اردو ویکیپیڈیا سے متعلق ایک وضاحتی خبر

شعیب سے میری ذاتی مکالمہ میں بات ہوئی تھی اور مجھے خوشی ہے کہ ایک دھاگہ شروع کر دیا ہے انہوں نے۔

اب میری دوسری فرمائش پر وکی پر پوسٹ کے لیے معلوماتی پوسٹ کا بھی سلسلہ شروع کر دیں تو نئے اور پرانے دونوں صارفین کو آسانی ہو جائے گی۔

انشاءللہ اردو ویکیپیڈیا ہم سب کے لیے اہم پراجیکٹ ہے اور اس پر کام ضرور ہوگا اور دلجمعی سے ہوگا۔

قیصرانی ، ڈیٹابیس کے چند موضوعات پر وکیپیڈیا پر پوسٹ کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
اس کے علاوہ بھی جو منصوبے ہوں وہ یہاں شیئر کرتے ہیں اور اگر زیادہ لوگ مل کر کام کریں گے تو تیزی اور آسانی سے کام ہو جائےگا۔
 
جی بالکل۔ :) :)
 
یہ دھاگہ جلد از جلد کھلنا چاہیے چاہے اس کی شروعات انتہائی مختصر ہی ہو۔ :)
اصل میں ویکیپیڈیا کی مصروفیات اتنی ہے کہ دن بھر اور رات دیر تک اسی میں مشغولیت رہتی ہے، ابھی ایک نیا منصوبہ (پرانا ہے لیکن ابھی ترقی دی جارہی ہے) ویکی ڈیٹا شروع ہوا ہے۔ آج اس کا اردو انٹرفیس تیار کرنا تھا جو الحمد للہ تقریباً مکمل ہوا۔ اس طرح کی دیگر مصروفیات کی وجہ سے یہ دھاگہ التوا کا شکار ہوتا جارہا ہے۔
 
ویسے اب ہم لوگ لفظ وکیپیڈیا کے بجائے ویکیپیڈیا استعمال کررہے ہیں (واو کے بعد یا)۔ لوگو میں بھی یہی لکھا ہے اور ذاتی طور اچھا بھی لگتا ہے۔ :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
منصور جی، ٹیگ کرنے کا شکریہ!
خبر تو اچھی ہے لیکن اس (مندرجہ بالا) بات کی سمجھ نہیں آئی۔ یعنی اگر اردو جاننے واے ہی نہ رہے تو ہم کس کی تحریریں پڑھیں گے؟
اصل میں اردو وکی پیڈیا پر جو جناتی زبان چلتی تھی یعنی وہ زبان جو مولانا ابوالکلام آزاد اپنے فارسی شعر ٹانکنے کے لئے استعمال کرتے تھے، وہ زبان استعمال کرنے والے حضرات اب نہیں رہے۔ اس زبان میں کمپیوٹر کی تعریف کچھ ایسے کی گئی تھی
شمارندہ [1] [2] (عربی: حاسوب ، فارسی: رایانہ، فرانسیسی: Ordinateur، انگریزی: computer، سونسکا: Dator ) دراصل ایک ایسے آلہ کو کہا جاتا ہے جو مہیّا کی گئی معطیات (data) کی فہرست (یعنی . برنامج یا program) کے مطابق معطیات (data) پر استعمال (manipulation) کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
سلام مسنون
میں اردو محفل پر کم ہی اتا ہوں
کہ غم روزگار سے ہی فرصت نہیں ، اج ایک دوست کے توجہ دلانے پر یہ لنک دیکھا، شیعب صاحب نے وکی کی خبر دی ہے
شیب صاحب نے جو بات کی ہے وہ تکنیکی طور پر ایک سچی بات ہے
لیکن اخلاقی طور پر ؟
ایک کاز ، ایک کام ، ایک پروجیکٹ جومیرے لئے فخر ہو اس کے پرانے لوگوں کے کام کو ہتک امیز لہجے میں یاد کرنا مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ میں خود کی ہتک کر رہا ہوں
افراز القریش یا ثمر قندی صاحب کی اردو پر بہت سے لوگوں کو اعتراض رہا ہے
خود میں نے بھی ان کی اردو کے متعلق بلاگ پوسٹ لکھی تھی ؔلیکن اس طرح سے کہ ان کو ہتک کا احساس ناں ہو
لیکن یہ مشکل الفاظ لکھنے والوں نے اسان زبان میں مضامین لکھنے والوں کو کبھی بھی دلبرداشتہ نہیں کیا
ہاں یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی ان کے مضامین میں ترامیم کرنے لگے تو یہ حضرات ضرور دخل اندزی کرتے تھے
لیکن اگر مضموں اپ نے لکھا ہے اور اپ اس میں اسان زبان استعمال کررہے ہیں تو ان میں سے کسی کو بھی اعتراض نہیں ہوا کرتا تھا
یہ تو ایسا ہی تھا کہ ایک بندے نے عمارت کھڑی کی

