Windows XP اور لینکس

mwalam

محفلین
السلام و علیکم
ہم لوگ لینکس کے ترجمہ کیلیئے Windows Xp کو سٹینڈرڈ بنائیں گے ۔ اگر ہم لوگوں نے ونڈوز کو سٹینڈرڈ کیطور پر نہ رکھا تو لوگ لینکس کو اردو میں نہیں استعمال کریں گے ۔ میں نے تو اردو اپنی ونڈوز میں انسٹال کر لی ہے ۔ شارٹ کٹ کیز کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھے فرصت نہیں مل رہی ہے ورنہ تب سے ہی سوچ رہا ہوں کہ وندوز کے دلچسپ اور اچھے ترجمے بھی پوسٹ کرتا رہوں۔
ایک تو سب سے مزے کا سن لو
فولڈر کے لئے پوشے
 

الف عین

لائبریرین
سکن کا دیکھا نہیں۔ فولڈر کے لئے پوشے کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔
مزید کمپائل کر رہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
ابھی تو اور گن کھلیں گے۔ پھر دیکھیے گا۔ آدھی انگریزی اور اردو بھی اتنی خراب کہ نہ پوچھیں اور یہ ونڈوز کا ترجمہ ہوگا۔ اور یہ پکی بات ہے یہ ترجمہ کسی سرکاری ادارے نے کرکے دیا ہوگا۔
ادھر ہمارے دوست اتنے نازک مزاج ہیں کہ ترجمے میں ذوق لطیف ڈھونڈتے ہیں۔ م س کے ترجمے کو تو سب دوڑ کر گود میں لیں گے۔ بھئی مائیکرو سافٹ ایک نام ہے :roll: :roll:
 

mwalam

محفلین
میں جانتا ہوں- کہ ترجمہ بہت خرابیاں ہیں۔ لیکن ایک منٹ کے لیئے یہ سوچیں کہ اگر ہم ترجمہ مختلف کر دیتے ہیں ۔ تو لوگ کسطرح لینکس اور ونڈوز کے درمیان switch کریں گے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ونڈوز ہی ایک سٹینڈرڈ ہے۔ اب ہمیں یہ سٹینڈرڈ ماننا ہے۔
 
Top