ubuntu لینکس ڈاؤن لوڈ کر لیا اب سی ڈی پہ رائیٹ کس طرح کرنا ہے؟

رند

محفلین
السلام علیکم میں نے درجہ زیل لنک سے یوبنٹو لینکس ڈاؤن لوڈ کیا ہے یہ iso کی فارمیٹ میں اب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس کو سی ڈی پہ رائیٹ کس طرح کرنا ہے یعنی کیا اس کو ان زپ کرکے اس کے اندر جو مواد ہو اس کو سی ڈی پہ رائیٹ کروں یا براہ راست اس iso فائل کو سی ڈی پہ رائیٹ کردوں مہربانی فرما کر اس بارے میں کچھ بتائیں شکریہ وسلام
یہ رہا ڈاون لوڈ لنک
 
آپ اس آئی ایس او امیج کو ہی سی ڈی میں رائٹ کریں۔ ایکسٹریکٹ کرنے کے بعد بوٹیبل نہیں رہے گا۔

اگر ونڈوز استعمال کر رہے ہیں تو اس کام کے لئے پاور آئی ایس او یا ایلکوہل 120 مفید ہوگا۔ :)
 

دوست

محفلین
اس کام کے لیے نیرو سی ڈی روم برنر استعمال کریں وہ اس آئسو امیج کو ایسے ہی سی ڈی پر رائٹ‌ کردے گا۔
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
نیرو میں کھولیں گے تو ڈیفالٹ ا کا این آر جی ہے۔ لیکن ٹائپ آف فائل کے ڈرااپ ڈاؤن میں All CD Images کے تحت آئ ایس او مل جائے گا، اور اس طرح براؤز کر کے نیرو کو حکم دیا جا سکتا ہے کہ اس امیج کو برن کرے۔
 
Top