرت!
 
Top