پورے دس منٹ میں بھی نہیں کھلی سائیٹ۔اسلئے اسکو بند کرنا پڑا۔امجد بھائی یہ کیوں اتنا لیٹ کھلتی ہے۔
پتہ نہیں :(

ہر جگہ سے اوکے کی رپورٹ آ رہی تھی کھلنے کے معاملے میں، اسی لیے آپ تمام سے پوچھا کہ شاید حل نکل آئے کوئی۔
مزید کچھ جگہوں سے رپورٹ لینے کے بعد اس کے حل کی طرف بھی دیکھتا ہوں :)
 
پتہ نہیں :(

ہر جگہ سے اوکے کی رپورٹ آ رہی تھی کھلنے کے معاملے میں، اسی لیے آپ تمام سے پوچھا کہ شاید حل نکل آئے کوئی۔
مزید کچھ جگہوں سے رپورٹ لینے کے بعد اس کے حل کی طرف بھی دیکھتا ہوں :)
ہمارے یہاں بھی کوئی دقت نہیں ہوئی بہت جلدی کھل گیا ۔۔۔
 
(میں بھی ٹیگ کے بغیر ہی دخل اندازی کر رہا ہوں)
لے آوٹ سر ِدست تو اچھا ہے لیکن اس میں بہتری کی گنجائش ہے۔ سائٹ کھلنے میں دیر نہیں لگاتی لیکن فونٹ کاسائز بہت بڑا ہے۔ اس طرح کی سائٹوں پر چھوٹے سائز کا فونٹ اچھا لگتا ہےجس کی وجہ ایک صفحے پر مواد بھی زیادہ ڈالا جا سکتا ہے۔ ۔
ٹائپو کی غلطیاں بھی ہیں۔ مثلاً 3' دن پہلے' وغیرہ میں۔
اب یہ سائٹ TNR کی بجائے نستعلیق میں نظر آرہی ہے اور قدرے بہتر لگ رہی ہے۔

بہت شکریہ جناب :)
ٹیگ نا کرنے کی معافی چاہتا ہوں، دراصل ٹیگ کرتے ہوئے گھبراہٹ بھی ہوتی ہے کہ پتہ نہیں جن کو ٹیگ کیا جا رہا ہے وہ ٹیگ ملنے کے بعد سوچیں کیا، کیوں کہ ہو سکتا ہے جس چیز کو میں شئیر کرنے جا رہا ہوں وہ ٹیگ ہونے والے کو پسند ہی نہ ہو :)

فونٹ کا سائز بہتر کر رہا ہوں ، کوشش میں ہوں کہ عنوان کے نیچے تین بٹن لگا دوں ایک تحریر بڑی کرنے کا، ایک تحریر چھوٹی کرنے کا اور ایک ڈیفالٹ سائز کو واپس لانے کا۔
ٹائپنگ کی غلطیاں ترجمے کی فائل میں ہیں انہیں اپ ڈیٹ کر رہا ہوں ساتھ ساتھ جوں جوں پکڑ میں آ رہی ہیں۔
 
اسد

محفلین
میرے پاس سائٹ جلد ہی کھل گئی تھی لیکن پانچ منٹ بعد بھی لوڈنگ مکمل نہیں ہوئی، اس وقت تک 2.8 ایم بی ڈاؤنلوڈ ہوا تھا اور 134 میں سے 132 ایلیمنٹ مکمل ڈاؤنلوڈ ہوئے تھے۔ آخری دو ایلیمنٹ ایک میگا بائٹ سے زیادہ کے لگتے ہیں، صفحے پر کوئی چیز کم نہیں لگ رہی اس لئے دیکھیں کہ یہ دو ایلیمنٹ کیا ہیں۔

لےآؤٹ: فونٹ کا سائز چھوٹا ہونا چاہئیے اور جگہ بچانے کی کوشش کرنی چاہئیے، مزید پڑھیں والا ربط بہت زیادہ جگہ گھیر رہا ہے، اس کے علاوہ بھی شیرنگ وجٹس اور post-meta کی افادیت دیکھیں اور اگر یہ لازمی ہیں تو انہیں کم سے کم جگہ میں نصب کریں۔

