Windows میں Alt Gr کیسے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
جیسا مائیکروسافٹ آفس اور یہاں محفل میں Alt Gr فنکشن کام کرتا ہے ۔ اسی طرح ونڈو کے باقی جگہوں پر کیسے کام کرتا ہے
مثال:
میں نے ایک فولڈر کا شارٹ کٹ desktop پر بنایا اور اس کی شارٹ کٹ کی رکھی / +Alt + Ctrl تو اسے Alt Gr پر چلنا چاہیے نا لیکن نہیں چلتا۔ یعنی مجھے Alt اور Ctrl دونوں ملا کر شارٹ کٹ کی دبانا پڑتا ہے تو ہی وہ فولڈر کھلتا ہے؛ اس کا کیا حل ہے ؟
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
والصلوۃ والسلام آلک و اصحابک یا نور اللہ
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کون سی ونڈو استعمال کر رہے ہیں؟ میرے پاس ونڈوز ایکس پی، سروس پیک 2، میڈیا سینٹر ایڈیشن میں‌ یہ مسئلہ نہیں ہو رہا
 
الف عین

لائبریرین
ہونا تو نہیں چاہئے۔ یہ ممکن ہے کہ دو پروگرامس کو ایک ہی شارٹ کٹ دے دیا گیا تو ایک جو کمزور ہوتاس ہے، وہ ہار ماننے پر مجبور ہوتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سپیس بار کے دائیں جانب موجود آلٹ کا بٹن آلٹ‌ جی آر یعنی آلٹ‌گیئر کہلاتا ہے۔ یہ آلٹ اور کنٹرول کا کام بیک وقت کرتا ہے
 
بلال

محفلین
سپیس بار کے دائیں جانب موجود آلٹ کا بٹن آلٹ‌ جی آر یعنی آلٹ‌گیئر کہلاتا ہے۔ یہ آلٹ اور کنٹرول کا کام بیک وقت کرتا ہے

شکریہ قیصرانی بھائی۔۔۔
محمد عویدص سے میں معذرت چاہتا ہوں کہ ان کے دھاگے کو کسی اور جانب لے گیا اس لئے اب آپ لوگ واپس اپنے پہلے موضوع پر آ جائیں۔۔۔
 
جناب Windows XP SP2 استعمال کررہا ہوں۔ میں نے دوسری کیز بھی دی۔ لیکن نامراد فنکشن کام نہیں کرتا۔
اور ایک بات میں نے Alt Gr کے فنکشن A میں "للہ" لفظ رکھا ہے۔ جب میں یہ A ملتا ہو اپنے شارٹ کٹ فولڈر کو اور اللہ لکھنےکے کہی پر بھی alt gr + A دباتا ہوں میرا فولڈر کھل جاتا ہے اللہ کا "للہ" نہیں لکھا جاتا۔ اور جب اس کو desktop سے چلاتا ہوں تو کوئی جواب نہیں آتا۔ جس سے ثابت ہورہا ہے کہ ونڈو میں جہاں لکھنے کی سہولت ہے وہاں تو یہ شارڑ کی کام کرے گی ۔ لیکن جہاں (Desktop ) لکھا نہیں جاتا وہاں پر یہ کام بھی نہیں کرتا۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
والصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
 
شکریہ قیصرانی بھائی۔۔۔
محمد عویدص سے میں معذرت چاہتا ہوں کہ ان کے دھاگے کو کسی اور جانب لے گیا اس لئے اب آپ لوگ واپس اپنے پہلے موضوع پر آ جائیں۔۔۔
جناب عزیز من محمد بلال صاحب آپ بھی اپنے نام کے نسبت بہت سادہ اور میٹھے ہے ۔ بھلا یہاں معافی مانگنے کے بھی کوئی وجہ ہے ۔ معافی مانگ کر مجھ گنہگاروں کے سردار کو اور گنہگار نہ کریں ۔ شکریہ
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
والصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
 
الف عین

لائبریرین
ڈیسک ٹاپ پر بھی لکھا جا سکتا ہے۔ یہ کس نے کہا کہ وہاں ممکن نہیں۔ ہاں۔ آپ کا کی بورڈ اس وقت کام کرے گا بطور ٹائپ رائٹر جب آپ کہیں کسی قسم کا ٹیکسٹ کنٹرول کھولیں گے۔ جیسے ڈیسک ٹاپ پر کسی شارٹ کٹ کا آئکن۔ اب اس کے نام کو ری نیم کرنے کے لئے سلیکٹ کر کے ایف 2 دبائیے ( یا رائٹ کلک کر کے ری نیم کا آپشن چنئے)۔ اب آپ اپنی منٹبہ زبان اور منتخبہ آ ئی ایم ای (اصل نام ان پٹ میتھڈ ایڈیٹر، عرفِ عام میں کی بورڈ لے آؤٹ) استعمال کرتے ہوئے چاہے آلٹ جی آر کا استعمال کریں۔ اس وقت آپ کاونڈوز اکسپلورر میں کویہ چنا ہوا شارٹ کٹ کام نہیں کرے گا۔
 
واہ واہ اعجاز انکل بہترین ۔ لیکن یہ ہوکیوں رہا ہے۔ میں نے جو اردو کی بورڈ استعمال کر رہا ہوں جب desktop کے لیے وہ سیلیکٹ کرتا ہوں کا یہ Key Combination کام کرتا ہے۔ جب انگریزی کا کرتا تو کوئی جواب نہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے ۔
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
ڈیفالٹ انگریزی امریکی کی بورڈ میں آلٹ جی آر کا استعمال ہے ہی نہیں، جیسا کہ اکثر اردو کی بورڈس میں بھی نہیں ہے۔ تم ہمارے کی بورڈ استعمال کرنے کے عادی ہو گئے ہو نا۔۔ ورنہ آلٹ جی آر کا استعمال کرپ کے کی بورڈس میں بھی نہیں ہے ۔ انگریزی میں تو اس کی ضرورت ہی نہیں شاید۔
 
جی ہاں شاید یہی بات ہے۔ میں نے تقریباً تمام قدرے جو آپ کے کی بورڈ کی تھی alt gr پر اپنے مقتدرہ میں ڈال لی تھی۔ ویسے کیا انگریزی کے لیے یہ بن سکتا ہے ۔ جس طرح اردو کا بنایا ہے اسی طرح انگریزی کا بھی بنا لیتا ہوں۔ کچھ آسانیاں ہوجائیں گی۔ (قرآن و حدیث وغیرہ لکھنے کے لیے کوئی موضوع کلیدی تختہ ہے؟۔۔۔ یہ دوسرا سوال ہے)
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ۔
والصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
 
Top