السلام علیکم،

پچھلے کچھ دنوں سے گلاسگو سے شائع ہونے والے ایک اردو اور انگلش میگزین کی ویب سائٹ پہ کام کر رہا تھا۔
کلائنٹ نے مجھ سے پوچھا کہ ویب سائٹ کیسی بہتر رہے گی، آیا ای جنگ کی طرح اخباری شکل میں جس میں سرخیوں پہ کلک کرنے کے بعد پوری تحریر کھلتی ہو یا isuu.com کی طرح فلپ ہوتے صفحوں والی۔ یا پھر کوئی اور تجویز تو میں نے انہیں یونیکوڈ میں سمپل ویب سائٹ کا مشورہ دیا جس میں سوشل میڈیا کے ساتھ انٹیگریشن بھی اچھی ہو اور سرچ کرنے میں اور مواد پھیلانے میں زیادہ آسان ثابت ہو۔
اس سلسلے میں انہوں نے مجھے گزشتہ شمارے کا مواد اِن پیج کی صورت میں بھیجا جسے میں نے بلال بھائی کے آن لائن اِن پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر سے کنورٹ کر کے جتنا مجھے لے آؤٹ کے لیے ضرورت تھا اتنا استعمال کر لیا۔
تو اس سلسلے میں انہیں میری تجاویز تو پسند آ گئیں اور مجھے پروجیکٹ مل گیا۔ ایک مسئلے کی وجہ سے آفس جانے سے قاصر رہا تو جلدی سے اس پر کچھ کام کر لیا۔
اب تک جو کچھ سامنے آیا وہ انہیں بہت پسند آیا ہے۔ آج ان کا فون آیا کہ ویب سائٹ کا افتتاح گورنر پنجاب کریں گے اور بریفنگ کے لیے آپ کو آنا ہو گا۔ اس لیے اب اس میں جتنی نقش کاری کر سکتے ہیں کر لیں تاکہ صحیح معنوں میں جاندار نظر آئے۔
www.shaboroze.com
آپ بھی ذرا دیکھ لیں اس میں مزید کیا بہتری لائی جا سکتی ہے۔
میری اپنی ذاتی تجویز ہے جسے میں نے ان سے شئیر نہیں کیا کہ میں نے اس میں فورم کا اضافہ بھی کیا ہے جس کی ٹرانسلیشن پہ کام کر رہا ہوں۔ جس میں وزِٹرز یا بہتر یہ ہو گا کہ ممبرز اخبار کی خبروں کالمز پر تبصروں اور مباحثوں کے علاوہ اپنے کالمز اور تحریریں بھی دے سکیں گے اور ان میں سے منتخب تحریریں اخبار کے آن لائن اور پرنٹ دونوں ایڈیشنز میں شائع کی جائیں۔
اس میں ایونٹس اور ان سے متعلقہ خبریں اور تصویری اور ویڈیو البم بھی ہوں گے۔

آپ کی آراء کا شدت سے منتظر ہوں۔
 
۔
موضوعات والے کالم کو دائیں یا پھر اوپر عنوان کے نیچے دیتے تو اچھا لگتا شاید
موضوعات دراصل ٹیگز ہیں

ویسے تو ہر تحریر کے نیچے اس کے ٹیگز موجود ہوں گے لیکن یہ پوری سائٹ کے ٹیگز کا گلدستہ ہو گا۔ دائیں میں میرا خیال ہے بنیادی اجزاء نیویگیشن کے ہوں تو بہتر ہو گا کیوں کہ یوزر اس کالم میں انہیں کا عادی ہے عموماَ
 
مدیر کی آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
ٹیگ کرنے کے باجود ٹیگ نہیں ملا اور ہم خود چلے آئے ۔۔ اور ابھی سائیٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔۔ انتظار فرمائیں ۔۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
کچھ عرصہ پہلے آپ نے اپنی ویب سائٹ بھی شئیر کی تھی مگر اس میں کہیں بھی آپ کے سروس چارجز کی تفصیلات نہیں تھیں ہو سکے تو انہیں بھی شئیر کیجیے
 

