قران کوئز 2017

نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ فاتحہ

یہ سورۃ حجر میں مذکور ہے۔

ولقد اٰتینٰک سبع من المثانی والقراٰن العظیم
ہم نے تم کو سات ایسی آیتیں دے رکھی ہیں جو بار بار دہرائی جانے کے لائق ہیں، اور تمہیں قرآن عظیم عطا کیا ہے

ایڈٹ۔۔ میں نے ابھی دیکھا ہے کہ خلیل بھائی نے مجھ سے پہلے ہی جواب دے دیا ہے۔
 
قران پاک کی وہ کونسی سورۃھے جسے کعبہ پہ لٹکاکر کفار کو چیلنج کیا گیا کہ اس جیسی ہی سورۃ لاؤ اگر یہ انسانی کلام ھے
 

ٹرومین

محفلین
سب سے پہلے وحی لکھنے کا شرف کس صحابی کو حاصل ہوا اور وہ کیا تھی؟

حضرت زید بن حارث رضی اللہ عنہ آیت یہ ہے {فلما قضی زید منھا وطرا}(سورہ احزاب آیت:37)
سب سے پہلے وحی لکھنے کا شرف حضرت خالد بن سعید بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کو ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ لکھ کر حاصل ہوا۔
 

ٹرومین

محفلین
حضرت زید بن حارث رضی اللہ عنہ آیت یہ ہے {فلما قضی زید منھا وطرا}(سورہ احزاب آیت:37)
جواب لکھنے میں شاید کچھ غلطی ہوئی ہے۔ میرے خیال میں اوپر دیے گئے صحابی کا نام اس سوال کا جواب ہوسکتا ہے کہ :
وہ کون سے خوش نصیب صحابی ہیں جن کا نام قران پاک میں موجود ہے ..ان کا نام کس نسبت سے موجود ہے ... اور کس جاہلانہ رسم کو ختم کرنے کے لیے ان کا نام بطور خاص لیا گیا

حضرت زید بن حارث رضی اللہ تعالی عنہ۔سورہ احزاب۔آیت نمبر37
حارثہ
 

ٹرومین

محفلین
قرآن کریم میں سب سے زیادہ کون سا حرف استعمال ہوا ہے اورکتنی بار استعمال ہوا ہے؟
 
سب سے پہلے وحی لکھنے کا شرف حضرت خالد بن سعید بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کو ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ لکھ کر حاصل ہوا۔
بھائی میری معلومات کےمطابق حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ ہی پہلے کاتب وحی ہیں اور درج ذیل صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بھی کاتب وحی کی سعادت ملی ہے۔
• حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
• حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
• حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
• حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
• حضرت خنظلہ بن ربیع رضی اللہ عنہ
• حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ
• حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ
• حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ
• حضرت عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ
• حضرت زید بن العوام رضی اللہ عنہ
• حضرت خالد بن سعید رضی اللہ عنہ
• حضرت جسیم بن انصلت رضی اللہ عنہ
• حضرت شرجیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ
• حضرت عبداللہ بن ارقم الزہری رضی اللہ عنہ
• حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ
• حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ
• حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ
• حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ
• حضرت عبداللہ بن سلول رضی اللہ عنہ
• حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ
• حضرت عبداللہ بن جبیر رضی اللہ عنہ
• حضرت ابان بن سعید رضی اللہ عنہ
 
Top