Visual dot net کے سیکھنے کے نوٹس درکار ہیں

سلام مسنون
آمید ہیں آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے پہلے میں نے ویول بیسک میں اردو کے حوالے سے تھریڈ شروع کی مگر اس میں کامیاب نہ رہ سکا مگر اب میں ویول ڈاٹ نیٹ کے حوالے سے نوٹس چاہتا ہوں تاکہ مجھے اس کو سیکھنے میں مدد مل سکے میں پاکستان کے جس شہر میں رہائش پذیر ہوں وہاں اس قسم کی تعلیم نا ممکن ہے اور دوسرے شہرکی طرح رخ کافی تکلیف دے ہوتا ہے آپ دوستوں سے التماس ہے کہ جو حضرات جانتے ہیں وہ میری مدد کریں کچھ لنک وغیرہ عنایت کریں یا کچھ نوٹس فراہم کریں نوازش ہو گی ۔

والسلام
سید فیضان الحسن
 

رند

محفلین
میں نے بھی ویزول بیسک کی سی ڈی لی ہے اب جب میں نے اس کو انسٹال کیا اور جب اس کی ہیلب دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں Msdn کا کوئی ایرر آتا ہے مجھے براہ مہربانی بتائیں کہ یہ ایم ایس ڈی ان کیا ہے اور اس کا کہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہوں مہربانی کرکے ڈائریکٹ لنک بھی دیجیے گا میں نے اس ایم ایس ڈی این کی تلاش میں تین سی ڈیاں خریدی ہیں لیکن ایک مین بھی یہ نہیں تھا :(
 

رند

محفلین
الف نظامی بھائی آپ نے جو کتب کے لنک دیے ہیں وہ نہیں کھل رہے ہیں:(
 

دوست

محفلین
وژوئل بیسک 2008 ایکسپریس ایڈیشن انسٹال کرلیں
اگر سی شارپ 2 سیکھنا چاہتے ہیں‌ تو دو سال پرانا ورژن ڈاٹ‌ نیٹ‌ فریم ورک 2 انسٹال کرلیں۔ اوپن سورس انٹیگریٹڈ‌ ڈویلپمنٹ‌ انوائرمنٹ استعمال کرنا چاہیں‌ تو شارپ ڈویلپ استعمال کریں۔‌یہ بالکل وژوئل سٹوڈیو جیسا ہے بس آپ کے پاس ڈاٹ‌ نیٹ‌ فریم ورک انسٹال ہو باقی کام یہ خود کرلے گا۔ میں نے یہ ہی انسٹال کیا ہوا ہے وژوئل سٹوڈیو کا اسیر ہوگیا تو اور جگہ جاتے ہوئے مشکل ہوگی چونکہ یہ مفت نہیں‌ ہے۔ ایکسپریس ایڈیشن فری ہے لیکن بہت سی کمیاں ہیں اس میں۔
سی شارپ 2005 کے لیے دو ای بکس زپ فائل میں۔
وژوئل بیسک ڈاٹ نیٹ‌ سیکھنے کے لیے بہت آسان ای بک۔ اس میں ساتھ مثالیں بھی ہیں۔ بالکل ایک مبتدی کے لیے لکھی گئی ہے جس کو کمپیوٹر کا بھی نہیں پتا۔
اس امید کے ساتھ کہ کام آئیں گی۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایم ایس ڈی این کا مطلب ہے مائیکروسوفٹ ڈیویلوپرز نیٹورک (Microsoft Developers Network) اور یہ ہیلپ فائلوں، ٹیوٹوریلز اور آرٹیکلز پر مشتمل ہوتا ہے۔ مائیکروسوفٹ کے پلیٹ فارمز پر ڈیویلپمنٹ کرنے والوں کے لیے MSDN ایک انتہائی اہم ریسورس ہے۔ اس کی سی ڈی (یا ڈی وی ڈی) علیحدہ سے ملتی ہے اور یہ ویژوئل سٹوڈیو کی ڈی وی ڈی پر نہیں دستیاب ہوتا۔ لیکن اگر یہ آپ کے سسٹم پر انسٹالڈ نہیں ہے ہو تو آپ اسے ویب پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ذیل کا ربط ملاحظہ کریں:

http://msdn.microsoft.com

ویژوئل بیسک کے لیے ربط
ویژوئل سی شارپ کے لیے ربط
 

رند

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی اس کا مطلب ہوا کہ اگر ایم ایس ڈی ان انسٹال نا بھی ہو تب بھی ویزول بیسک کا انٹیگریٹر صھیح کام کرے گا نا کیا میں اب اس کا انسٹال کرکے وی بی سیکھنا شروع کردوں کیا؟
 

رند

محفلین
بہت شکریہ دوست بھائی آپ نے بھی بہت اچھی معلومات کافی تفصیل کیساتھ بیان کیں ہیں بہت شکریہ
 
Top