Remote Access کا کوئی بہت آسان سافٹ ویئر بتائیں۔

مہوش علی

لائبریرین
کمپیوٹر سے میرا بہت دور کا واسطہ ہے۔ ایک کرم فرما کے کہنے پر ریموٹ ایکسس کا ایک پروگرام انسٹال کیا، مگر وہ اتنا مشکل تھا کہ اسکی "الف" تک بھی سمجھ نہ آ سکی۔

اس لیے کوئی ایسا سافٹ ویئر بتائیں جو کہ نہایت ہی آسان ہو اور ہر نو وارد اس کو استعمال کر سکے۔

شکریہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ریموٹ ایکسس کو تھوڑا سا واضح کریں‌گی کہ کس لیے استعمال کرنا چاہ رہی ہیں؟ اور کمپیوٹر سے آپ کا دور کا واسطہ کیسے ہو گیا بہن جی؟ :D
 
ایک آسان حل تو ایم ایس این کا سافٹ وئیر بھی ہے جس کی مدد سے ریموٹ ایکسس کیا جا سکتا ہے اگر دونوں استعمال کنندہ کے پاس ہے
 

مہوش علی

لائبریرین
شکیہ محب اور قیصرانی۔
سوال یہ ہے کہ گھر کے کمپیوٹر میں فیکس پروگرام ہے جو تمام فیکس موصول کرتا ہے۔ اسی طرح کچھ اور پروگرامز بھی ہیں جن میں معلوماتی ڈاٹا مسلسل اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔

اب اگر گھر سے دور دوسرے شہر میں جاتا ہون (مثلا پاکستان)، تو وہاں لیب ٹاپ کی مدد سے گھر کے کمپیوٹر کو کیسے ایکسس کیا جائے؟ ایکسس بھی ایسی ہونی چاہیئے کہ فیکس پروگرام اور دیگر پروگرامز کو بھی استعمال کیا جا سکے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
(مثلا پاکستان)، تو وہاں لیب ٹاپ کی مدد سے گھر کے کمپیوٹر کو کیسے ایکسس کیا جائے؟ ایکسس بھی ایسی ہونی چاہیئے کہ فیکس پروگرام اور دیگر پروگرامز کو بھی استعمال کیا جا سکے۔
اگر پاکستان جانا ہے تو پھر اس کو بھول ہی جائیں، کیونکہ پاکستان میں‌عموماً ڈائل اپ چلتا ہے جو کہ کسی بھی طرح سے ریموٹ ایکسس کے لیے کارگر نہیں ہے۔ ریموٹ ایکسس کے لیے بہت اچھی رفتار کا انٹرنیٹ یعنی براڈ بینڈ چاہیئے۔ ویسے میں‌ دوسرے سافٹ وئیر کے لیے ٹرائی کر رہا ہوں، میرا ایک سٹوڈنٹ ہتھے چڑھ جائے بس :D وہ ان کاموں‌ کا شیر ہے
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
(مثلا پاکستان)، تو وہاں لیب ٹاپ کی مدد سے گھر کے کمپیوٹر کو کیسے ایکسس کیا جائے؟ ایکسس بھی ایسی ہونی چاہیئے کہ فیکس پروگرام اور دیگر پروگرامز کو بھی استعمال کیا جا سکے۔
اگر پاکستان جانا ہے تو پھر اس کو بھول ہی جائیں، کیونکہ پاکستان میں‌عموماً ڈائل اپ چلتا ہے جو کہ کسی بھی طرح سے ریموٹ ایکسس کے لیے کارگر نہیں ہے۔ ریموٹ ایکسس کے لیے بہت اچھی رفتار کا انٹرنیٹ یعنی براڈ بینڈ چاہیئے۔ ویسے میں‌ دوسرے سافٹ وئیر کے لیے ٹرائی کر رہا ہوں، میرا ایک سٹوڈنٹ ہتھے چڑھ جائے بس :D وہ ان کاموں‌ کا شیر ہے

ٓآپ میرا یہ کام کر دیں۔۔۔ میں بہت دعائیں دوں گی۔

ویسے بہت اچھا لگا کہ آپ نے شیروں کو اپنے ہتھے چڑھا کر رکھا ہوا ہے۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ میرا یہ کام کر دیں۔۔۔ میں بہت دعائیں دوں گی۔

ویسے بہنیں اس کے بغیر بھی دعا دے سکتی ہیں :lol:

ویسے بہت اچھا لگا کہ آپ نے شیروں کو اپنے ہتھے چڑھا کر رکھا ہوا ہے۔

اب ایسی بھی کوئی بات نہیں، سارے اپنے کل کے بچے ہیں۔ بس ہر ایک کو اس کی انٹرسٹ کے مطابق گائیڈ کرتا رہا تھا، اب ہر ایک اپنی اپنی فیلڈ میں شیر ہے اور میں ان کا ٹرینیر ہوکر بھی انسان کا انسان رہ گیا :D
 

تفسیر

محفلین
مہوش

ان سب کے Reviews اچھے ہیں ان کو استعمال کرکے دیکھو۔ انکے Free Trail version بھی ہیں۔