سب سے اوپر خاص خبروں والا ٹِکر تھوڑا نیچے ہونا چاہئیے، .breaking-news ul میں padding-top:5px; کا اضافہ بہتر رہے گا۔

ei-title کو top: 2%; اور right: 0; کر کے دیکھیں، اس میں h2 کی اونچائی تبدیل ہوتی ہے اسے بھی دیکھیں اور پھر چاہیں تو top: 0; کر دیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ امیجز کے مختلف سائز کا مسئلہ ہو، ریسپونسِو ڈیزائن میں یہ مسئلہ بہت بڑھ جاتا ہے، تمام امیجز ایک سائز کے کر دیں۔

پوسٹ کے نیچے والے شیئرنگ وجٹس فائرفوکس، بلکہ تمام براؤزرز میں چیک کر لیں، میری ترجمہ کی ہوئی دو بلوگر ٹمپلیٹس میں ایسے وجٹس فائرفوکس میں کام نہیں کرتے، مجھے انہیں تبدیل کرنا پڑا تھا۔

post-meta کے تینوں امیجز کی پلیسمنٹ تمام براؤزرز میں چیک کر لیں۔ میں اوپرا 12.16 استعمال کر رہا ہوں، اس میں یہ عام طور پر بائیں جانب نظر آتے ہیں لیکن اونچائی تحریر کے برابر ہوتی ہے، یہاں یہ نیچے ہیں، انہیں دوسرے براؤزرز میں چیک کر لیں۔
 
آخری تدوین:

میرا خیال ہے ان میں سے ایک فائل جمیل نوری نستعلیق ہے :) اسے کسی دوسرے فونٹ سے تبدیل کرتا ہوں۔ دراصل میگزین اور ریڈرز گلاسگو بیسڈ ہیں اس لیے وہاں شاید نوری، جمیل ، علوی یا نستعلیق کے دوسرے فانٹس لوگوں کے پاس کم ہی انسٹالڈ ہوں اور وہ ان کو مشکل بھی بہت سمجھتے ہیں (بقول کلائنٹ) ۔۔ اس لیے فونٹ اپنے سرور پر ہی رکھنا پڑے گا اور جمیل نوری نستعلیق کا سائز 13 ایم بھی ہے۔ اس میں ایک دو نستعلیق بیسڈ فونٹس 250 کےبی کے آس پاس کے بھی ہیں۔ پر ان میں کچھ اعراب اور الائنمٹ کے مسائل ہیں۔

شئیرنگ ویجٹ یہاں فائر فاکس میں تو ٹھیک کام کر رہا ہے۔

آپ کی باقی تجاویز پر بھی عمل پیرا ہوتا ہوں :)
آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے وقت نکال کر قابلِ اصلاح کی نشاندہی کی۔
 
یہ کیٹیگریز نہیں ہونی چاہئیں؟

کاپی رائٹ شاید ایسے ہونا چاہئیے:
Copyright © 2013 Shab o Roz All Rights Reserved

جاواسکرپٹ/جےکویری اور سی ایس ایس فائلیں کئی ہیں انہیں اکٹھا کر کے تعداد کم کریں۔
کیٹیگریز میرے خیال میں کچھ ہی ہوں گی مثلاَ، انگریزی خبریں، اردو خبریں، انٹرنیشنل، پاکستان، لوکل خبریں یعنی گلاسگو کی۔ وغیرہ وغیرہ

آپ کیا سجسٹ کرتے ہیں، سرچ انجنز کے لیے ٹیگز زیادہ بہتر رہیں گے یا کیٹیگریز۔

جی کاپی رائٹ آپ ٹھیک بتا رہے ہیں دراصل لکھا یوں ہی ہے وہ اردو آرٹی ایل کی وجہ سے کچھ گڑبڑ ہے۔

سی ایس ایس، جے کیوری اور جاوااسکرپٹ کی فائلیں زیادہ اس لیے ہیں کہ یہ ورڈ پریس پلیٹ فارم ہے، اور اس میں بہت سے پلگ اِنز ، ٹیمپلیٹس اور ویجیٹس استعمال ہوئے ہیں، جن کی ایسی تمام فائلیں الگ الگ ہی بہتر ہیں شاید تاکہ اگر کسی کو کبھی بھی غیر فعال کرنا پڑے تو باقی کچھ متاثر نہ ہو۔

