Snowbattle کیا ہے

جیہ

لائبریرین
مجھے پچھلے 2، 3 دنوں میں پہلے زیک، پھر ابو شامل اور اب شمشاد بھائی کے ذاتی پیغام ملے ہیں جس میں یہ پیغام ہوتا ہے

Snowbattle
Thrown from شمشاد.

مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ یہ کیا ہے

کیا فورم پر کوئی نیا فیچر انسٹآل کیا گیا ہے؟
 

جہانزیب

محفلین
میرے خیال میں‌ یہ کریڈٹ‌ کا نظام والا "بڈاوا"‌ہے، جب کوئی آپ کو کریڈٹ‌ دے تو تب یہ اطلاع دیتا ہے ۔
لیکن یہ میرا اندازہ ہے صرف کیونکہ مجھے سارے پیسے اسی نے دئے ہوئے ہیں‌ :grin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
جویریہ بہن، دراصل شمشاد بھائی آپ کو برف کے گولے برسا کر فریز کرنا چاہتے ہیں۔ :grin:
یہ دراصل ایک گیم ہے جس میں پوائنٹس سسٹم کے پوائنٹس بھی خرچ کیے جا سکیں گے اور یہ گیم یوزر ہروفائل پر ہی کھیلی جا سکتی ہے جہاں آپ ایک دوسرے پر برف برساتے ہیں یا پانی پھینکتے ہیں۔ :) ابھی اس کا اردو ترجمہ کرنا باقی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جہانزیب کی نشاندہی پر میں نے ابھی چیک کیا ہے اور واقعی یہ موڈ سب کو روازنہ 100 پوائنٹ دے رہا تھا۔ میں نے یہ پوائنٹ واپس تو نہیں لیے ہیں لیکن کم از کم اس گیم کی یہ سیٹنگ ختم کر دی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں اتنا شریف بندہ بھلا کسی کو برف کے گولے کیوں مارنے لگا اور وہ بھی خاص کر جیہ کو، میں تو اس کی دھمکیاں بھی برداشت نہیں کر سکتا۔
 
Top