UrduTech.net کی تھیم میں‌اردو ڈالنا۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
میں نے بہت پہلے Urdutech.net پر ایک بلاگ حاصل کیا تھا اور پھر اس پر زیادہ کام نہیں کر سکا۔ بہت مدت بعد آج جب میں نے اسکی تھیم بدلی اور چاہا کہ اس میں اردو سے متعلق تبدیلیاں کروں تو پتا چلا کہ میں اس کی تھیم میں تبدیلیاں نہیں کر سکتا۔یا اگر میں ورڈ پریسس کی اپنی اردوائی ہوئی تھیم کو وہاں اپلوڈ کر کے چلانا چاہوں تو شائید وہ بھی نہیں کر سکتا۔
میرے بلاگ کا پتہ ہے: http://farrukh.urdutech.net
شائید urdutech.com پر جو بلاگ ہے وہ شائید محب علوی نے یہاں سے مجھے دیا تھا ۔ اس میں تو آپشنز ہیں اپنی تھیم کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کی۔
اور اسکا پتہ ہے: http://farrukh.urdutech.com
کسی کو اس بارے میں کوئی معلومات ہیں تو فراہم کیجئے۔ عین نوازش ہوگی۔
 
اردو ٹیک ڈاٹ کام پر جو بلاگ دیے گئے تھے وہ ورڈ پریس کی علیحدہ علیحدہ انسٹالیشن تھی جبکہ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر ورڈ پریس ملٹی یوزر انسٹال ہے۔ ورڈ پریس ایم یو پر موجود تھیمز اور پلگ۔انز دراصل تمام صارفین کے لیے ایک ہی ہوتے ہیں اس لیے اس میں کوئی ایک صارف تبدیلی کا مجاز نہیں ہوسکتا۔ اگر آپ کسی تھیم کا اردو ورژن شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس تھیم کو پہلے اردوا لیں، اس کے بعد منتظم سے رابطہ کرکے اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے بلاگ پر شامل کیا جاسکے گا۔

کوئی پریشانی ہو تو رابطہ کرسکتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
میری مدد تو کی نہیں صاف جھنڈی دکھادی ۔۔ یار میرے بلاگ میں علوی کی تنصیب کسی بھی طرح سہی ۔۔ ممکن کردو
اور ہاں آج میں اور احمد 7 بجے تک ۔۔ یوپی (اسی چائے خانے پر ملیں گے ) رابطہ رہے گا آجانا یاد سے ۔۔ سمجھے
اور ہاں ۔۔ ابوشامل کو بھی کہہ دو ۔۔ اگر ممکن ہو تو ۔۔ وہ بھی آجائے۔
 
میری مدد تو کی نہیں صاف جھنڈی دکھادی ۔۔ یار میرے بلاگ میں علوی کی تنصیب کسی بھی طرح سہی ۔۔ ممکن کردو
اور ہاں آج میں اور احمد 7 بجے تک ۔۔ یوپی (اسی چائے خانے پر ملیں گے ) رابطہ رہے گا آجانا یاد سے ۔۔ سمجھے
اور ہاں ۔۔ ابوشامل کو بھی کہہ دو ۔۔ اگر ممکن ہو تو ۔۔ وہ بھی آجائے۔

غلط بات :rolleyes:
میں نے آپ کو علوی نستعلیق بلاگ پر استعمال کرنے کا طریقہ بتایا تو تھا۔۔۔ چلیں، اپنے بلاگ کی لے آؤٹ ذرا غور سے دیکھ کر آئیے گا، پھر میں اسی حساب سے سوال کرکے بتاؤں گا کہ کیا کرنا ہوگا۔۔۔ اور آج سات بجے؟؟؟ :( تین گھنٹے پہلے ہی اپنے شعیب صفدر بھائی نے شام کی ملاقات فائنل کی ہے۔۔۔ اور شاید ابوشامل بھی وہیں ہوں گے، ریگل چوک پر۔۔۔ شام چھ بجے کے قریب۔۔۔ ویسے آج کل گھر آٹھ بجے تک پہنچتا ہوں میں۔۔۔
لیکن میں نے احمد بھائی سے ملنا ضرور ہے۔۔۔ آپ لوگ کب تک پائے جائیں گے وہاں؟ :)
 

