آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

یہ کتاب شروع کرنے لگا ہوں.
اللہ تعالیٰ مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین
20160811_222247_HDR_zpsonwarndb.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
محمد کے لیے ابنِ صفی کے ناولز کے نئے ایڈیشن کے شروع کے پانچ حِصےمنگوائے ہیں اور اُس نے پہلا شروع کیا ہے۔
 
اس کی کافی تعریف سنی ہے۔ پڑھ کر تبصرہ کیجیے گا

جی میں بھی تبصرے کی منتظر ہوں۔:)
کافی مشکل کام ذمہ لگا دیا ہے. ابھی تو تھوڑا وقت مشکل سے پڑھنے کے لئے نکالنا شروع کیا ہے.

کوشش کروں گا کہ چیدہ چیدہ نکات بیان کر سکوں. :)
 
محمد وارث

لائبریرین
The Kite Runner by khaled Hosseini
افغانستان کے پس منظر میں فی الحال یہ ایک معاشرتی ناول لگ رہا ہے۔
یہ انتہائی مشہور ناول ہے، اور اس پر فلم بھی بن چکی ہے۔ افغانستان میں روسی حملہ، ہجرت، طالبان اور ہزارہ نسل کی مشکلات کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
یہ انتہائی مشہور ناول ہے، اور اس پر فلم بھی بن چکی ہے۔ افغانستان میں روسی حملہ، ہجرت، طالبان اور ہزارہ نسل کی مشکلات کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔
مجھے اس کی شہرت کا علم نہیں تھا۔:)جوہر ٹاؤن میں پرانی کتابوں کے ایک پھٹے سے لیا تھا۔نہ مجھے مصنف کے بارے علم تھا۔فی الحال مجھے یہ معاشرتی لگ رہا ہے۔ البتہ میں نے اِس کے عنوان سے اور 55 صفحات کے مطالعے سے کچھ کچھ یہ نتیجہ اخذ کیا تھا جو آپ نے بتایا ہے۔
جزاک اللہ خیرا!
 
فہد اشرف

محفلین
[QUOTEاحمد تابش صدیقی, post: 1817169, member: 12202"]یہ کتاب شروع کرنے لگا ہوں.
اللہ تعالیٰ مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین
20160811_222247_HDR_zpsonwarndb.jpg
[/QUOTE]
پی ڈی ایف میں مل سکتی ہے؟
 
ربیع م

محفلین
تاریخی اٹلس کے مطالعہ کا ہمیشہ سے شوق رہا ہے ، کیونکہ اس سے تاریخ کو ذہن نشین کرنے او ر پوری صورتحال کو سمجھنے میں آسانی رہتی ہے ۔

فی الحال "اطلس الدولۃ العثمانیۃ " زیر مطالعہ ہے یعنی اٹلس سلطنت عثمانیہ
یہ 800 صفحات پر مشتمل ڈاکٹر سامی بن عبداللہ المغلوث کی کتاب ہے ، جو اس سے پہلے بھی کئی موضوعات پر اٹلس لکھ چکے ہیں ، جیسا کہ حضرت عمر ، حضرت ابوبکر ، حضرت عثمان ، حضرت عثمان ، حضرت علی رضی اللہ عنہم کی سیرت پر الگ الگ اٹلس ، اٹلس خلافت امویہ ، اٹلس خلافت عباسیہ ، اٹلس صلیبی جنگیں ،وغیرہ

سرسری نظر میں تو کافی شاندار کتا ب لگتی ہے ، بہرحال کوشش ہے کچھ نہ کچھ شریک محفل بھی کرتا رہوں ۔

کیا اس موضوع پر انگلش میں کوئی اچھی کتاب دستیاب ہے ؟

زیک @محمد وارث
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
تاریخی اٹلس کے مطالعہ کا ہمیشہ سے شوق رہا ہے ، کیونکہ اس سے تاریخ کو ذہن نشین کرنے او ر پوری صورتحال کو سمجھنے میں آسانی رہتی ہے ۔

فی الحال "اطلس الدولۃ العثمانیۃ " زیر مطالعہ ہے یعنی اٹلس سلطنت عثمانیہ

کیا اس موضوع پر انگلش میں کوئی اچھی کتاب دستیاب ہے ؟

زیک @محمد وارث
جی تاریخی نقشے دیکھنے کا مجھے بھی شوق رہا ہے اور آپ نے بجا فرمایا تاریخ کو صحیح صحیح سمجھنے کے لیے جغرافیے کا اچھا خاصہ مطالعہ ہونا ضروری ہے، جغرافیہ اور جغرافیائی حالات سمجھے بغیر تاریخ کا مطالعہ ادھورا مطالعہ ہے۔

تاریخی نقشوں کے متعلق صرف اسی موضوع پر تو کوئی کتاب نظر سے نہیں گزری، کچھ انسائیکلوپیڈیاز میں تاریخی نقشے میں دیکھتا رہا ہوں۔ آن لائن تلاش سے اچھی ویب سائٹس مل جائیں گی، ایک دو ربط دیکھیے گا۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس کی کولیکشن
ایک اور سائٹ
 
شکریہ جناب
دیکھتا ہوں ۔
 
جاسمن

لائبریرین
The Kite Runner by khaled Hosseini
افغانستان کے پس منظر میں فی الحال یہ ایک معاشرتی ناول لگ رہا ہے۔
کافی دن ہوئے پڑھے ہوئے۔جب بھی ذرا سی فُرصت ملتی،تھام کے بیٹھ جاتی کہ اتنا دلچسپ تھا۔ اور جیسا مجھے شروع میں اندازہ تھا،ویسا ہی تھا۔ پہلی بار افغانستان کی معاشرتی زندگی محسوس کی اور اُن کے مسائل کے بارے سوچ وسیع ہوئی۔اللہ انہیں آسانیاں عطا فرمائے اور اُن کے تمام مسائل حل فرمائے۔ آمین!
 
یاز

محفلین
The Kite Runner by khaled Hosseini
افغانستان کے پس منظر میں فی الحال یہ ایک معاشرتی ناول لگ رہا ہے۔

کائٹ رنر اچھا ناول ہے۔ لیکن طوالت کی وجہ سے مجھے کچھ کچھ بورنگ لگا۔
خالد حسینی صاحب کا دوسرا ناول "اے تھاؤزنڈ سپلنڈڈ سنز" اس کی نسبت زیادہ شاندار تھا۔ اس کا مرکزی موضوع افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار وغیرہ ہے۔
 
Top