قیصرانی اگر تمہارے پاس دو کمپوٹر ہیں - ان کو آزما لو۔ میرے پاس تو ایک ہی ہے
:cry:
یا پھر مجھے تمہارے کمپوٹر کی تلاشی لینے دو، دیکھوں کہ کیا چھپا رکھا ہے؟ :lol:

[align=left:a814474825]
TightVNC
http://www.tightvnc.com/
FREE

Avvenu
http://www.avvenu.com/products/index.html
FREE

LogMeIn
https://secure.logmein.com/welcome/get_logmein_free/signup.asp
FREE

Anyplace Control 3.2
http://www.anyplace-control.com/

VNC Scan Enterprise Console 2006.9.5.5
http://www.vncscan.com/

PlanetRemote Standard v2.01
http://www.newace.ca/
$35

Access Remote PC
http://www.snapfiles.com/get/remotepcaccess.html
$40

Access Remote PC
http://www.snapfiles.com/get/remotepcaccess.html
$35
[/align:a814474825]
 

قیصرانی

لائبریرین
پہلا پروگرام تو نہیں چلا، دوسرا جو Avvenu چلا ہے۔ لیکن یہ فائل اور ڈیٹا شئیرنگ کا پروگرام ہے۔ جو کام مہوش بہن لینا چاہ رہی ہیں، وہ مشکل سے ہی ہوگا :(
 

تفسیر

محفلین
قیصرانی نے کہا:
پہلا پروگرام تو نہیں چلا، دوسرا جو Avvenu چلا ہے۔ لیکن یہ فائل اور ڈیٹا شئیرنگ کا پروگرام ہے۔ جو کام مہوش بہن لینا چاہ رہی ہیں، وہ مشکل سے ہی ہوگا :(

قیصرانی ان پرکلک کرو - یہ صرف لوکیشن امیج ہیں:lol:

<TightVNC>


<AccessRemote>


<PCRemoteAccess>
 

قیصرانی

لائبریرین
<TightVNC>


<AccessRemote>


<PCRemoteAccess>

پہلا مطلوبہ کام نہیں کرتا، تیسرا صرف مانیٹرنگ کے لیے ہے۔ دوسرا بقول اس کی تعریف کے، کی بورڈ اور ماؤس کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے۔ ابھی اسے ہی ٹرائی کر رہا ہوں۔ فارغ ہو کر اپ ڈیٹ دیتا ہوں
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی VNC بھی چیک کریں نا۔۔۔۔میں نے LAN میں تو اس کو استعمال کیا ہوا ہے۔۔۔بہت مزے کا ہے۔۔ سرور پرIP کی مدد سے پورا پی سی کنٹرول میں آجاتا ہے۔۔۔لیکن ریموٹ یوز practical نہیں کیا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
VNC کو اس کے جو ریلیز نوٹس ہیں، کی مدد سے چیک کیا ہے۔ وہ کچھ ایسی تفصیل نہیں دے رہے کہ میں‌ یہ جان سکوں کہ پورا پی سی کنٹرول میں آرہا ہے۔ اگر آپ کچھ تفصیل دے دیں تو میں مزید تجربات کرسکوں‌ :)
 

امن ایمان

محفلین
ق سے قیصرانی بھائی۔۔۔جب VNC کو ڈاؤنلوڈ کریں گے تو اس کے دو موڈ ہیں۔۔۔ایک سرور سائیڈ کے لیے اور دوسرا کلائینٹس کے لیے۔۔۔ ضروری ہے کہ کلائنٹ سائیڈ سافٹوئیر سارے ورک اسٹیشنز پر رن کیا جائے۔۔۔ پھر آپ چاہے سرور پر ہوں یا کسی کلائنٹ پر۔۔۔سمپلی Ip لکھنے سے وہ سسٹم آپ کے کنٹرول میں ہوگا۔۔۔اور یہ بھی کہ وہ سسٹم اس وقت آن ہو۔

باقی میں نے ریموٹلی یوز نہیں کیا۔۔۔لیکن کافی لوگوں سے سناتھا کہ یہ بھی بہت آرام سے ہوجاتا ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
م سے معصوم سے بھائی۔۔۔یہ دیکھیں

http://www.realvnc.com/cgi-bin/download.cgi

ابھی میں اپنے پی سی پر انسٹال نہیں کرسکتی۔۔ایک تو بہت قیمتی ڈیٹا موجود ہے ۔۔میں ابھی رسک نہیں لینا چاہتی۔۔دوسرا ہارڈ ڈسک بس مرنے کی تیاری کررہی ہے۔۔۔آپ تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں‌اسے آزما رہا ہوں آپی جی۔ میرے پاس ڈیٹا تو بہت زیادہ اور قیمتی ہے، پر میرے سٹوڈنٹ گڑے مردے اکھاڑنے (یعنی ڈیڈ ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا ریکور) کے ماہر ہیں۔ اس لیے کوئی فکر نہیں‌ ہے :D
 
Top