SimpleBlack تِھیم میں روابط کا رنگ

سعادت

تکنیکی معاون
اگر پہلے بھی اس سے متعلق کوئی دھاگہ شروع کیا جا چکا ہے تو پیشگی معذرت۔ میں نے تلاش تو کیا ہے لیکن کچھ ملا نہیں۔۔۔

محفل کے ڈیفالٹ تِھیم (SimpleBlack) میں روابط کا رنگ باقی متن سے مختلف نہیں ہے، جس کی وجہ سے اگر تحریر میں کوئی ربط موجود ہو تو وہ کوئی بصری اشارہ دیتا نظر نہیں آتا۔ ربط کی موجودگی کا اندازہ یا تو جملے کے سیاق و سباق سے لگانا پڑتا ہے، یا اگر ماؤس پوائنٹر ربط پر جا پڑے تو ربط کے نیچے خط ظاہر ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے مَیں جب بھی کوئی ربط شامل کرتا ہوں تو اس کا رنگ خود ہی تبدیل کرتا ہوں (چند دیگر افراد کو بھی ایسا کرتے دیکھا ہے)۔

چنانچہ اگر SimpleBlack تھیم کی سٹائل شیٹ میں روابط کا علیحدہ رنگ درج کیا جا سکے تو عین نوازش ہو گی۔ اس طرح میرا اور دیگر دوستوں کا بھلا بھی ہو جائے گا اور تھیم بھی زیادہ usable ہو جائے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
درست فرمایا آپ نے، اس سے کوفت ہوتی ہے۔ ذاتی حل میں نے یہ نکالا ہے کہ ربط کو 'انڈر لائن' کر دیتا ہوں لیکن مستقل حل ضروری ہے۔ سعود صاحب سے میری بھی استدعا ہے!
 
بڑی مصیبت ہے۔ ہم اضافی الائشیں شامل نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ اس سے اپگریڈ مشکل ہو جاتی ہے۔ اور اس تھیم میں روابط کو رنگ دینے کے لئے جو اسٹائل ویریبل ہے اس کا استعمال کروں تو صرف پیغامات کے بجائے کئی اور جگہوں پر اثر انداز ہو جاتا ہے۔ خیر ابھی کچھ تبدیلی کی ہے جس کے باعث نہ صرف پیغامات میں بلکہ فہرست اور بریڈ کرمب ٹریل وغیرہ میں بھی رنگ ہلکا نیلا ہو گیا ہے۔ امید ہے اس سے کام چل جائے گا۔
 
مغزل

محفلین
میرے پاس کوئی بھی تھیم مکمل کام نہیں کررہی ، دوم یہ کہ پیج پھیل جاتا ہے اور بہت سے ربط غائب ہوجاتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کئی دوست پہلے بھی اس جانب نشاندہی کر چکے ہیں۔ میرا کافی عرصے فورم کو نئے ورژن پر اپگریڈ کرنے اور تھیم تبدیل کرنے کا ارادہ ہے، اسی لیے ہائپرلنکس کا سٹائل بتدیل کرنے پر توجہ نہیں دی۔ ابن سعید کا شکریہ کہ انہوں نے وقتی حل فراہم کر دیا ہے۔
 
رانا

محفلین
لیکن اب "تازہ ترین" اور "حالیہ پیغامات" والی فہرست بھی نیلے رنگ کی نظر آرہی ہے۔ جو مجھے تو ایک آنکھ نہیں بھا رہی۔ وہاں بلیک کلر ہی جچتا ہے۔ لیکن اگر اکثر ممبران کو ٹھیک لگ رہا ہے تو ٹھیک ہے پھر ہم بھی گزارا کرلیتے ہیں۔ کیونکہ بہرحال اوپر دوستوں کا بیان کیا گیا مسئلہ بھی کافی گھمبیر ہے اسکا بھی حل ضروری ہے۔ اگر اس کے حل کا اثر باقی جگہوں پر بھی پڑتا ہے تو گزارا تو کرنا ہی پڑے گا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
شکریہ، سعود! :)

جلدی کے کام میں یہ تو ہوتا ہی ہے۔ لیکن امید ہے کہ اگلے تِھیم میں ایسا مسئلہ نہیں ہو گا۔
 