اور اپ پیچ کس سے اس کی دیواروں پر نام کھرچ کر تاریخ میں شامل ہونا چاہتے ہیں
اصل میں ثمر قندی
صاحب کے مضامین سائینس اور میڈیکل سائینس کے متعلق ہوتے ہیں
ایسے موضوعات پر لکھنے والے لوگ اردو میں بہت کم ہیں ، جو ہیں وہ بھی وکی کو وقت دینے سے قاصر ہیں
پاکستان میں جیسا لکھا جا رہا ہے یا اج کل پاکستان میں عوام کی علمی اور تکنیکی اہلیت کیا ہے ، یہ ایک ایسا معاملہ ہے کہ اس پر لکھ کر بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے والی بات ہے
مختصر یہ کہ اکثریت شخصیات پر ہی لکھتی ہے
ان حالات میں افراز القریش صاحب یا ثمر قندی صاحب کا کردار قابل ستایش تھا کہ لکھ تو رہے تھے
میری سوچ یہ تھی کہ ان کو لکھنے دیا جائے
اور وکی جو کہ ایک اوپن سورس ہے اس پر مستقبل کے لکھنے والے مشکل الفاظ کو تبدیل کرکے عام لوگوں کے لئے قابل فہم بنا دیں گے
وکی پیڈیا کو علمی مواد دینے اور وکی کو انساکلو پیڈیا بنانے میں شامل لوگون کو دلبرداشتہ کرکے نکال دینا اور پھر اس بات پر فخر کرنا
کوئی مثالی کام نہیں ہے
کل کو وکی پر زیادہ تلخ لوگ ہم کو بھی نکال باہر کریں گے
تو؟
اگر ہم ان کے مقابلے میں خم ٹھونک لیں تو ؟
ہماری جیت بھی ہماری ہار ہو گی
کہ
تلخی کا مقابلہ جیتا ہے ، شائیستہ لوگوں نے!!!۔
 
آپ کو شاید یاد ہو "ایک صاحب" نے وہاں "کباڑی" کی شناخت سے کافی "صفائی" پھیلائی تھی؟ اگر ان جیسے صاحبان کو جو اردو کو زبردستی عربی چولا پہنانے پر تلے ہوں یا فارسی کا، کے بارے اچھے الفاظ استعمال کرنا لازمی ہوں تو اور بات ہے ورنہ مجھے تو کوئی ذی شعور بندہ وکی کو انجوائے کرتا دکھائی نہیں دیتا۔ اسی طرح جب اعتراض ہوا تھا کہ کیمیائی عناصر کو زبردستی اردو کا چولا نہ پہنایا جائے کہ یہ کام وکی پیڈیا کے اصولوں کے عین منافی ہے تو اس پر جو بحث ہوئی تھی وہ شاید آپ کو یاد ہوگی
 
ہاں مجے یاد ہے
لیکن اس بات کی خواہش کہ وکی پر علمی مواد اکٹھا ہو
اس بات کے لالچ میں میں اج بھی ایسے لوگوں کی حمایت کروں گا جو علمی مواد لکھیں
زبان کی مشکل کا میں ان کو کہون گا ضرور لیکن اس بات پر ان کی مخالفت پر نہیں اتر اؤں گا
کہ
میں یہ سمجھتا ہوں کہ اہل علم کو پیسے بے شک ناں دو
بس عزت دے دو تو یہ لوگ اپ کو بھی قابل عزت بنا دیں گے
 
بجا :)
 
ہم کسی کی ہتک یا بے عزتی نہیں کررہے، ہمیں پورا احساس ہے سمرقندی بھائی، کی محنت اور لگن کا۔ اور یہ اعلان خود سمرقندی بھائی نے کیا تھا جسے آج میں محفل پر ڈالا ہے۔ گویا میں راوی ہوں :) :)
 
کیا کوئی ساتھی اردو ویکیپیڈیا کا نیا لوگو تیار کرسکتا ہے۔ محض جو globe ہے اسے ہی تبدیل کرنا ہے نیچے تحریر کردہ عبارت ویسے ہی رہے گی۔
تقریباً سب ہی ویکیپیڈیاؤں نے اپنا globe تبدیل کرلیا ہے کافی پہلے۔
جس globe کو لگانا ہے، وہ یہاں دستیاب ہے۔
اور اردو ویکیپیڈیا کا موجود لوگو یہاں موجود ہے۔
موجود لوگو میں صرف گglobe ہی تبدیل کرنا ہے، عبارت وہی رہے گی اور انداز نشست بھی ویسا ہی رہے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
کیا ایسا ممکن نہیں کہ دونوں انسائکلوپیڈیا اور ویکیپیڈیا کو ملا دیا جائے؟ بس یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ جہاں ڈپلی کیشن ہو وہاں جو بہتر مواد ہو وہ رکھا جائے۔
 
اجازت ناموں میں فرق ہونے کے باعث ایسا ممکن نہیں۔ غالباً اردو وکیپیڈیا پر اردو انسائکلو پیڈیا کی ڈکشنری کی نقل رکھی گئی تھی جسے حذف کروا دیا گیا تھا۔ :)
 
Top