قران کوئز 2017

سوال۔قرآن مجید کی کس سورت کے بارے میں امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ لو ما انزل اللہ حجۃ علی خلفہ الا ھذہ السورۃ لکفتھم اگر اللہ تعالٰی اپنی مخلوق پر بطور حجت دلیل کے صرف اسی ایک سورت کو نازل فرما دیتے تو یہ ان کی ہدایت کے لیے کافی ہوتی ؟
 
ربیع م

محفلین

سورة العصر
 
نور وجدان

لائبریرین
وہ کونسی سورہ ہے جس کی ابتدا بعد موت کے خیال سے ہوتی ہے یہ عقیدہ آخرت سے متعلق ہے
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
سورہ.القیامہ میں تو عین روزِ محشر کی.بات ہوئی ہے ...درست جواب ہے سورہ "ق "
قٓ ۚ وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِيْدِ (1)
قۤ، اس قرآن کی قسم جو بڑا شان والا ہے۔
بَلْ عَجِبُ۔وٓا اَنْ جَآءَهُ۔مْ مُّنْذِرٌ مِّنْ۔هُ۔مْ فَقَالَ الْكَافِرُوْنَ هٰذَا شَيْءٌ عَجِيْبٌ (2)
بلکہ وہ تعجب کرتے ہیں کہ ان کے پاس انہیں میں سے ایک ڈرانے والا آیا پس کافروں نے کہا کہ یہ تو ایک عجیب بات ہے۔
ءَاِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا ۖ ذٰلِكَ رَجْعٌ بَعِيْدٌ (3)
کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی ہو جائیں گے، یہ دوبارہ زندگی بعید از قیاس ہے۔
قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْ۔هُ۔مْ ۖ وَعِنْدَنَا كِتَابٌ حَفِيْظٌ (4)
ہمیں معلوم ہے جو زمین ان میں سے کم کرتی ہے، اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے۔
 
اگلا سوال ۔۔ قرآن پاک کے پہلے مفسر کا نام بتائیں ٖاردو زبان میں قرآن پاک کا سب سے پہلا ترجمہ و تفسیر کس نے لکھی اور کب ؟؟ تفسیر کے معانی بتائیں ؟؟
 
نور وجدان

لائبریرین
اگلا سوال ۔۔ قرآن پاک کے پہلے مفسر کا نام بتائیں ٖاردو زبان میں قرآن پاک کا سب سے پہلا ترجمہ و تفسیر کس نے لکھی اور کب ؟؟ تفسیر کے معانی بتائیں ؟؟
اردو زبان میں سب سے پہلا ترجمہ شاہ عبد القادر محدث دہلوی نے کیا تھا ..
 
شاہ عبد القادر.. قران کا پشتو میں پہلی دفعہ ترجمہ شاہ ولی اللہ اور بعد ازاں شاہ عبد العزیز رح نے کیا بعد ازاں شاہ ولی اللہ کے بیٹے شاہ عبد القادر نے اردو میں ترجمہ کیا.بمعہ تفسیر
اچھی کوشش لیکن غلط جواب
 
فرقان احمد

یہ بحث یہاں ہو چکی ہے، شاید کچھ مدد مل سکے :)
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ بحث یہاں ہو چکی ہے، شاید کچھ مدد مل سکے :)

میں نے بھی پہلے یہاں سے دیکھا مگر ہم تاریخ کی کتاب جیسا کہ K.Ali نے تحریر کی پڑھیں تو معلوم ہوتا ہے شاہ عبد القادر نے پہلا ترجمہ کیا ..ان کی وکی پیڈیا کے پیج پہ بھی لکھا ہوا ہے ..شاہ ولی اللہ فارسی ترجمے کے لیے مشہور ہیں اس لیے اب عبد الرحمن بھائی حوالہ بھی دیں تاکہ کچھ بات واضح ہو
 
نور وجدان

لائبریرین
شاید ان کے ذہن میں شاہ رفیع الدین کا نام ہو۔ :)
..برصغیر میں پہلی دفعہ مدرسہ الرحیمیہ کی بنیاد اس لیے رکھی گئ تھی کہ جو نو مسلم اس سے قبل ہندو تھے زبان کی رکاوٹ کی وجہ سے وہ قرانی تعلیمات سے فیض یاب نہیں ہو سکتے تھے. اس لیے شاہ ولی اللہ نے اس کام کا آغاز کیا کہ قبل اس سے ایسا کوئی آغاز تاریخ میں ہے نہیں ... شاہ ولی اللہ اس لحاظ سے پہلے تھے اس کے بعد ان کے بیٹے شاہ عبدالقادر نے کیا . اس کام میں معاونت ہو سکتا ہے ان کے بھائی نے کی ہو جن کا نام شاہ رفیع الدین ہے.. میرے علم میں یہیں تک ہے باقی کا علم اب ان سے ملے گا
http://bazmeurdu.net/quran-translation-by-shah-abdul-qadir-dahhelvi/
 
آخری تدوین:
میں نے بھی پہلے یہاں سے دیکھا مگر ہم تاریخ کی کتاب جیسا کہ K.Ali نے تحریر کی پڑھیں تو معلوم ہوتا ہے شاہ عبد القادر نے پہلا ترجمہ کیا ..ان کی وکی پیڈیا کے پیج پہ بھی لکھا ہوا ہے ..شاہ ولی اللہ فارسی ترجمے کے لیے مشہور ہیں اس لیے اب عبد الرحمن بھائی حوالہ بھی دیں تاکہ کچھ بات واضح ہو

شاید ان کے ذہن میں شاہ رفیع الدین کا نام ہو۔ :)
اردو میں قرآن مجید کی سب سے پہلے ترجمہ اور تفسیر 1131 ہجری میں مولانا قاضی محمد معظم سنبھلی نے لکھی۔ لیکن یہ خالص اردو میں تو نہیں البتہ عربی و فارسی کے میل جول سے پیدا ہونے والی زبان میں تھا
قرآن کے پہلے مفسر محمد صلی الله علیه وسلم ہین
 
فرقان احمد

محفلین
اردو میں قرآن مجید کی سب سے پہلے ترجمہ اور تفسیر 1131 ہجری میں مولانا قاضی محمد معظم سنبھلی نے لکھی۔ لیکن یہ خالص اردو میں تو نہیں البتہ عربی و فارسی کے میل جول سے پیدا ہونے والی زبان میں تھا
دراصل آپ کو یہ سوال یوں پوچھنا چاہیے تھا کہ اردو زبان کا پہلا بامحاورہ ترجمہ اور تفسیر کس شخصیت کا کارنامہ ہے؟ بہرصورت، اگر آپ حوالہ دیں گے تو آپ کی بات میں وزن پیدا ہو جائے گا۔ :)
 
Top