عمر سیف

محفلین
اچھا تو ۔۔ پہلا پوائنٹ ۔۔
ٹیگز کو درمیان سے اگر ہٹا کر دائیں جانب رائے شماری کے نیچے یا اوپر پلیس کریں ؟
دوسرا پوائنٹ
سائیٹ نے اوپن ہونے میں دیر لگائی ۔۔؟ (میرا نیٹ ٹھیک چل رہا ہے )۔
تیسرا پوائنٹ
آخر میں آل رائیٹ ریزروڈ کا فانٹ سائز بہت بڑا ہے ۔۔ اسے چھوٹا کیا جا سکتا ہے ۔۔ اور خدارا ٹائم رومن یوز نہ کریں ۔۔ :)
چوتھا پوائنٹ
اورل آل فانٹ سائز آپ نے شاید 14 یا 16 رکھا ہے ۔۔ اسے بھی چھوٹا کیا جا سکتا ہے ۔۔ اور تھوڑی سپیس بھی کم کی جا سکتی ہے دو لائنز کے درمیان۔۔

کلر کامبینیشن بہت اچھا ہے۔ لال کالا اور نیلا ۔۔
جیسا صائمہ شاہ نے کہا "اس میں کہیں بھی آپ کے سروس چارجز کی تفصیلات نہیں تھیں ہو سکے تو انہیں بھی شئیر کیجیے"
باقی امجد بھائی آپ واقعی کمال بندے ہیں ۔۔ ہرفن مولا ۔۔ محنت نظر آرہی ہے ۔۔ اللہ پاک آپ کو اور ترقی دے ۔۔ آمین ۔۔
 

تلمیذ

لائبریرین
(میں بھی ٹیگ کے بغیر ہی دخل اندازی کر رہا ہوں)
لے آوٹ سر ِدست تو اچھا ہے لیکن اس میں بہتری کی گنجائش ہے۔ سائٹ کھلنے میں دیر نہیں لگاتی لیکن فونٹ کاسائز بہت بڑا ہے۔ اس طرح کی سائٹوں پر چھوٹے سائز کا فونٹ اچھا لگتا ہےجس کی وجہ ایک صفحے پر مواد بھی زیادہ ڈالا جا سکتا ہے۔ ۔
ٹائپو کی غلطیاں بھی ہیں۔ مثلاً 3' دن پہلے' وغیرہ میں۔
 
آخری تدوین:
کچھ عرصہ پہلے آپ نے اپنی ویب سائٹ بھی شئیر کی تھی مگر اس میں کہیں بھی آپ کے سروس چارجز کی تفصیلات نہیں تھیں ہو سکے تو انہیں بھی شئیر کیجیے
دراصل چارجز ایک تو فکسڈ نہیں دوسرے کام کی نوعیت اور محنت کے حساب سے ہیں، اور تیسرے کلائنٹ کی پروفائل بھی میٹر کرتی ہے۔ میں ابھی تک مارکیٹ میں نہیں آیا ، چونکہ ابھی ابتداء ہے اس لائن کی اس لیے صرف ریفرنس اور تعلقات پہ ہی ہے سب۔ اگر آپ کے پاس یا کسی کے پاس بھی میری پروفائل اور اِسکلز کے مطابق کوئی کام ہے تو مجھے میسج کر دیں ۔ مجھے امید ہے میں امیدوں پر پورا اتروں گا :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
دراصل چارجز ایک تو فکسڈ نہیں دوسرے کام کی نوعیت اور محنت کے حساب سے ہیں، اور تیسرے کلائنٹ کی پروفائل بھی میٹر کرتی ہے۔ میں ابھی تک مارکیٹ میں نہیں آیا ، چونکہ ابھی ابتداء ہے اس لائن کی اس لیے صرف ریفرنس اور تعلقات پہ ہی ہے سب۔ اگر آپ کے پاس یا کسی کے پاس بھی میری پروفائل اور اِسکلز کے مطابق کوئی کام ہے تو مجھے میسج کر دیں ۔ مجھے امید ہے میں امیدوں پر پورا اتروں گا :)
شکریہ آپ اگر ایک بیسک ویب سائٹ کے بارے میں اپنے چارجز مجھے پی ایم کر دیں تو مہربانی ہو گی
 

منصور مکرم

محفلین
پورے دس منٹ میں بھی نہیں کھلی سائیٹ۔اسلئے اسکو بند کرنا پڑا۔امجد بھائی یہ کیوں اتنا لیٹ کھلتی ہے۔
 
Top