اس میں بک اسٹور کا فیچر بھی شامل ہونا ہے ابھی جس میں صارفین بکس ایڈ ٹو کارٹ کے ذریعے پے پال یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے وہ بکس خرید بھی سکیں گے۔
اس کے علاوہ فورم کی ٹرانسلیشن پہ کام کر رہا ہوں وہ ہو جائے تو کمیونیٹی انٹریکشن کے لیے وہ کافی فعال جزو ہو گا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
خوب۔ اچھی کوشش ہے۔ :)

چند باتیں:
  • دائیں جانب موجود ٹیبز کے عنوانات (”مقبول“، ”حالیہ“، اور ”تبصرے“) ویب فونٹ لوڈ ہو جانے کے بعد بھی نستعلیق میں نظر نہیں آ رہے۔
  • ہو سکے تو پرمالنکس کی ساخت کو بہتر کریں۔ یہ:
    کوڈ:
    http://shaboroze.com/shumaaray/october-2013/20-october-2013/<post-slug>/
    تھوڑا کنفیوزنگ ہو رہا ہے۔ اس کی جگہ:
    کوڈ:
    http://shaboroze.com/shumaaray/2013/10/20/<post-slug>/
    زیادہ مناسب لگے گا۔

    لیکن شاید آپ پرمالنکس کی بنیاد ورڈ پریس میں متن کی ترتیب (کیٹیگریز یا کسٹم taxonomies) کے ذریعے رکھ رہے ہیں۔ اس صورت میں کلائنٹ کے ساتھ مل کر میگزین کے انفارمیشن آرکیٹیکچر کو بہتر بنائیں تاکہ پرمالنکس کی ساخت بھی بہتر ہو سکے۔
  • ریسپونسِو ڈیزائن: سائٹ نیویگیشن کے ڈراپ ڈاؤن باکس میں موجود پہلی اینٹری آدھی پوشیدہ ہے۔ شاید line-height میں کچھ مسئلہ ہے۔
  • ویب سائٹ کا مارک اَپ validate نہیں ہو رہا:
    پہلے صفحے کے مارک اَپ کا نتیجہ
    ایک تحریر کے صفحے کے مارک اَپ کا نتیجہ
 
آصف اثر

معطل
کلائنٹ کہتا ہے کہ اسے ہٹا دیں، یہ تصویر کے اوپر عجیب لگ رہا ہے لکھا ہوا ساری تصویر کی لُک خراب ہو رہی ہے
کلائنٹ کی بات صحیح ہے۔۔۔ اگر ان سلائیڈ پٹیوں کو نیچے لے آئیں اور پریویوکی چار پانچ ٹیبز کو (جو نیچے ہیں ) دائیں یا بائیں طرف عمودا رکھ دیں تو بہتر بھی لگے گا اور تصویر بھی پوری نظر آئے گی۔
بغیر ٹیگ کیے تبصرے پر معذرت۔۔۔
 
دوست

محفلین
فونٹ ایمبیڈ کرنا ہے تو نفیس نستعلیق یا عماد نستعلیق بہتر رہیں گے.
موبائل آلات کے لیے بھی ایک سادہ سا ٹیمپلیٹ ہونا چاہیے.
 
آؤٹ لک زبردست ہے مگر عنوانات کے درمیان ایک تو فاصلہ غیر ضروری طور پر زیادہ ہے اور دوسرے فانٹ سائیز بھی بہت بڑا اور عجیب سا لگ رہا ہے عنوانات قریب قریب لگائیں اور فانٹ سائیز ذرا چھوٹا کر دیں تو بہت بہتر ہو جا ئے گا
 
دوست

محفلین
ویب سائٹ واقعی بہت سلو ہے۔ اسے اتنا وقت نہیں لینا چاہیئے۔ آپ سی ایم ایس کیوں نہیں استعمال کرتے، جیسے ورڈ پریس؟ آپ کا کام صرف تھیم کا انتخاب اور مقامیانا، یہ رہ جائے گا بس۔
 
