قران کوئز 2017

نبیل

تکنیکی معاون
اگلا سوال: قران میں غزوہ بدر کا ذکر ایک سے زائد جگہ پر موجود ہے۔ وہ کونسی سورۃ ہے جو مکمل غزوہ بدر کے بارے میں نازل ہوئی ہے؟
 
نور وجدان

لائبریرین
قران کریم کی کس سورہ میں واقعہ افک کا ذکر ہے اور کس سورہ میں واقعہ ایلا کا ذکر ہے ...

کس سورہ میں حضرت طلحہ رض کو جنت کی بشارت رب باری تعالی نے دی ہے
 
اے کاش کہ نبیل بھائی کچھ دن اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تاکہ ہم مزید کچھ دن کاپی پیسٹ کے وبال سے بچے رہتے۔ اے بسا آرزو ۔۔۔۔۔!!!!!
جناب جو سوال یہاں پر پوسٹ کیے گئے ہیں کہی نا کہی سےپڑھے ہوئے ہیں کہ سب عالم دین جمع ہیں جو انہوں نے خود سے تیار کیے ہیں ہم نے یہ سوال آج سے 3 سال پہلے پڑھے ہیں اور ہمارے پاس محفوظ ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
قران کریم کی کس سورہ میں واقعہ افک کا ذکر ہے اور کس سورہ میں واقعہ ایلا کا ذکر ہے ...

کس سورہ میں حضرت طلحہ رض کو جنت کی بشارت رب باری تعالی نے دی ہے

واقعہ افک کا ذکر تو سورۃ نور میں ہے۔ یہ ایلا سے کیا مراد ہے؟
 
نور وجدان

لائبریرین
واقعہ افک کا ذکر تو سورۃ نور میں ہے۔ یہ ایلا سے کیا مراد ہے؟
ایلاء .... حضور پاک صلی علیہ والہ وسلم نے اک ماہ تک اپنی تمام ازواج سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اس کو نام ایلاء کو دیا گیا ہے جہاں میں نے پڑھا ہے.
 
اگلا سوال ۔قرآن پاک میں کتنی بار محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کويَا أَيُّهَا النَّبِيُّ کہہ کر پکارا گیا ہے ؟؟
 
Top