اردو ویکیپیڈیا سے متعلق ایک وضاحتی خبر

جناب قیصرانی صاحب سے ذاتی بات چیت میں اردو ویکی کی جناتی زبان کے متعلق گفتگو شروع ہوئی تو ہم نے آغاز میں ہی کہہ دیا کہ وہ دن لد گئے، وہ جو بیچتے تھے دوائے دل دکان اپنی بڑھاگئی۔ (الفاظ یہ نہیں تھے میرے، یہ تو کھلی جگہ میں نے ذرا رعب ڈالنے کے لیے لکھے ہیں :p )
مطلب اب اردو ویکی کی انتظامیہ نے کھلی چھوٹ دے دی ہے کہ وہ جناتی زبان نہ استعمال کرنے والوں سے باز پرس نہیں ہوگی، اور اب تو نئی انتظامیہ فعال ہے اور جنہیں اردو آتی تھی وہ تو کب کا جا چکے۔
اب تمام احباب سے گذارش ہے کہ اردو ویکی سے کنارہ کشی ختم کریں اور اسے واقعی اردو دنیا کے عظیم منصوبہ کے طور پر سامنے لائیں، اس سلسلہ میں اگر کوئی مزید وضاحت مطلوب ہو تو بلا تکلف احباب دریافت کرسکتے ہیں۔
یکے از منتظمین اردو ویکیپیڈیا :D
 
پردیسی

محفلین
اردو وکی کا مجھے ایک تلخ تجربہ یاد ہے ۔۔غالباً تین چار سال ( زیادہ یا کم) اب مجھے عرصہ یاد نہیں ۔۔۔ مگر اتنا ہی ہونا چاہئے۔۔میں نے اردو وکی کے منتظمین کو آفر دی کہ میں یہاں مختلف علماء کرام کے قرآن کے تراجم پیش کرنا چاہتا ہوں ۔۔( یاد رہے اس وقت انٹرنیٹ پر تحریری اردو میں تراجم خال خال ہی تھے) ۔مجھے کسی نے بھی مثبت جواب نہیں دیا۔۔
اس کا ثبوت میرا خیال ہے اگر میرے نام پردیسی سے سرچ کیا جائے تو موجود ہونا چاہے
قصہ مختصر کہ میں دوبارہ ادھر نہیں گیا :)
 
تلمیذ

لائبریرین
اب تو نئی انتظامیہ فعال ہے اور جنہیں اردو آتی تھی وہ تو کب کا جا چکے۔

منصور جی، ٹیگ کرنے کا شکریہ!
خبر تو اچھی ہے لیکن اس (مندرجہ بالا) بات کی سمجھ نہیں آئی۔ یعنی اگر اردو جاننے واے ہی نہ رہے تو ہم کس کی تحریریں پڑھیں گے؟
 
اردو وکی کا مجھے ایک تلخ تجربہ یاد ہے ۔۔غالباً تین چار سال ( زیادہ یا کم) اب مجھے عرصہ یاد نہیں ۔۔۔ مگر اتنا ہی ہونا چاہئے۔۔میں نے اردو وکی کے منتظمین کو آفر دی کہ میں یہاں مختلف علماء کرام کے قرآن کے تراجم پیش کرنا چاہتا ہوں ۔۔( یاد رہے اس وقت انٹرنیٹ پر تحریری اردو میں تراجم خال خال ہی تھے) ۔مجھے کسی نے بھی مثبت جواب نہیں دیا۔۔
اس کا ثبوت میرا خیال ہے اگر میرے نام پردیسی سے سرچ کیا جائے تو موجود ہونا چاہے
قصہ مختصر کہ میں دوبارہ ادھر نہیں گیا :)
شاید میں نے آپ کا یہ پیغام کبھی دیکھا ہے، بہرحال وہ اس وقت کی بات ہے جب میں نہیں تھا۔ پھر بھی عرض کرتا چلوں کہ یہ ویکی اصولوں سے متصادم ہے، اگر آپ کاپی رائٹ سے آزاد تراجم رکھنا چاہتے ہیں تو ویکی کتب اس کے لیے موزوں جگہ ہے۔
 
قرآن کے تراجم آزاد ہی ہوتے ہیں لالہ جی
اب اس پر آپ نے بھی بحث کرنی ہو تو کر لیں ۔۔۔۔ کیونکہ میں آپ کی بات سے چڑ گیا ہوں
 
مطلب اب اردو ویکی کی انتظامیہ نے کھلی چھوٹ دے دی ہے کہ وہ جناتی زبان نہ استعمال کرنے والوں سے باز پرس نہیں ہوگی
اب جب کہ وہاں ہر طرف غیر مانوس زبان رچی بسی ہے اور اس کے رگ رگ میں "جناتی زبان" کا غبار رواں ہے تو کم از کم ہمارے لیے اسی کھلی چھوٹ اور احسان عظیم میں کوئی کشش نظر نہیں آتی۔ اس کے بجائے اگر ہمیں وکی کو وقت دینا ہوا تو اردو انسائکلو پیڈیا کو دیں گے۔ :) :) :)
اور اب تو نئی انتظامیہ فعال ہے اور جنہیں اردو آتی تھی وہ تو کب کا جا چکے۔
اس فقرے کو ہم سوائے ان چیدہ چیدہ پرانے انتظامیہ کے کہ جن کو "اردو" آتی تھی، باقی تمام اردو دانوں کے لیے ہتک آمیز تصور کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
حاضر جناب۔

گائیڈ لائن دے دیں کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے؟
آپ کا کھاتہ تو وہاں موجود ہی ہے۔ جیسا کہ پہلے بات ہوئی تھی کہ سرایا نبی ﷺ پر عربی ویکیپیڈیا سے مضامین ترجمہ کرنا ہے، یہ مضامین گو کہ مختصر ہے لیکن بہتر ہے اور ابتدائی خاکہ واضح ہوجاتا ہے۔
دور نبوی کے تمام سرایا کے نام میں نے ایک سانچہ میں یکجا کردیے ہیں بس ان میں جو نام سرخ رنگ میں نظر آئیں ان پر کلک کرکے مضمون تحریر کرنا ہے۔
اردو سانچہ
بالکل اسی طرز پر عربی ویکی پر بھی سانچہ ہے، جہاں سے مطلوبہ نام پر کلک کرکے متعلقہ مضمون کا صفحہ کھولا جاسکتا ہے۔ پھر ترجمہ کرتے چلے جائیں۔
عربی سانچہ
میں کچھ پہلے کچھ سرایا کا ترجمہ کیا تھا جیسے دیکھیے: سریہ حمزہ ابن عبد المطلب
صفحہ میں اوپر موجود ترمیم پر کلک کریں گے تو edit box نظر آجائے گا، وہاں آپ دیکھ سکتے کہ میں نے کس طرح لکھا ہے وغیرہ۔ کوئی وضاحت طلب بات ہو تو ضرور عرض کریں۔
ایک نظر یہاں بھی ڈال لیں تو مزید آسانی ہوجائے گی۔
 
Top