WP Grin میں اضافی سمائلیز کیسے دکھاتے ہیں؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں اردو پریس کی تیاری کے سلسلے میں مختلف پلگ انز کو ورڈپریس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں شامل کر رہا ہوں جن میں Wp Grins بھی شامل ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ WP Grins میں اضافی سمائلیز کیسے شامل کی جاتی ہیں۔ کئی دوستوں کے بلاگ پر کمنٹ باکس میں کافی سمائلیز نظر آتی ہیں۔ انہیں معلوم ہوگا کہ یہ کیسے کیا جاتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ماوراء، لیکن اس پلگ ان میں اضافی سمائلی دکھانے کے لیے اس کے آپشن فارم میں سمائلی شامل کرنا ضروری ہیں۔ کیا آپ نے خود سے یہ تمام سیٹنگز شامل کی تھیں؟
 

ماوراء

محفلین
نبیل بھائی، یہ پلگ ان بدتمیز نے اپلوڈ کر کے دیا تھا، اس لیے ٹھیک سے پتہ نہیں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ سمائیلز فولڈر الگ سے شامل کرنا ہو گا۔ اور بعد میں آپ اپنے بلاگ پر خود سے ان سمائیلیز کو نام دے کر اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔
 
نبیل بھیا! ایک مرتبہ اس کا فارم خود فل کرنا ہوتا ہے تو پھر اس کی فائل میں محفوظ ہوجاتی ہے ترتیب۔ میں نے ایک بار اپنے بلاگ پر کسٹم اسمائیلیز کا فارم فل کیا تھا۔۔۔ پھر وہی پلگ۔ان فولڈر اٹھاکر منظرنامہ پر رکھ دیا تو دوبارہ سے لکھنا نہیں پڑھا۔۔۔ ہاں، اس کے اسمائیلیز کی تصاویر \wp-includes\images\smilies میں رکھی جاتی ہیں۔
 
اسمائیلیز ظاہر کرنے کا جو فارم ہم فِل کرتے ہیں، اس کی ترتیبات کسٹم اسمائیلیز کے پلگ۔ان فولڈر میں موجود فائل init.php میں محفوظ ہوجاتی ہیں۔
 
Top