Web 2.0 Alvi Nastaleeq سٹائل

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے علوی نستعلیق پر مبنی ایک ویب ٹو سٹائل Web 2.0 Alvi Nastaleeq بھی فورم میں متعارف کروا دیا ہے۔ اس سٹائل میں بھی علوی نستعلیق فونٹ نہایت خوبصورت لگ رہا ہے۔ :)
 
نبیل بھائی اس میں ہیڈر میں لگا فانٹ ڈاؤن لوڈ کا بینر الگ سے پیوند سا لگ رہا ہے۔ اس کا کچھ کیجئے اگر اس کی پی ایس ڈی دستیاب ہو تو بیک گراؤنڈ بدلنے کی کوشش کیجئے۔ ویسے وہ ٹرانسپیرینٹ پی ان جی بن جائے تو بھی بہتر ہے۔

ویسے اس بات میں شک نہیں کہ یہ فانٹ ویب 2 تھیم میں بھی بہت جچ رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی اب ٹھیک ہے؟
میں نے کچھ Bevel and Emboss ایفیکٹ دے دیا ہے، لیکن آپ کہیں تو بالکل بیک گراؤنڈ جیسا ہی کر دیتا ہوں۔
 
نہیں نبیل بھائی اب بالکل ٹھیک ہے۔ کیوں کہ بیک گراؤنڈ سے بالکل ملا دینے پر وہ الگ سے دکھے گا نہیں اور لوگوں کی توجہ مبذول نہیں کرا سکے گا۔

ایک گزارش اور ہے کہ اس بینر کو چند پکسلس کا لیفٹ مارجن دے دیجئے ورنہ چھور سے متصل کچھ اچھا نہیں لگ رہا۔
 
Top