php سیکھنے کے لئے اردو میں کوئی کتاب ؟

م

محمد سہیل

مہمان
السلام علیکم
مجھے php سیکھنے کے لئے کوئی اچھی اردو کی کتاب چاہئیے۔
اگر نیٹ سے فری ڈاؤنلوڈ ایبل ہو تو سونے پر سہاگہ،ورنہ ہارڈ کاپی میں ہی کسی کو معلوم ہو تو بتلائیں۔
php بیسک سے ہونی چاہئے۔
جزاکم اللہ خیرا۔۔۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
لگتا ہے اس وقت سب فارغ ہیں اور آن لائن آگئے ہیں۔
میرا تھریڈ تیزی سے نیچے جا رہا ہے۔اسے اوپر لانے کے لئے نیو پوسٹ کر رہا ہوں۔:) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
سہیل، بہتر یہ ہوتا ہے کہ کم از کم ایک دن جواب کا انتظار کر لیا کریں۔
اردو میں کسی ایسی کتاب کا کم از کم مجھے علم نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
ویب ڈویلپمنٹ ایچ ٹی ایم ایل پر گلوبل سائنس والوں کی ایک کتاب بھی موجود ہے۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
بہت بہت شکریہ ابرار حسین صاحب
ابھی ڈاؤنلوڈ ہو رہی ہے۔پھر چیک کر کے بتاتا ہوں۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
ایک فورم سے پی ایچ پی اور مائی سیکول پر اردو میں مکمل ٹیوٹوریل ملے تھے ،انہیں پی ڈی ایف میں کر کے ایک فائل بنا دی ہے۔
نیچے دیئے گئے لنک سےتھوڑی دیر کے بعد ڈاؤن لوڈ کر لیں،(اپلوڈنگ پر لگا دی ہے)
پی ایچ پی،مائی ایس کیو ایل

ابرار صاحب!
وہ زپ فائل ڈاؤنلوڈ تو ہو گئی لیکن کرپٹ ہے۔
ان زپ کرتے ہوئے ایرر آرہا ہے۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
میں نے ابرار صاحب کی یہ PDF بک ایک سرور پر اپلوڈ کر دی ہے۔جسے ڈاؤنلوڈ کرنی ہو یہاں سے کر لے۔
 

دوست

محفلین
اچھا میری سمجھ سے یہ باہر ہے کہ پچاس فیصد اردو رسم الخط میں لکھے ہوئے انگریزی الفاظ، تیس فیصد انگریزی میں لکھے ہوئے انگریزی الفاظ اور اردو کے 'کہ، ہے، وہ، یہ' کے ساتھ یہ اردو ٹیوٹوریل ہوجاتا ہے؟
 

dehelvi

محفلین
واقعی ٹیکنیکل معلومات کو اردو میں بیان کرنے سے انگریزی کے اصطلاحی الفاظ لازما دخیل رہتے ہیں، تاہم اردو میں بعض تصورات اور تیکنیکی حقائق کو سمجھنا نو آموزوں کے لئے انگریزی کے مقابلے میں زیادہ سریع الفہم اور آسان ہے۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
wawwwwwwwww
دہلوی صاحب
آپ تو بہت فصیح گفتگو فرما لیتے ہیں ماشاءاللہ

اور "دوست" صاحب ہر کوئی آپ کی طرح انگلش کا ماسٹر تو نہیں ہوتا۔
ویسے آپ کو علم ہونا چاہئیے کہ پاکستان کا قومی ترانہ اردو زبان میں ہے، لیکن اس میں اردو کا صرف ایک لفظ ہے۔اور وہ ہے "کا"

یہ اردو کے 'کہ، ہے، وہ، یہ' بہت کچھ کر دیتے ہیں جناب۔۔۔
 

دوست

محفلین
بھیا میں انگریزی کا ماسٹر نہیں البتہ لسانیات کا طالب علم ہوں۔ زبان کے ساتھ کھلواڑ مجھ سے برداشت نہیں ہوتی اس لیے ایسے ٹیوٹوریلز کو روتا ہوں۔ میرا اپنا خیال تو یہ ہے کہ ٹیوٹوریلز کی انگریزی آپ کے ذخیرہ الفاظ کی آزمائش کے لیے نہیں بلکہ معلومات پہنچانے کے لیے لکھی جاتی ہے۔ اس لیے اس کو سمجھنا کوئی مشکل کام نہیں بس ہم ڈرتے رہتے ہیں کہ سمجھ تو آنی نہیں، اور ایسے ٹیوٹوریلز میں بھی انگریزی کے ذخیرہ الفاظ ہی ہوتے ہیں، وہ ہمیں اس وجہ سے "جلدی" سمجھ میں آجاتے ہیں کہ ہمارے لاشعور میں موجود انگریزی نہ پڑھنے کی رکاوٹ بائی پاس ہوچکی ہوتی ہے۔ خیر آپ جاری رکھیں، یہ تو ایک برسبیل تذکرہ بات تھی۔
 

جاسم

محفلین
ایک فورم سے پی ایچ پی اور مائی سیکول پر اردو میں مکمل ٹیوٹوریل ملے تھے ،انہیں پی ڈی ایف میں کر کے ایک فائل بنا دی ہے۔
نیچے دیئے گئے لنک سےتھوڑی دیر کے بعد ڈاؤن لوڈ کر لیں،(اپلوڈنگ پر لگا دی ہے)
پی ایچ پی،مائی ایس کیو ایل

جزاک اللہ خیرا ابرار حسین بھائی،
ڈاؤنلوڈنگ پر لگا دی ہے فائل، پھر دیکھتے ہیں کہ ٹیٹوریل کیسا ہے۔ :)
 
Top