اسد

محفلین
ویب سائٹ واقعی بہت سلو ہے۔ اسے اتنا وقت نہیں لینا چاہیئے۔ آپ سی ایم ایس کیوں نہیں استعمال کرتے، جیسے ورڈ پریس؟ آپ کا کام صرف تھیم کا انتخاب اور مقامیانا، یہ رہ جائے گا بس۔
ورڈپریس ہی استعمال ہو رہا ہے اور اس میں غالباً جریدہ تھیم۔ سائٹ کی رفتار تو ٹھیک ہے لیکن ہر اوپریٹنگ سسٹم پر ہر براؤزر کا ہر ورژن اپنی مرضی سے رینڈرینگ شروع کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور کئی کمبینیشنز میں رینڈرینگ شروع ہی بہت دیر سے ہوتی ہے۔ میرے خیال میں سب سے بڑا مسئلہ جمیل نوری نستعلیق ایمبڈ کرنے کا ہے اور اس کے بعد سپورٹ فائلوں کی کثیر تعداد کا، جن میں سے شاید کئی دوسری سائٹس پر ہوسٹڈ ہوں گی۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
میگزین برطانوی ہے، دیکھنا یہ چاہئیے کہ قارئین کی بیشتر تعداد کہاں رہتی ہے۔ صفحہ 14.3 میگابائٹ کا ہے، یورپ اور امریکہ میں پورا صفحہ 30 سیکنڈ سے کم میں مکمل لوڈ ہو جائے گا، اور کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ ہم لوگوں کے لئے 13 ایم بی کا فونٹ بار بار ڈاؤنلوڈ کرنا مسئلہ ہے۔

امجد میانداد سی ایس ایس میں ترسیمہ‌جاتی نستعلیق فونٹ ایمبیڈنگ کے بغیر بھی سب سے پہلے ڈال دیں تاکہ جن لوگوں کے پاس یہ انسٹال ہو وہ شروع سے درست طور پر دیکھ سکیں۔ اگر ایسا کوئی سکرپٹ بنا لیں جو کمپیوٹر پر نستعلیق فونٹ کی موجودگی جانچ لے اور صرف انسٹال نہ ہونے کی صورت میں ڈاؤنلوڈ کرے تو بہت سے لوگوں کو فائدہ ہو جائے گا۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
میرا خیال ہے اب کمپیوٹر اس قابل ہیں کہ وہ نفیس نستعلیق کو رینڈر کر سکتے ہیں۔ اس کو ایمبیڈ کرنا بہتر رہے گا۔ ورنہ خوبصورتی پر رفتار کی قربانی دینے کی بجائے نسخ استعمال کر لیا جائے جیسے بی بی سی کا فانٹ ہے۔
 
کلائنٹ کی بات صحیح ہے۔۔۔ اگر ان سلائیڈ پٹیوں کو نیچے لے آئیں اور پریویوکی چار پانچ ٹیبز کو (جو نیچے ہیں ) دائیں یا بائیں طرف عمودا رکھ دیں تو بہتر بھی لگے گا اور تصویر بھی پوری نظر آئے گی۔
بغیر ٹیگ کیے تبصرے پر معذرت۔۔۔
آصف بھائی بہت شکریہ، دراصل کچھ دوستوں کو ٹیگ کرنے کا یہ مقصد ہر گز نہیں ہوتا کہ باقیوں کو مدعو نہیں کیا جا رہا۔ ایک تو احباب کے انٹرسٹ کا زیادہ پتہ نہیں ہوتا ، دوسرے بندہ ناچیز کم عقل حقیر و فقیر وغیرہ وغیرہ نام بھی بھول جایا کرتے ہیں ٹیگ کرتے ہوئے ان دوستوں کے بھی جنہیں ہر بار ٹیگ کرنا ضروری ہے۔ :)
 
ویب سائٹ واقعی بہت سلو ہے۔ اسے اتنا وقت نہیں لینا چاہیئے۔ آپ سی ایم ایس کیوں نہیں استعمال کرتے، جیسے ورڈ پریس؟ آپ کا کام صرف تھیم کا انتخاب اور مقامیانا، یہ رہ جائے گا بس۔
جنابِ من یہ ورڈ پریس ہی تو ہے :) ، اسے واقعی وقت نہیں لینا چاہیے اس پر کچھ کام کرتا ہوں اس سلسلے میں۔ شاید ابن سعید بھائی بھول چوک کر اس کوچہ میں آ جائیں تو کچھ بات بن جائے :)
 
Top