vb.net میں اردو textbox کیسے؟

faisal101

محفلین
سب کو میرا سلام عرض ہے۔
میںvb.net میں ایک urdu supported application بنانا چاہتا ہوں۔ کسی textbox میں اردو ٹیکسٹ پرنٹ کرانے کہ لیے میں vb.net میں مندرجہ زیل statement استعمال کررہا ہوں،
" خوش آمدید" = textbox1.text
اس طریقے میں مسئلہ یہ ہے کہ winxp میں language support انسٹال کرنی پڑتی ہے۔ ویسے تو کسی حد تک اس سے کام چل رہا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ میں بغیر language support انسٹال کیے بھی کسی textbox میں اردو ٹائپ کر سکوں۔ جہاں تک میری معلومات کام کرتی ہیں اس مقصد کہ لیے مجھے پروگرامنگ میں unicode standards کا استمال کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ globalization and localization جیسی اصطلاحات بھی میری نظر سے گزری ہیں لیکن میں یقین سے نہیں کہہ سکتا اس مسئلے کے لیے ان کا استعمال ضروری ہے۔ جہاں تک unicode کا تعلق ہے تو میں ان کاvb.net programingمیں استعمال کے بارے میں جاننا چاہوں گا، اور یہ بھی کہ ٹیکسٹ باکس میں unicode کے زریعے اردو ٹائپنگ کی صورت میں بھی language support installation ضروری ہے یا نہیں؟ اگر اس صورت میں بھی language support installation ضروری ہے تو کیااس طریقے سے بنائی گئ application کو کسی دوسرے computer پر چلانے کے لیے بھی language support انسٹال کرنا ضروری ہوگا یا نہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ کو اپنے پروگرام میں اردو استعمال کرنے کے لیے سسٹم میں اردو سپورٹ کی ضرورت پڑے گی۔ یہ سپورٹ آپ کو انسٹال کرنی پڑتی ہے۔ تھیوری میں یہ ممکن ہے کہ آپ اپنی لینگویج سپورٹ فراہم کر سکیں لیکن یہ non-trivial کام ہے۔ یہ ایشوز ہم ذیل کے ربط پر ڈسکس کر چکے ہیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2504

والسلام
 
Top