ابوشامل

محفلین
بھائیوں ہمارا ذکرِ خیر ہو تو ہمیں 'ذ پ' کے ذریعے ہی بتا دو کرو۔۔۔ ہمیں پتہ ہی نہیں کل چائے شائے بھی ہو گئی ہوگی :(
 
فہد بھائی! کل شعیب بھائی کے ساتھ تو ملاقات ہو نہیں سکی کہ دفتر میں پھنس گئے تھے، ہاں مغل بھائی، احمد بھائی، لیاقت علی عاصم صاحب وغیرہا سے ملاقات رہی لیکن وہاں کے لیے میں نے آپ کو زحمت اس لیے نہیں دی کہ ملاقات زیادہ وقت کے لیے نہیں تھی پھر تھی بھی عشاء کے وقت تو آپ کو اتنی دور آنا پڑتا تھوڑے وقت کے لیے۔۔۔ ان شاء اللہ اگلے سنیچر کا پروگرام رکھتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
فرخ، ڈاٹ کام والے بلاگ پر آپ بہت کچھ خود کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے آپ کو ایڈمنز سے کہہ کر ون کلک پلگ ان انسٹال کروانا ہو گا۔ ون کلک سے آپ اپنے بلاگ پر تھیم بھی خود اپلوڈ کر سکیں گے اور پلگ انز بھی۔ اور آپ تھیم میں تبدیلیاں بھی کر سکتے ہیں۔

یا پھر آپ نے ڈاٹ نیٹ والا ہی استعمال کرنا ہے؟ ڈاٹ نیٹ پر تو آپ کو محتاج بن کر ہی رہنا پڑے گا۔
 

فرخ

محفلین
فرخ، ڈاٹ کام والے بلاگ پر آپ بہت کچھ خود کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے آپ کو ایڈمنز سے کہہ کر ون کلک پلگ ان انسٹال کروانا ہو گا۔ ون کلک سے آپ اپنے بلاگ پر تھیم بھی خود اپلوڈ کر سکیں گے اور پلگ انز بھی۔ اور آپ تھیم میں تبدیلیاں بھی کر سکتے ہیں۔

یا پھر آپ نے ڈاٹ نیٹ والا ہی استعمال کرنا ہے؟ ڈاٹ نیٹ پر تو آپ کو محتاج بن کر ہی رہنا پڑے گا۔

ماوراء
بہت شکریہ اتنی زبردست معلومات فراہم کرنے کا
یہ بھی بتا دیں‌کہ ایڈمنسٹریٹر سے کیسے رابطہ کیا جائے؟ کہیں‌آپ نبیل بھائی کی بات تو نہیں‌کر رہیں؟

سدا خوش رہیں :hatoff:
 

فرخ

محفلین
اردو ٹیک کے ایڈمن " بدتمیز "ہیں۔ ان کے بلاگ کا لنک۔
چاہیں تو بلاگ پر تبصرہ کر دیں یا پھر " رابطہ" کے صفحے پر ان کا ای میل ایڈریس مل جائے۔
اور ون کلک پلگ ان اپلوڈ کرنے کو کہہ دیں۔

ماوراء
اللہ اپنا رحم فرمائے۔ یہ واقعی بدتمیز ہیں یا بلاگ کے نام کی وجہ سے ایسا ہے۔:grin:

ابھی تو رات کے سوا 3 ہو گئے ہیں اور میں ‌لمبا پڑنے لگا ہوں۔ صبح انشاءاللہ ان سے رابطہ کروں گا۔اُمید ہے وہ تمیز سے ہی جواب دیں‌گے۔

بہت شکریہ آپکا:hatoff:
 

ماوراء

محفلین
فرخ، یہ واقعی بہت بدتمیز ہیں، تبھی تو اپنا اور بلاگ کا نام بدتمیز رکھا ہوا ہے۔ :) لیکن امید ہے آپ سے تمیز سے پیش آئیں گے۔ آپ اللہ کا نام لے کر پیغام بھیجیے گا۔ :grin:
 
ہاہاہا۔ ماوراء! یہ وضاحت کردیا کرو کہ یہ اردو ٹیک کے ایڈمن "نام کے بدتمیز" ہیں۔۔۔ ورنہ نئے لوگ تو شاید ایسے ہی گھبراجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یار آپ خود ہی ان سے بات کرلینا۔ :p
 
Top