PSL 2017: پاکستان سپر لیگ

حسیب

محفلین
لاہور قلندر نے بریڈن میکولم کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے اور کپتان بھی بنا دیا ہے۔ چونکہ ڈرافٹ میں سب سے پہلی باری لاہور کی ہے اس لیے وہ میکولم کو آسانی سے سلیکٹ کر لیں گے
 

ابن توقیر

محفلین
logo.jpg

psl%2B2.gif
 

حسیب

محفلین
اس بات ٹیم اچھی ہوگی۔

کپتانی کا مسئلہ حل ہو گیا؟ یا وہی شعیب ملک اور روی بوپارہ والے ڈرامے ہونے ہیں؟
ابھی تک کوئی باقاعدہ اعلان نہیں ہوا۔ امید ہے کہ سنگاکارا کے تجربے کو دیکھتے ہوئے اسے کپتانی مل جائے گی
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے پہلے پی ایس ایل میں کپتان کا عہدہ صرف پاکستانیوں کے پاس تھا یہ کوئی شرط تھی یا اتفاق تھا؟

دیگر لیگز میں کیا ہوتا ہے؟
 

ابن توقیر

محفلین
ویسے پہلے پی ایس ایل میں کپتان کا عہدہ صرف پاکستانیوں کے پاس تھا یہ کوئی شرط تھی یا اتفاق تھا؟

دیگر لیگز میں کیا ہوتا ہے؟

یہ صرف اتفاق تھا بھیا جی۔ویسے اسلام آباد نے مصباح کو ریسٹ دیا تھا تو شین واٹسن نے کپتانی کے فرائض سرانجام دیے تھے۔
یہ فرنچائز کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ کسے کپتان چنتی ہے۔باقی لیگز میں بھی اسی طرح ہوتا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
عوامی مزاج کی مکمل عکاسی کرتے ہوئے ڈرافٹنگ تقریب کو چند منٹوں کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔
کچھ ہی دیر میں آغاز متوقع ہے۔
 
Top