Yahooo Mail Help Plez Help me

فرذوق احمد

محفلین
مجھے ایک سوال کا جواب چاہیں کہ جب میں کسی کو اردو میںyahoo mai کرتا ہوں تو مجھے فائل اٹیچ کرنی پڑتی ہے جبکہ جو میل مجھے آتی ہیں وہ اٹیچ نہیں ہوتی ہیں بلکہ وہ ایسے ہی اوپن ہوتی جیسے ہم میل کو اوپن کرتے ہی تو میل مکمل لکھی آ جاتی اور بالکل اٹیچ نہیں ہوتی ہے ۔۔ تو پلیز مجھے یہ بتا دیں yahoo میں بغیر اٹیچ کیے میل کیسے ہوجاتی ہے پلیز
 

دوست

محفلین
فرزوق اس کے لیے تمہیں اپنی ونڈوز کی اردو سپورٹ سے کام لینا ہوگا۔
کیا نصب ہے پہلے سے ؟؟؟
http://www.urduweb.org/wiki/UrduOnWinXp
یہاں سے مدد لو اگر اردو کی سپورٹ نصب نہیں تو۔
اس کے بعد سارا کام آلٹ اور شفٹ داب کر اردو کے موڈ میں جانے کا ہے۔ اور تم کہیں بھی اردو لکھ سکتے ہو بالکل انگریزی کی طرح۔ لیکن وہ اس اردو کی طرح ٹھیک اور خوبصورت نہیں دکھائی دے گی۔ یاہو کا اپنا فونٹ ہے اردو دکھانے کا جس میں اردو انتہائی بھدی دکھتی ہے۔ بہرحال اردو میں ای میل ہوجائے گی تمہاری
ہو کجھ؟
 

الف عین

لائبریرین
شاکر فرزوق کا سوال یہ ہے کہ وصول شدہ ای میل کا اٹیچ مینٹ جو شاید ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہوتا ہے ، ویسے ہی کھل جاتا ہے، اور اس اٹیچمینٹ میں اردو درست نظر آتی ہوگی، لیکن سیدھے یاہو میں اردو میں لکھیں تو گڑ بڑ ہو جاتی ہے کہ یاہو کا سرور سپورٹ نہیں کرتا اردو کو۔
میرے خیال میں جس کو فرزوق لکھ رہے ہیں انھوں نے اپنی یاہو کی سیٹنگ تبدیل کر رکھی ہے کہ اٹیچمینٹ نہ دکھائے۔
ویسے کیوں کہ میں خود یاہو میل استعمال نہیں کرتا، اس لئے ممکن ہے کہ میرا اندازہ غلط ہو۔
 

دوست

محفلین
اگر فائل منسلک بھی ہو تب بھی ضروری نہیں یاہو اسے ٹھیک دکھائے۔
یا تو پھر وہ ان پیج میں لکھی گئی اور پکچر فائل ہوگی جس کی فرزوق نے بات کی ہے۔ عبارتی فائل یاہو دکھا دیتا ہے ای میل کے ساتھ لیکن فونٹ تو وہی ہوگا نا بھدا سا۔
ویسے اگر فائر فاکس استعمال کریں جس میں یونیکوڈ یو ٹی ایف 8 مستقل طور پر انکوڈنگ سیٹ کردی جائے تو یاہو پر ای میل پڑھی جاسکتی ہے۔
 
Top