Various Diseases And Role Of Juice

حجاب

محفلین
[align=left:cf730314bf][eng:cf730314bf]It is necessary to comprehend the disease thoroughly before the commencement of the treatment. Juice treatment should be then planned and finally the plan should be implemented with regularity.

ACIDITY
Take a mixture of juices of cabbage and carrot. In addition to it one can take juice of cucumber, potato, apple, mosambi and watermelon. Milk also should be taken. Avoid chillies, fried food and sweets.

ASTHMA
Take mixed juices of carrot, beet root and cabbage, besides Garlic and papaya juices can also be taken.
CARDIAC TROUBLES
Take honey, coconut water and juice of papaya, pineapple and garlic.
FEVER
Solid food should not be taken in fever. Take warm water mixed with honey and lemon juice in the morning. Warm water with garlic and onion juices can also be taken. Besides juices of cabbage, pomegranate, orange and mosambi. Complete rest is essential.

FOR FRESHNESS AND COOLING
Take juices of watermelon, pineapple and apple.

GASTRIC ULCERS
Take 450 ml of cabbage juice daily. Besides juices of cucumber, papaya and potato, milk can also be taken. Avoid taking citrus fruits.

HEAD ACHE
Take a ginger juice. Juices of carrot, beet root, cucumber, tomato, cabbage and apple can also be taken.
HIGH BLOOD PRESSURE
Juices of garlic, basil Tulsi and wheat grass are beneficial. Juices of carrot bet root, cucumber, papaya, and orange can also be taken. Avoid taking fat saturated items, like butter, ghee, vegetable-ghee etc.,

JAUNDICE
A glassful of bitter gourd, (Karela) should be taken on an empty stomach in the morning. Chewing sugarcane pieces is very effective. Take fat free food and avoid taking alcoholic drinks.

MIGRAINE
Take a glass full of water mixed lemon with lemon juice and a spoonful of ginger juice.

KIDNEY STONES
Take juices of carrot, cucumber, beet root, apple and pumpkin. Coconut water is also beneficial avoid taking juice of leafy vegetables.
GOUT
Take warm water mixed with honey and lemon juice. A tablespoonful of each of garlic and onion juices can also be taken with warm water. The patient suffering from gout should particularly take the juices of French beans and cherry. Potato juice is also useful. Avoid wine and non-vegetarian[/eng:cf730314bf][/align:cf730314bf]
 

حجاب

محفلین
کچھ غلط ہو گیا انگلش فونٹ تو کیا تھا مگر :oops:
ویسے سمھجھ آ رہا ہے گزراہ کر لیں آپ سب ،آئیندہ بہتر کرنے کی کوشش ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حجاب، اگر آپ انگلش پوسٹ کرنا چاہیں تو اس پر پہلے eng ٹیگ اپلائی کر لیا کریں، جیسے کہ ذیل میں دکھایا گیا ہے:

کوڈ:
[eng]text[/eng]

اس کے بعد آپ اسے لیفٹ‌ الائن کر دیں۔ اب آپ اپنی پوسٹ کو میرے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ایڈٹ‌ کرکے دیکھیں کہ ٹھیک ہوا یا نہیں۔

ایک متبادل طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اسے انگریزی سیکشن میں پوسٹ‌ کردیں۔ وہاں یہ بغیر کسی فارمیٹگ کے ٹھیک ڈسپلے ہو جائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ لیں حجاب صاحبہ۔ فارغ بیٹھا تھا تو الٹا سیدھا ترجمہ کر دیا۔ دیکھ کر اصلاح‌کر دیں
َ
علاج کرنے سے پہلے بیماری کو اچھی طرح سے سمجھ لینا چاہئے۔ جوس کے ذریعے علاج کا منصوبہ تبھی بنانا چاہئے اور اس کے استعمال میں باقاعدگی ضرور ہو۔

تیزابیت

گاجر اور گوبھی کے جوس کا مکسچر لیں۔ اس میں کھیرا، آلو، سیب، موسمی اور تربوز کے جوس کا بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ دودھ بھی لازمی لینا چاہئے۔ مرچوں، تلی ہوئی یا مرغن غذا اور مٹھائیوں سے پرہیز کرنا ہوگا۔

دمہ

گاجر، بیٹ روٹ (اردو متبادل نہیں‌ملا) اور گوبھی کے جوس کا مرکب اور اس میں لہسن اور پپیتے کا جوس بھی ملا سکتے ہیں

امراض دل

شہد، ناریل کا پانی اور پپیتے کاجوس، انناس اور تھوم کا جوس استعمال کریں

بخار

ٹھوس غذا کو بخارکی حالت میں استعمال نہ کریں۔ گرم پانی میں شہد اور لیموں ملا کر صبح کو پیئیں۔ گرم پانی میں لہسن اور پیاز کا جوس ملا کر لیں۔ اس کے ساتھ گوبھی کا جوس، انار، مالٹے اور موسمی کا جوس بھی لے سکتے ہیں۔ لیکن مکمل طور پر آرام لازم ہے۔

تازگی اور کول (اردو متبادل نہیں‌ملا) رہنے کے لیے

تربوز ، انناس اور سیب کا جوس استعمال کریں

گیسٹرک السر یعنی خوراک کی نالی کا السر

گوبھی کا جوس چار سو پچاس ملی لیٹر یعنی قریب آدھا لٹر روزانہ لیں۔ اس کے ساتھ کھیرے، پپیتے اور آلو کا جوس اور دودھ بھی لے سکتے ہیں۔ کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں۔

سر درد

ادرک کا جوس لیں۔ گاجر، بیٹ روٹ (اردو متبادل نہیں‌ملا)، کھیرا، ٹماٹر، گوبھی اور سیب کا جوس بھی لیا جا سکتا ہے۔

بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر یا ہائپر ٹینشن

لہسن کا جوس، باسیل تلسی اور گندم کے پودے (کوئی اور اردو متبادل نہیں‌ملا) مفید ہیں۔ چکنائی سے بھرپور خوراک سے بچیں جیسے مکھن، گھی اور سبزیوں کا تیل وغیرہ

یرقان

ایک گلاس کریلے کے جوس کا خالی پیٹ صبح کے وقت لیں۔ گنا چوسنا بھی بہت مفید ہے۔ چکنائی سے پاک خوراک لیں اور شراب وغیرہ سے مکمل پرہیز کریں

درد شقیقہ یا آدھے سر کا درد

ایک گلاس پانی میں لیموں کا جوس اور ادرک کے جوس کا ایک چمچہ ملا کر لیں

گردے کی پتھری

گاجر، کھیرے، بیٹ روٹ (اردو متبادل نہیں‌ملا)، سیب اور پینٹھے کا جوس لیں۔ ناریل کا پانی بہت مفید ہے اور پتوں والی سبزیوں کا جوس مت لیں

گٹھیا

گرم پانی میں شہد اور لیموں کا جوس ملا کر لیں۔ ایک کھانے کا چمچ لہسن اور ایک کھانے کا چمچ پیاز کا جوس بھی لیں گرم پانی کے ساتھ۔ فرنچ بینز (اردو متبادل نہیں‌ملا) کا جوس چیری (پھل کہ شیری؟) کے ساتھ ملا کر پینا گٹھیا کے مریض کے لیے بہت مفید ہے۔ آلو کا جوس بھی مفید ہے۔ شراب اور گوشت سے پرہیز کریں

قیصرانی
 

حجاب

محفلین
شکریہ نبیل اب لکھوں گی انگلش میں تو آپ نے جو بتایا ویسے کروں گی،ابھی تو قیصرانی کا شکریہ اچھا کام کر دیا ہے :)
 
Top