لیکن اب "تازہ ترین" اور "حالیہ پیغامات" والی فہرست بھی نیلے رنگ کی نظر آرہی ہے۔ جو مجھے تو ایک آنکھ نہیں بھا رہی۔ وہاں بلیک کلر ہی جچتا ہے۔ لیکن اگر اکثر ممبران کو ٹھیک لگ رہا ہے تو ٹھیک ہے پھر ہم بھی گزارا کرلیتے ہیں۔ کیونکہ بہرحال اوپر دوستوں کا بیان کیا گیا مسئلہ بھی کافی گھمبیر ہے اسکا بھی حل ضروری ہے۔ اگر اس کے حل کا اثر باقی جگہوں پر بھی پڑتا ہے تو گزارا تو کرنا ہی پڑے گا۔

ہار کوڈنگ سے بچنا چاہتا تھا اور تھیم بنانے والوں پر اللہ کی رحمت ہو کہ انھوں نے علیحدہ سے ان خطوں کے ہائپر لنکس کے لئے کچھ انتظام نہ کیا تھا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ہار کوڈنگ سے بچنا چاہتا تھا اور تھیم بنانے والوں پر اللہ کی رحمت ہو کہ انھوں نے علیحدہ سے ان خطوں کے ہائپر لنکس کے لئے کچھ انتظام نہ کیا تھا۔

سعود، میں نے ابھی تھیم کا مارک اَپ اور سٹائل شیٹ دیکھی ہے۔ اگر showthread-rollup.css میں صرف postbody کلاس کے تحت روابط کا رنگ درج کیا جائے تو کیا کام نہیں چلے گا؟ مثلاً:

کوڈ:
[ENG][LEFT].postbody a { color: #417394; text-decoration: none; }[/LEFT][/ENG]
 
برادرم آپ کی بات بالکل درست ہے اس طرح ان لائن پیچ کروں تو یقیناً بات بن جائے گی لیکن میں پہلے ہی بیان کر چکا ہوں کہ بعض وجوہات کے چلتے میں ایسی ان لائن تبدیلی کرنے سے گریزاں ہوں۔ اور المیہ یہ ہے کہ اس سی ایس ایس رول میں رنگ کی جو قدر ہے وہ ایک ویریبل میں محفوظ ہے اور کمپائل ہو کر اس ویریبل کی قدر وہاں شامل ہو جاتی ہے۔ نیز یہ کہ وہی ویریبل دوسری جگہ پر بھی استعمال کی گئی ہے۔ لہٰذا اس کی قدر بدلنے کا مطلب ہوا کہ دونوں جگہوں پر یکساں تبدیلی آ جائے گی۔

ان دنوں کچھ مصروفیات بڑھی ہوئی ہیں فرصت پاتے ہی فورم کو اپگریڈ کرنے کا ارادہ ہے لہٰذا نئی تھیم پر تجربات کریں گے تب تک اسے کام چلاؤں حل تصور کر لیں۔ اور اگر واقعی زیادہ کوفت ہو رہی ہو موجودہ کلر اسکیم سے تو ہم ان لائن تبدیلیوں کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔ آخر کو محفیلن کی رائے اور ان کی سہولت ہماری نظروں میں اولیت رکھتی ہے۔ :)
 
مجھے دراصل vBulletin کے تھیمز کے آرکیٹیکچر کا علم نہیں ہے، اس لیے اس تبدیلی کو سادہ سمجھ رہا تھا۔ آپ کی اس وضاحت کے بعد سکون ہو گیا ہے۔ :) آپ ضرور اپنا وقت لیں، یہ معاملہ اتنا گھمبیر بھی نہیں ہے کہ محفل استعمال ہی نہ ہو سکے۔
 
ہا ہا ہا ایک زمانہ تھا کہ مجھے بھی اس کے آرکیٹیکچر کا علم نہیں تھا اور تب میں اس کو زیادہ تر کسٹم کوڈنگ سمجھتا تھا اس لئے عجیب عجیب فیچرز کی باتیں کیا کرتا تھا۔ :)
 
Top